چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے زوران میلانووچ کو جمہوریہ کروشیا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور دونوں ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کا احترام اور اعتماد کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کی ہے، کھلے پن، باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کے جذبے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل توانائی فراہم کی ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین-کروشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کروشیا کے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک جدیدیت کی اپنی اپنی راہوں پر ہاتھ ملا کر آگے بڑھیں اور چین۔کروشیا جامع تعاون پر مبنی شراکت داری میں ایک نیا باب رقم کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔حالیہ عرصے سے چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی تعداد کا خاتمہ کیا ہے۔ چین بین الاقوامی قانون کے نفاذ میں تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور آن لائن گیمبلنگ، الیکٹرانک فراڈ ک اور انسانی اسمگلنگ جیسی سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرے گا۔وا ضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور کہا کہ حالیہ عرصے میں تھائی۔میانمار سرحدی علاقے میں آن لائن گیمبلنگ اور الیکٹرانک فراڈ کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے۔چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک ذمہ داری کے ساتھ مضبوط اقدامات کریں گے، اورآن لائن گیمبلنگ اور الیکٹرانک فراڈ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔