Express News:
2025-04-15@06:32:31 GMT

بھارت: بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا۔

کویتا اور گنجا عرف ببلو نے  شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں،  دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا،  اس کے 4  بچے ہیں اور اس نے متعدد بار تشدد برداشت کرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

 دوسری خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر بھی بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اس پر بے وفائی کا جھوٹا الزام لگاتا ہے جس کی وجہ سے اس نے  اسے چھوڑا۔

 خبر رساں ایجنسی  پی ٹی آئی کے مطابق ایک خاتون نے کہا کہ  ہم اپنے شوہروں کی شراب نوشی اور بدسلوکی سے پریشان تھے، اس کی وجہ سے ہم سکون اور محبت کی زندگی کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوئے، ہم نے گورکھپور میں ایک جوڑے کے طور پر رہنے کا فیصلہ کیا۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملتان سلطانز کا فلسطین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطان نے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ ملتان سلطانز نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت لیے اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر غزہ میں متاثرہ بچوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے  خصوصی اقدام کا اعلان کیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران ملتان سلطانز اپنے بیٹرز کے ہر چھکے اور اپنے بولرز کی طرف سے لی گئی ہر وکٹ کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کرے گی،یہ رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ  کو دی جائے گی جو  غزہ میں متاثرہ بچوں کو ضروری امداد اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک معروف خیراتی ادارہ ہے۔

گزشتہ سیزن میں جب ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ سے فائنل  آخری گیند پر دو وکٹوں سے ہاری تھی تو اس کے بیٹرز نے 76 چھکے لگائے تھے اور بولرز نے 94 وکٹیں حاصل کی تھیں جس سے اس اقدام کے بامعنی اثر کرنے کے امکانات کو واضح کیا گی۔

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین  کا کہنا ہےکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت اثرات کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کرکٹ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور اس اقدام کے ذریعے ہم امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد کو ایک اہم مقصد میں منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ  جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے برابر کے پابند ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔ میں اپنے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور شراکت داروں کے تعاون کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں جو پورے یقین کے ساتھ اس مقصد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

ملتان سلطانز  کہ کپتان محمد رضوان نے بھی ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل اس فیصلے سے متعلق اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  • مدھیا پردیش میں مرضی کے خلاف بیٹی کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی
  • ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
  • بھارت میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد سے 3 افراد ہلاک
  • سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • ملتان سلطانز کا فلسطین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ