2025-02-02@07:01:22 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«سندھ فوڈ اتھارٹی»:

    خیرپور (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے تین ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو ، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پرعبدالباری شیخ، روی کمار، اور دیوان آئل ڈپوپر کھلے تیل کو چیک کیاگیاجہاں کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل...
    ڈائریکٹر جنرل واصف سعید---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈویژن بھر میں 15 روز میں چپس، نمکو اور مسالہ جات کے 13 یونٹس سیل کر دیے گئے۔خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان ڈویژن میں 3، مالاکنڈ میں7 جبکہ ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں ایک، ایک یونٹ سیل کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کا کہنا ہے کہ خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ماہ میں رجسٹر کرایا جائے، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری...
    ---فائل فوٹو  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاؤڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔
    فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائی، 2 من سے زائد دودھ تلف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف علی الصبح کارروائیاں ،2 من سے زائد پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو 29 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے، جرمانے ناقص دودھ سپلائی کرنے کی بنا پر کیے۔ کارروائی مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر کی۔ ترجمان کے مطابق 18 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی مری...
    ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے
    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کولسن کمپنی کی 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق جن مصنوعات کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے ان میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرز ہاٹ مسالہ، سنیکرز پیزا، پوٹیٹو اسٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک، اور کائی کورین کمچی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین نے کولسن کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کیافسران نے شرکت کی عبدالجبار خان نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کو جواب دہ ہیں معاون خصوصی نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے نہ صرف کینسر بلکہ دیگر وبائی امراض بھی جنم لیتے ہیں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ہر مہینے کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ کھلے اور مضر صحت کوکنگ آئل پر پابندی کے باوجود وہ سرعام کیسے فروخت ہو رہا ہے فوڈ اتھارٹی کیا کر رہی ہے ؟عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ...
۱