2025-01-23@13:12:35 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«جرگہ کے»:
خیبرپختونخوا حکومت نے کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ کرم کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دستخط کنندگان کی ذمےداریوں کواجاگرکیا جائےگا۔ اجلاس میں ضلع کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور دیگر اشیا لے کر ساٹھ سے زائدچھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق...
چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک پر مزید ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے بجائے کھلے پن، جامعیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرتا ہے۔ چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔
سہون: محکمہ جنگلات کے کاٹے گئے درخت کی لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں
پولیس کے مطابق دو گولیاں ذوالجناح جبکہ 5 گولیاں متولی کو لگیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا یے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد وجوہات کا پتہ چلا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شادباغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا جبکہ اس کا نگران شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق نالے کے پاس فائرنگ سے ذوالجناح کو مار دیا گیا۔ نامعلوم افراد کی طرف سے ہونیوالی فائرنگ سے ذوالجناح لے جانے والا نگران عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عرفان...
چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر...
بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ” قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹیز کی رپورٹ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹ سننے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں رائے پر نظر ثانی کی گئی ۔ سی پی سی...
مردان: سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی )ف مولانا فضل لرحمن نے کہا ہے کہ کرم میں امن کے لیے آپریشن یاحکومتی یکطرفہ فیصلے حل نہیں، قبائل کوملاکرجرگے کے ذریعے مسائل حل ہونگے، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پہلے مذاکرات کی مخالف تھی، لیکن حکومت چلانے کےلیے سمجھ آگئی کے مذاکرات ہی حل ہیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ صوبےمیں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، پی ٹی آئی نے کچھ لوگوں کو کرسیوں پر بیٹھا کرکرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاہے، پی ٹی آئی میں ہر کسی کا اپنا بیانیہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا کا کہنا ہے کہ اب انھیں سمجھ آگیا ہے کہ...
کرم سے فریقین کے جرگہ مشران کا وزیر اعظم کو مشترکہ خط، زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھ دیئے
پشاور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیاء ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج نیوز کے مطابق مشران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں، ضلع بھر کے لئے مستقل طور پر کانوائے کا بندوسبت کیا جائے۔ پاکستان جون 2025 تک پانڈا...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ زرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔ اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ...
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے زوران میلانووچ کو جمہوریہ کروشیا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور دونوں ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کا احترام اور اعتماد کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کی ہے، کھلے پن، باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کے جذبے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل توانائی فراہم کی ہے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین-کروشیا تعلقات کی ترقی کو بہت...
اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :جمعرات کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے دوسرے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے میں متعدد اہم نظریاتی اور عملی مسائل”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درست راستے اور جدت طرازی پر عمل پیرا ہونا ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا ایک اہم اصول ہے۔ اصلاحات ایک جامع پروجیکٹ ہے جس کے لئے سائنسی طریقہ کار...
پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے توقع تھی کہ کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس پر میرے مداحوں، دوستوں اور حمایتیوں نے مجھے حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے جذباتی طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔” احسان اللہ نے یہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کئی سُپر اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قمیت میں خریدا گیا۔ کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں...
جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کا قومی جرگہآئی جی ایف سی سائوتھ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کا قومی جرگہ، آئی جی ایف سی سائوتھ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کے نمائندہ وفدکا آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل مہرعمرنیازی کے ساتھ گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جرگے میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، اور صحافیوں نے شرکت کی۔ جرگے میں سابقہ سینیٹر مولانا صالح شاہ، ملک رفا خان، اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان محسود نے محسود قوم کو درپیش...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ناگزیر سمجھے جانے والے وِراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو انتہائی شرم ناک صورتِ حال کا سامنا ہے۔ دونوں مسلسل آؤٹ آف فارم ہیں اور خاصی جدوجہد کرنے پر بھی فارم بحال ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی شدید مخمصے کا شکار ہے کہ اِن دونوں بڑوں کا کرے تو کیا کرے۔ اِن کے پرستار کروڑوں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اِنہیں تنقید کا نشانہ تو بنایا جارہا ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بڑوں پر بیڈ پیچ آتے رہتے ہیں، اِس بنیاد پر کسی بڑے کھلاڑی کو ٹیم سے باہر نہیں کیا جاتا۔ بھارتی کرکٹ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
چیئرمین سینیٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کاسینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے سینئر صحافی اور پاکستان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پی پی آر اے کے رکن جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اورسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ جاوید شہزاد جیسے باصلاحیت اور تجربہ کار صحافی کی رحلت صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مریم نواز
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھالیہ کے نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے- زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ نے آتشبازی کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں –
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت جمعہ کے روز گہری دھند میں ڈوب گیا جس سے بعض علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور مرکزی ائرپورٹ پر پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا جو دوسری درجے کی شدت والی انتباہی سطح ہے۔ ائرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ گہری دھند کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی ،جب کہ آنے والی پروازوں خبردار کیا گیا کہ انہیں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی جمعہ کی لائیو درجہ بندی میں دہلی دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
ویب ڈیسک — نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی یا اقتصادی اقدامات کو مسترد کرنے سے انکار کے بعد، روس نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اس صورت حال میں ہونے والی ڈرامائی پیش رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اور خدا کا شکر ہے کہ ابھی یہ معاملہ بیانات کی سطح پر ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرکٹک زون سے ہمارے قومی اور اسٹرٹیجک مفادات جڑے ہیں۔ ہم آرکٹک زون میں موجود ہیں اور ہم وہاں اپنی موجودگی قائم رکھیں گے۔...
جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد...
سٹی 42 : لکی مروت میں جرگہ کے دوران دو فریقین میں ہونے والی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لکی مروت گنڈی چوک کے مقام پر الناصر ہوٹل جرگہ میں صلح تقریب کے دوران دو وزیر اقوام میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام