امریکہ(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہے کہ امریکا کی امدادی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فنڈنگ رُکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رُک جائیں گی جس سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فنڈنگ رُکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نےعہدہ سنبھالتے ہی امریکا کی تمام غیر ملکی امداد کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے لیے رواں برس 30 کروڑ80لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم درکار ہے۔

سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی،آج ہوگی،شہر بھر میں کیمپ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارتی تسلط اور ریاستی جبر و تشدد کے شکار اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’یوم ِ یکجہتی کشمیر ‘‘ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کر دیے گئے ،آج جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب
امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یکجہتی کشمیر ریلی ‘‘ نکالی جائے گی ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نرسری بس اسٹاپ شارع فیصل پر قائم یکجہتی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر قائم مقام امیر ضلع ظہور جدون ، سیکرٹری ضلع نعمان حمید ، جناح ٹائو ن کے چیئرمین رضوان عبد السمیع،سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کیمپ پر موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی جبرو تسلط اور اقوام ِ متحدہ کی ناکامی و دہرے میعار کے باعث مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ اہل کشمیر نے راجا ہری سنگھ کے خلاف اعلان بغاوت کیا، اہل کشمیر نے پاکستان کی آزادی سے قبل فیصلہ کیا تھاکہ ہمارا رشتہ کلمہ لاالہ الااللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک سے ہوگا۔ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیر کا مسئلہ صرف خطے کا نہیں بلکہ سوا کروڑمسلمانوں کا ہے جن کے دل پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کے عوام ایک لاکھ سے زاید جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو آئین کی شق کے مطابق کشمیر کی اصل روح کو غصب کرکے مقبوضہ کشمیر کوبھارت میں شامل کردیا۔ گزشتہ 5 سال میں کشمیریوں کے لیے کشمیر کو دنیا کی ایک بڑی جیل بنادیا ہے،یہ سب کچھ اقوام متحدہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔ کشمیر کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ ایسے حالات میں پاکستان کے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں اور او آئی سی کے فورم پر بھی مسئلہ کشمیر اُٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو شہر بھر میں 5 فروری اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے اس دن کی مناسبت سے کیمپ لگائے گئے ہیں، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی اپیل پر منانا شروع کیا گیا ، انہوںنے کہا کہ 1948ء میں اقوام متحدہ کی قرارداد واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر حل نہیں ہوسکتا، کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ کی ساری قراردادیں ایک طرف رہ گئیں، اسی طرح فلسطین کے مسئلے پر بھی ساری مغربی اقوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، اگر مسئلہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کا ہو تو اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اسے فورا ًحل کردیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے 12 سال نظر بندی اور قید میں گزاری اور برہان وانی جیسے شہید پیدا کیے۔ اہل غزہ و فلسطین نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا تو پوری دنیا میں زبردست بیداری کی فضا پیدا ہوئی ہے ، پوری ملت اسلامیہ آج گھروں سے نکلے گی۔ آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جماعت اسلامی نے آج دوپہر 3 بجے جیل چورنگی تا مزار قائد یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا ہے۔ کراچی کے عوام اہل کشمیر سے اظہاریکجہتی کے لیے گھروں سے نکلیں۔ ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ کشمیرایسا خطہ ہے جہاں کئی سال سے بھارت فوجی طاقت کے بل پر مظلوم و نہتے عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے فیصلے کے باوجود کسی کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ 75 سال سے زاید عرصہ گزر چکا ہے، یو این او، او آئی سی اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفراہل کشمیر سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میںنرسری بس اسٹاپ شاہراہ فیصل پر قائم یکجہتی کشمیر کیمپ کے دورے کے بعدخطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے: مولانا فضل الرحمان
  • امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر، اُنروا کی فنڈنگ بھی روک دی
  • جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی،آج ہوگی،شہر بھر میں کیمپ قائم
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • امریکی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہونگی، اقوام متحدہ
  • 200 سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی طیارہ بھارت روانہ
  • پاکستان میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی،اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
  • فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی امریکی تجویز جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے، منعم ظفر خان