2025-03-06@08:26:55 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«ترقی پانے والے افسران»:
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی اور اہلیت کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، امبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، دائود محمد بریچ، شکیل احمد...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےو الے 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی میتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے پارا چنار منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی مزید لاشیں اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ لائی گئی ہیں، جنہیں آج پشاور سے پارا چنار بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کردیا جائے گا۔ میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کو بڑا ریلیف مل گیا وزارت خارجہ کے مطابق 4 فروری کو لیبیا زاویہ میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں...

صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو...
آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملیئوڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔کوئنز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہو چکے ہیں۔یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔
کرم کے علاقے بگن سے فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حاجی کریم گزشتہ دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری کارروائی میں 25 سے زائد مبینہ دہشت گردوں سمیت 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران متعدد گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے کا لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو کانوائے سے لوٹا ہوا سامان گھروں کے باہر رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ بگن، چارخیل، مندوری اور اوچت کے علاقوں کو آج صبح 10 بجے تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا...
نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں گزارا اور حالیہ معاہدے کے تحت آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع پایا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ علاقے عیسویہ میں قیدیوں کے حالیہ تبادلہ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی اسیر نائل سلامہ عبید شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق وہ ایک عمارت سے گر کر شہید ہو گئے۔ نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔ تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد...
لوئر کرم میں پارا چنار جانے والے قافلے اور سیکیورٹی فورسز پر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی، جن میں 5 سیکیورٹی فورسز اہلکار، ایک ڈرائیور، ایک راہ گیر اور 2 حملہ آور بھی شامل ہیں جبکہ 5 اہلکاروں اور 5 ڈرائیورز سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم مندوری اوچت چارخیل اور بگن میں گزشتہ روز پاراچنار جانے والے سامان کے ٹرکوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک ڈرائیور اور فورسز کا ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد ہیلی کاپٹروں سے بھی شیلنگ کی گئی، اس دوران کرم ملیشاء کے کمانڈنٹ کرنل حیدر کی گاڑی...
لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013ء، 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024ء میں فارم45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2024ء میں پنجاب میں بلاول زرداری کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ شکست قبول ہے، لیکن ہمیں ہمارے ووٹ تو دکھائیں۔ کراچی میں بھی 2، 4 سیٹیں پیپلز پارٹی سے چھینی...
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی اور مشکوک دستاویزات کی بنا پر دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آف لوڈ ہوئے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کارروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ مسافر امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور 60 ہزار روپے کے عوض اپنے جعلی ویزے اور...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکا کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق وہ امریکی حکام سے اس...
بیجنگ :چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، انسداد غربت میں حاصل شدہ کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور دیہی احیاء کو موثر طور پر مربوط کرنے کے دور میں ، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، بڑے پیمانے پر غربت میں واپسی اور غربت کے خطرے کو روکنے کی حد کو مضبوطی سے برقرار رکھا گیا ہے، اور غربت کے خاتمے کی کامیابیاں مسلسل مضبوط اور وسیع ہوتی جا رہی ہیں۔ ہفتہ کو چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تاحال، غربت سے نکلنے والے خاندانوں اور غربت کی روک تھام کی نگرانی کے تحت خاندانوں میں لازمی تعلیمی چھوڑنے والے طلباء کی تعداد صفر ہو چکی ہے، غربت سے نکلنے والے افراد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) اسلام آباد سے جمعرات 20 جنوری کو خبر رساں ایجنسی اے پی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جنوری کے اوائل میں مغربی افریقی پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی کے بچ جانے والے پاکستانی متاثرین کی وطن واپسی جاری ہے۔ جنہیں بہتر مستقبل کی تلاش موت تک لے گئی تارکین وطن کو کینری جزائر لے جانے والی مذکورہ کشتی مراکش کے زیر انتظام متنازعہ مغربی صحارا کے بندرگاہی شہر دخلہ کے قریب اُلٹ گئی تھی جس میں سوار قریب 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 44 پاکستانی شہری تھے۔ یہ بات پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اسپین میں قائم...
’پاکستانیوں کا پاکستان کےلیے کردار‘ کے احوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں نارویجن سیاست دانوں سمیت پاکستانی سیاست دانوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کور کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبر ندیم افضل بنٹی تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی سنائے گئے۔ تقریب سے ندیم افضل بنٹی سینٹروم پارٹی اینڈرس لارسن لیبر پارٹی تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ندیم افضل بنٹی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بہت مشکلات میں ہے اور ہماری پارٹی پر بہت مشکل وقت ہے اور ان حالات...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی، جلد پابندی ہٹانے کے بعد فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ، چند روز میں پابندی ہٹانے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔ ائیر بلیو نے لاہور، اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاری شروع کی ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ نے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کیلئے بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یوکے نیشنل افراد سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ خیال رہے یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ...
آغا مزمل حسین فصیح کو مظلومین پاراچنار کے حقوق، محاصرے کے خاتمے اور شیعہ سنی وحدت کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے صدہ منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ظلم و جبر کی حد پار کر دی ہے۔ ضلع کرم میں امن کی بھیک مانگنے والے شیعہ سنی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے والے مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے صدر اور تحصیل میئر اپر کرم آغا مزمل حسین فصیح کو پرامن دھرنا دینے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ آغا مزمل حسین فصیح کو مظلومین پاراچنار کے حقوق، محاصرے کے خاتمے اور شیعہ سنی وحدت...
آغا مزمل حسین فصیح کو مظلومین پاراچنار کے حقوق، محاصرے کے خاتمے اور شیعہ سنی وحدت کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے صدہ منتقل کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ظلم وجبر کی حد پار کردی ہے۔ ضلع کرم میں امن کی بھیک مانگنے والے شیعہ سنی عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے والے مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کے صدر اور تحصیل میئر اپر کرم آغا مزمل حسین فصیح کو پر امن دھرنا دینے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ آغا مزمل حسین فصیح کو مظلومین پاراچنار کے حقوق، محاصرے کے خاتمے اور شیعہ سنی وحدت کیلئے جدوجہد کرنے...
خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اورہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: کے پی حکومت نے بنکر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات...

اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔ مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔ تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی...
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساو پاولو کے شہراوباتوبا کے کروزیرو ساحل پر چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں،جو حادثے کے وقت ساحل پر موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برازیل : ساحل پر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ پڑا ہوا ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے سب انسپکٹرز سے اگلے رینک انسپکٹرز پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی، اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ آپ تمام پر لازم ہے کہ اپنے عہدے اور حلف برداری کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اللہ کے نزدیک محنت و لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کا ایک علیحدہ مقام ہے، مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں، پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں،...