پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی، جلد پابندی ہٹانے کے بعد فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ، چند روز میں پابندی ہٹانے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔
ائیر بلیو نے لاہور، اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاری شروع کی ہے۔
ایئرلائن انتظامیہ نے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کیلئے بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یوکے نیشنل افراد سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔
خیال رہے یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں:آن لائن لاٹری خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں!
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
— فائل فوٹونیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی اغاز ہوگیا۔
نوتعمیر ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9 بج کر 41 منٹ پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی جبکہ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل تیارایئرپورٹ منیجر خالد کاکڑ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے تکنیکی ٹیسٹ اور دیگر مراحل مکمل کرلیے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔ گوادر ایئر پورٹ کے لیے فی الحال قومی ایئر لائن کی پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔
اس ایئر پورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن ایئر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ایئر لائن گوادر کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کے لیے ایئر بس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔