2025-02-20@23:01:14 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«حاملہ خواتین»:
پیرس:فرانسیسی سینیٹ نے ایک نئے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب سمیت تمام مذہبی علامات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس متنازع فیصلے پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور بائیں بازو کے سیاستدانوں نے شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلم خواتین کے خلاف امتیازی سلوک ہے اور فرانس میں پہلے سے موجود اسلاموفوبیا کو مزید بڑھاوا دے گا۔ دائیں بازو کی اکثریت والی فرانسیسی سینیٹ نے 210 ووٹوں کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے اس بل کو منظور کیا ہے۔ اس بل کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں ایسے تمام نشانات یا لباس پہننے پر پابندی ہوگی جو سیاسی یا مذہبی وابستگی ظاہر کرتے ہیں۔...
ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔" پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے...
کراچی: 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک 2 الفلاح مسجد کے قریب گھر میں دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیزر کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گھر میں موجود تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گیزر پھٹنے سے گھر کی دیواریں زمیں بوس ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے آئی اے ای اے کے سربراہ ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے اپنے دوروزہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سے مختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے.(جاری ہے) ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ بالخصوص آئی اے ای اے کے”ایٹمز فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ“پروگرام کو نافذ کرنے میں...
بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیےبلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبا کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کو ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی، خواتین کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے ملنی والی شکایات کے بعد اس اقدام کا فیصلہ کیاگیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی...
پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کے لیے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔
علیمہ اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے دونوں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور ثابت ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بیس مہینے بعد اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا...
امریکہ(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہے کہ امریکا کی امدادی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فنڈنگ رُکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رُک جائیں گی جس سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فنڈنگ رُکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نےعہدہ سنبھالتے ہی امریکا کی تمام غیر...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے شادی پر خریدے جانے والے مہنگے جوڑے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شادی کیلئے دلہن کے جوڑے کی قیمت اب لاکھوں میں پہنچ گئی ہے جس کے باعث کافی لوگوں کیلئے خوبصورت جوڑا لینا ان کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔سینئر اداکار افضل خان نے بھی دلہن کے مہنگے جوڑے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ اب لاکھوں روپے میں شادی کا جوڑا آتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ انہوں اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کیلئے اس وقت 75 ہزار روپے کا جوڑا خریدا تھا، اور میری بیوی کا جوڑا خاندان کی 3 دیگر خواتین نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور وہ اسی جوڑے میں...
خواتین کھلاڑیوں کے لیے معیاری فٹ ویئر کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے،علی خان ترین ali tareen WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور خواتین و گراس روٹس کرکٹ کے حامی، علی خان ترین اور ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر کیرون پولارڈنے برطانوی کرکٹ فٹ ویئر برانڈ ایم ای یو(ME+U)میں سرمایہ کاری کی ہے۔علی خان ترین ایم ای یو(ME+U)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے، جہاں ان کا تجربہ اور کرکٹ کے فروغ کا وژن برانڈ کی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان جوتوں کی ہر سطح کے کرکٹ پلئیرز تک فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سرمایہ کاری...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان آج مزید قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، حماس کی جانب سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو رہا کیا جائے گا، جس کے بدلے میں اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس 4 اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے مزید 200 فلسطینی رہا کروانے میں کامیاب امریکی میڈیا کے مطابق، جن اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا جائے گا ان میں 29 سالہ اربیل یہود، 20 سالہ ایگم برجر اور 80 سالہ گادی موسز شامل ہیں۔ حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے تھائی شہریوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حماس...
برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کا شعر لکھا۔ انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔ انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام دیتے...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا۔کویتا اور گنجا عرف ببلو نے شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں، دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا، اس کے 4 بچے ہیں اور اس...
بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا۔ کویتا اور گنجا عرف ببلو نے شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں، دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا، اس کے 4 بچے ہیں اور...
نوشہرہ میں جہانگیرہ بازار میں تین خواتین اور ایک شخص پر حملے میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ خواتین کے پیر نظر آنے پر اس نے حملہ کیا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا ہے۔تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کے مطابق ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم محمد علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کرنے اور جیل اسپتال میں ہی علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔ملزم نے گزشتہ روز بازار آئی 3 خواتین اور ان کے ساتھ ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے خاتون اور مرد زخمی ہوگئے تھے۔شہریوں نے حملہ...

مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی جانے والی تصاویر پر لائک اور کمنٹس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی جانے والی تصاویر پر لائک اور کمنٹس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلٰی پنجاب کی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج، 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے ملزمان کو 5 سے 7 سال کی سزا دلوانے کیلئے کوشاں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے...
تل ابیب: اسرائیل میں بڑی اسکرینوں پر حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی خواتین قیدیوں کا تبادلہ براہ راست دکھایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دار الحکومت کے ہوسٹیجز اسکوائر پر اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے کے مناظر براہ راست دیکھے۔ تل ابیب کے ہوسٹیجز اسکوائر غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے یاد میں بنایا گیا تھا جو قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ہونے والے مظاہروں کا مرکز رہا جن میں حکومت پر قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی...
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیفکرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا موجودہ حکومت کے خلاف دیے گئے اپنے نئے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی، ن لیگ ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...