بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیےبلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبا کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے بنک فنانسنگ کی جائے گی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی اوپن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیےوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا

 میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنک اسکوٹیز اسکیم متعارف، خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکوٹیز اسکیم بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکوٹیز اسکیم بلوچستان وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی خواتین کو کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اور اڈاپٹیشن پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں ورلڈ بینک کے مدد سے بحالی کے منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا موقف تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے اقدامات کو فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام  مشکلات کا شکار ہیں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی  نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی منصوبے کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور بحالی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ منصوبہ بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تو تیز رفتار پیش رفت ممکن بنائیں گے، بحالی منصوبے کی ’ری اسٹرکچرنگ‘ کی تجویز سے متفق نہیں،

مزید پڑھیں: سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 3 بلین ڈالر کے منصوبے منظور

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موقف اختیار کیا کہ تمام وسائل گھروں کی تعمیر پر لگائے گئے تو سیلاب سے تباہ شدہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر نو نہیں ہوسکے گی، ایسی صورتحال سے عوام میں اچھا عمومی تاثر نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ ورلڈ بینک بحالی منصوبے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کے انٹرن شپ پروگرام کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے مربوط کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتےہیں۔

مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  تجویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر قابل عمل بنانے کے لیے علیحدہ سے اجلاس طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال اسٹیرنگ کمیٹی سرفراز بگٹی ورلڈ بینک

متعلقہ مضامین

  • بلوچ طلبہ و طالبات کیلئے اسکوٹیز اسکیم متعارف
  • اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
  • بلوچستان بحالی منصوبہ صوبے کو دیا جائے، سرفراز بگٹی
  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی
  • بلو چستان کی مخدوش سیکورٹی صورتحال، کیا ان کیمرہ بریفنگ میں کوئی اہم فیصلہ کیا گیا ؟
  • سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردارناگزیر ہے‘ مریم نوازشریف
  • ترقی کیلئے بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا: مریم نواز شریف
  • بیٹیوں کو جدید علوم ، آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا:مریم نواز