Daily Mumtaz:
2025-01-22@15:04:01 GMT
چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک پر مزید ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے بجائے کھلے پن، جامعیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرتا ہے۔ چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ تعمیراتی شعبہ کی بحالی کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کریں ،پراپرٹی کے لین دین پر ٹیکس کو 1% تک کم کریں، اور گھر کی ملکیت کو فروغ دینے کے لیے پہلی جائیداد کی خریداری کو ٹیکس سے پاک قرار دیں۔(جاری ہے)
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی %3 کو ختم کریں جو کہ صوبوں میں قانونی طور پر ناقابل نفاذ ہے اوراس شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈالتا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7E کو منسوخ کریں "ڈیمڈ انکم" کے تصور نے ہاؤسنگ سیکٹر میں ترقی کو نمایاں طور پر روکا ہے اور اسے فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔گھر کی ملکیت کو مزید سستی بنانے کے لیے 10 سالہ فکسڈ ریٹ مارگیج پروڈکٹ لانچ کریں۔ تعمیراتی فنانسنگ کو ترجیح دیں بینکوں کو ترغیب دیں کہ وہ تعمیرات کو ترجیحی شعبے کے طور پر درجہ بندی کریں، جو وسیع تر اقتصادی ترقی کو تحریک دے گا۔انہوں نے کہا ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان اقدامات پر عمل درآمد نہ صرف سرمائے کی پرواز کو روکے گا بلکہ 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بھی کھولے گا، جس سے مضبوط اقتصادی بحالی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔