پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔
اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔
شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اس کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ 26جنوری کو سبکدوش ہورہے ہیں، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تقرری کے معاملے پر نئے چیف الیکشن کمشنر چیف الیکشن کمشنر کی قومی اسمبلی
پڑھیں:
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 2 ارکان عبدالقدوس اور قاسم کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے 16 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 ارکان، سندھ اسمبلی کے 15 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ یہ تمام ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کیے گئے ہیں۔