2025-04-15@06:13:02 GMT
تلاش کی گنتی: 1450

«تربیت کے»:

    لندن: برطانیہ میں انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ادارے یوکے اینٹی ڈوپنگ (UKAD) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن (FA) نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔ یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے...
    سٹی 42: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جنوبی افریقا فلسطین کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے جنوبی افریقا کی مکمل حمایت کی۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ   قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران ایران میں شہید ہونے والے...
    موساد کے سابق سربراہان سمیت 250سابق اہلکاروں کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز تل ابیب(سب نیوز) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 سربراہان سمیت 250 سے زائد سابق افسران اور اہلکاروں نے حکومت سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔موساد افسران نے اپنے بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے لکھے گئے خط کی مکمل حمایت کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بیان سابق مذاکرات کار ڈیوڈ میدان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس پر موساد کے 3 سابق سربراہان ڈینی یاتوم،...
    آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس کے بعد دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز کرن نائر بھارت کے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ ارون جیٹلے اسٹیڈیم دہلی میں ممبئی انڈینز کے خلاف 206 رنز کے تعاقب میں دہلی کی جانب سے امپیکٹ متبادل کے طور پر آنے والے کرن نائر نے جسپریت بمراہ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ 22 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرنے والے کرن نائر نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا اور ایک ڈبل کے ساتھ جسپریت بمراہ پر 18 رنز اسکور کیے۔ کرن نے 40 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں کامیاب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی و صوبائی ادارے بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 23 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے، وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بل نادہندگان میں شامل ہیں۔روز نامہ جنگ نے دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر 19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے 3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔دفاع کے اداروں نے سب سے زیادہ 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے آئیسکو کو دینے ہیں۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اجتماع قائم کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اہلِ غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آج کا یہ اجتماع اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو غیرت دلا رہا ہے۔ اگر بیس ہزار بچوں اور بیس ہزار خواتین کی شہادت بھی انہیں بیدار نہیں کر سکی، تو ہم اور آپ انہیں کیسے جگائیں گے؟انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام خود...
    قومی اسمبلی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور اسرائیلی مظالم کے حوالے سے اراکین نے گفتگو کی اور اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں بربریت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو میں کردار ادا کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکی جائے، یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی...
    وفاقی و صوبائی ادارے بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 23 ارب روپے سے  زائد کے نادہندہ نکلے، وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بل نادہندگان میں شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر 19 ارب 63  کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے 3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔دفاع کے اداروں نے سب سے زیادہ 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے آئیسکو کو دینے ہیں۔کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5  ارب 93 کروڑ 70 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں21 کروڑ 70 لاکھ...
    نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے منتخب دفاتر کے ذریعے فراہم کی جانے والی شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، نادرا نے 3 سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔اس اقدام میں پوسٹ آفس پر جاکر شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس تبدیل کرانے اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کروانے سمیت دیگر سہولتیں...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر...
    اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکٹر ای-11 اسلام آباد میں قیمتی سرکاری زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں سی ڈی اے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے سابق افسران، مقامی پٹواری اور بااثر مذہبی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق اس کیس میں سرکاری زمین کو جعلی دعووں اور غیر قانونی طریقوں سے نجی ملکیت ظاہر...
    نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کر دی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریباً 83 کاؤنٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے منتخب دفاتر کے ذریعے فراہم کی جانے والی شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ مطابق یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، نادرا نے 3 سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس اقدام میں پوسٹ آفس پر جا کر شہریوں...
    غلام محمد صفی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کشمیر کاز کے ایک سچے حامی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما پروفیسر خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے جماعت اسلامی پاکستان کے ممتاز رہنما، نامور مفکر اور مدبر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد ایک نہایت ہی...
         کراچی(آئی این پی )  نادرا نے کہا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحتی  بیان میں  کہا گیا ہے کہ  ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا۔ اچھی خبر:بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع نادرا کے مطابق پیدائش، وفات اور ازدواجی...
    سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں بادل سنگھ،سورج سنگھ سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے،سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طو رپر 189آپریشنز کئے گئے ،راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا...
    کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ویریئنٹ بیلسٹک میزائل صبح 10 بج کر 15 منٹ پر سومی میں پر داغے گئے جن کا نشانہ سٹیٹ یونیورسٹی اور اس کے کانگریس سینٹر تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی میزائل حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز میں سڑکوں پر خون سے لت پت لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں.(جاری ہے) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ زخمی ہونے والی ایک بچی اسی سال پیدا ہوئی تھی...
    کراچی: کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔(جاری ہے) درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ...
    41 سالہ بھارتی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل گوہر خان اور 29 سالہ انفلوئینسر زید دربار دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔ اداکارہ گوہر خان نے حال ہی میں اپنے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو تاحال مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گزشتہ روز گوہر خان نے ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) اس ریمپ واک کو دیکھ کر ان کے مداح و سوشل میڈیا صارفین گوہر خان کی صحت اور سلم اسمارٹ جسامت سے متاثر...
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز  کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں  کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے،  وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون  آگے بڑھانے پر  گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  محسن نقوی نے کہا کہ...
    انقرہ(اوصاف نیوز)ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے باوجود شام میں ایک چھوٹی سی جنگ، ایک تصادم ہونے والا ہے، ترک اسٹریٹجک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی نے پیشگوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ، ترکیہ اوراسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک یا دو دن کو ایک تصادم ہو گا کوئی بڑی طویل جنگ نہیں ہو گی۔ کیونکہ نیتن یاہو اس وقت (سیاسی طور پر) غیر مستحکم ہے- اس کے باوجود ٹرمپ نے اس کہا کہ مسئلہ میں آپ معقول ہوئے تو میں حل کروں گا- مطلب نیتن یاہو کا کان کھینچ لیا کہ ترکیے کے ساتھ جنگ میں مت پڑیں- اسرائیل نے (عرب اسرائیل جنگ کے بعد) اب تک اس طرح کے تنازع میں کسی سنجیدہ ریاست...
    سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کافروں کے لئے کام کرتے ہیں، غزہ و فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینیئر ثروت اعجاز قادری کی کال پر ملک بھر کی طرح فلسطین، غزہ پرصیہونی اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اسرائیل مردہ باد پرامن احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت علامہ فاروق خان سعیدی، مولانا محمدایوب مغل نورانی، جرنیلِ قافلہ مرزا محمد ارشدالقادری و دیگر علما و مشائخ عظام اور قائدین اہلِ سنت نے کی۔ علامہ فاروق...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد...
    پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی: حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی ساؤتھ کے...
    حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن...
    پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر نامعلوم افراد مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ہفتے کی رات 2 بجے ایکسائز اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی، گاڑی کے نہ رکنے پر ایکسائز اہلکاروں نے تعاقب کیا گیا جس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں زخمی سب انسپکٹر فاروق کا ذاتی ڈرائیور بھی شامل...
    ٹیکساس: امریکا میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے تعلیمی ویزا پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، خصوصاً ریاست ٹیکساس میں، جہاں 122 سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا ان کی امیگریشن حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں امریکی نظام Student and Exchange Visitor Information System (SEVIS) میں کی گئی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان طلبہ کی قانونی حیثیت اب خطرے میں ہے۔ حکام کی جانب سے اب تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سخت پالیسیوں، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور حالیہ سیاسی فیصلوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکساس کی متاثرہ یونیورسٹیوں میں نمایاں تعداد یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور یونیورسٹی آف ٹیکساس، آرلنگٹن...
     پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ پیغامات موصول اور بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں صارفین کو دوپہر سے اس پریشانی کا سامنا ہے اور کوئی بھی پیغام سینڈ نہیں ہورہا۔ صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹس پر واٹس ایپ سروس میں تعطل کی شکایت اٹھائی اور بتایا کہ انہیں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین سینڈ نہیں ہورہیں۔ میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پریشان کن ضرور ہے مگر معاملے کے حل کیلئے بات چیت کریں گے۔ سب کو نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ آگے بڑھنے کےلائحہ عمل پر غور کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے، میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی اقدام نہیں اٹھائیں...
    حافظ نعیم الرحمن نے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے سربراہان کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں انہوں نے کہا ہے ہم اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے بارے میں اجتماعی کاوشوں کے خواہاں ہیں تاکہ غزہ کے عوام کی مدد کی جا سکے اور قابض اسرائیل کے مظالم کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اپنے خط میں 20 اپریل کو یوم یکجہتی غزہ کے طور پر منانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا...
    اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جاوید کوڈو جو کہ اپنے چھوٹے قد اور قدآور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو...
    سپریم کورٹ میں چیئرمین سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب 2021 میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی، یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔ دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال...
    نوشہرہ میں موبائل اسکواڈ پر فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمۂ ایکسائز کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر تاروبپی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے نسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں زخمی سب انسپکٹر فاروق کا ذاتی ڈرائیور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں سب انسپکٹر فاروق باچا شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی سب انسپکٹر فاروق باچا کو 5 گولیاں لگیں، سب انسپکٹر فاروق زخمی حالت میں خود گاڑی چلا اسپتال پہنچے، جنہیں بعد میں پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منقتل کردیا گیا۔ پولیس لائنز میں محکمۂ ایکسائز کے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر...
    اسلام ٹائمز: چینل 12 پر تجزیئے میں ایہود بارک نے کہا ہے کہ موجودہ اسرائیلی وزیراعظم کا وطیرہ یہ ہے کہ وہ ان احمقانہ اقدامات کو  اشتہارات، ٹیلی ویژن شوز اور قومی یکجہتی کے کھوکھلے نعروں کے دھوئیں اور غبار کے نیچے چھپانے کی کوشش کرتا ہے، یہ سب کچھ اسرائیلی جمہوریت کو آمرانہ ریاست کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، جسے ایک مسلسل اور جاری جنگ کی آڑ میں انجام دیا جا رہا ہے۔ باراک نے شن بیٹ کے سربراہ کو برقرار رکھنے کے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس ہفتے کے فیصلے نے ہمیں چند ہفتوں کی مہلت دی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم گہری...
    پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے۔  واٹس ایپ گروپ میں پیغامات، تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے میں مشکلات آرہی ہیں
    ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور  اسٹیٹس اپلوڈ کرنے  میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے،...
    اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر،...
    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان دنیا سروس ڈاؤن صارفین کو مشکلات واٹس ایپ وی نیوز
    پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔ ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔...
    ملتان میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور روکنا چاہیے، حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے، پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت سٹی ملتان کے امیر علامہ مفتی محمد صدیق سعیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام 60 ہزار شہادتوں پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی پر احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلام دشمن صہوتی طاقتیں ایک عرصہ سے اسلامی ملکوں کو یکے بعد دیگرے نشانے پر رکھا ہوا...
    اپنے ایک تازہ بیان میں غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم کی جاہ طلبی اور سفاکیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بچے اور اسرائیلی قیدی؛ اقتدار میں باقی رہنے پر مبنی غاصب صیہونی وزیراعظم کے گھناؤنے عزائم کا شکار ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک تازہ بیان میں غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جاہ طلبی و سفاکیت کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں حماس نے تاکید کی کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے اندر "غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی" کے بڑھتے مطالبات؛ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گردن پر عائد "جنگ غزہ کو...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک اور ان کے شہریوں کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق امریکا میں رہنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنی رجسٹریشن کرانی ہوگی اور اپنی قانونی حیثیت کا دستاویزی ثبوت ہر وقت اپنے پاس رکھنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام ایسے غیر ملکیوں پر ہوگا جو امریکا کے شہری نہیں ہیں، اس کا اعلان ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے کیا تھا اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اس کو نافذ کیا ہے۔ اس قانون کے تحت 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام غیر ملکیوں بشمول قانونی...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کر رہا ہے جس سے پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں کام کرنے والے عملے کی ملازمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس عملے کی مجموعی تعداد 2600 ہے عملے میں کمی کی وجہ فنڈنگ میں ہونے والی وہ سخت کٹوتیاں ہیں جن کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے ایک خط میں کہاگیا ہے کہ انسانی امداد سے وابستہ برادری پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دباﺅ...
    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف ہ ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ اس کے علاہو بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے...
    حریت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت، کشمیری مسلمانوں کی اکثریتی شناخت کو ختم کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی، غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری اور زمینوں پر قبضے جیسے اقدامات کر رہا ہے، جو ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، وزیر حکومت آزاد جموں و...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیئے گئے ہیں جس کی شدت معلوم کی جارہی ہے ۔ مزید :
    ڈی آئی خان: غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    بین الاقوامی شرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارا بھروانہ کے ہمراہ بھی ریل شیئر کر دی۔ ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے ریلز کی دنیا میں قدم رکھ کر مداحوں میں بنے اپنے تاثر کو یکسر بدل دیا ہے۔ سوشل میڈیا، ٹی وی شوز، انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کی دنیا میں رہنے والے گلوکار نے جب سے ریلز شیئر کرنا شروع کی ہیں ان کے مداح خوش گوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) پہلے انٹرنیٹ صارفین کو عاطف اسلم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی سادہ سی پوسٹ کا انتظار ہوتا تھا اور اب نیٹیزنز عاطف اسلم کی مزاحیہ اور نت...
    آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق  پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے، اے سی سی ہولڈرز سمیت 89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو قبل از وقت ملک سے چلے جانے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم تیزی سے جاری ہے۔ اب تک نکالے گئے غیرقانونی باشندوں کی تعداد 9 ہزار 165 تک پہنچ گئی ہے۔ مہم کے دوران 9 ہزار 895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 05، صوبہ بھر میں...
    قصور: پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے دو نامزد افراد سمیت چالیس نامعلوم قادیانیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ کوٹ شامی شہید کے رہائشی افضل نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں یوسف قمر اور تنویر شامل ہیں جو بالترتیب ضلعی صدر اور نائب صدر انجمن قادیانی کے عہدوں پر فائز ہیں، جبکہ دارالذکر کے انچارج بھی ہیں۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادیانی حضرات مسلمانوں کی نقل کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی نمازیں، تراویح اور جمعہ کی ادائیگی کرتے ہیں اور کھلے عام اسلامی شعائر کو استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مختلف...
    جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے تمام 14مقدمات کی سماعت آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت آج کریں گے۔ تمام کیسز کا آج بھی جیل ٹرائل نہیں ہوگا تمام کیسز کی سماعت ضلع کچہری عدالت میں ہوگی، عدالت نے آج کے لیے تمام 700 کے قریب ملزمان اور دو گواہان کی طلبی کی ہے، پولیس نے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن ملزمان کی حاضری کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور روکنا چاہیے، حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے، مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی کی یکجہتی فلسطین کال پر ملک بھر کے شہروں کی طرح ملتان کے طلبہ نے بھی برادر حبیب رزاق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان مقام کی قیادت میں کے ایف سی ہائی کورٹ برانچ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عبدالرحمن گجر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان ڈویژن نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع...
    رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے بے گناہ شہریوں پر جارحیت کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے امت مسلمہ اور عالمی طاقتیں اقوام متحدہ، او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی کال پر ملتان سمیت ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مساجد و مدارس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس سلسلے میں جے یو آئی ملتان سٹی وصدر کے زیراہتمام مدرسہ جلال باقری نزد...
    اسلام ٹائمز: دھرنے سے خطاب میں معروف اینکر پرسن نے کہا کہ مسلم لیڈروں نے اہلِ غزہ کو مایوس کیا ہے، پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا ہے۔ آج غزہ کی پٹی تہس نہس کر دی گئی ہے، لیکن کسی میں غیرت نہ آئی کہ وہ ساتھ دیتا۔ اگر ساتھ دیا بھی تو اہلِ یمن نے۔ متعلقہ فائیلیںپاکستان نظریاتی پارٹی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، دو مطالبات سامنے رکھے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جائے جبکہ دوسرا مطالبہ اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینے اور مظلوموں کی حمایت کا اعلان تھا۔ اس موقع پر معروف اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو...
    وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ سمیت لائرز پروٹیکشن ایکٹ و سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کر کے عدالت عظمی کا کورم پورا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وکلاء نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 16 اپریل سے تمام عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ 16 اپریل کے بعد چیف سیکریٹری آفس سمیت تمام سرکاری آفسز کی تالہ بندی کی جائے گی اور تمام عدالتیں بند ہونگی۔ اپنے مطالبات دھراتے ہوئے وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ سمیت لائرز پروٹیکشن ایکٹ و سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی...
    ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
    احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں صوبائی امیر کاشف سعید...
    بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)بہاولپور میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر فحش رقص کرنے پر رقاصہ مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاررروائی شروع کردی گئی۔بہاولپور کی تحصیل یزمان میں شادی کی ہونے والی ایک تقریب میں سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے مقدمہ دائر کیا۔رپورٹ کے درج کردہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران اونچی آواز میں گانے چلائے گئے ،رقاصہ پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔(جاری ہے) مقدمے میں رقاصہ مہلک ملک سمیت 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر 35 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
    پشاور ہائیکورٹ  نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک...
    نجی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکو شینکا کے مابین جمعہ کو بیلا روس کے ایوان آزادی میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ ملاقات میں...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورۂ چین کے دوران مختلف معززین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایئر چیف نے چینی وزیر برائے قومی دفاع ایڈمرل ڈونگ جون، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ چیو اور فوجی سازوسامان اور تکنیکی تعاون کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کاو شیاؤ جیان سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا تھا، جس میں اعلیٰ سطحی بات چیت اور فوجی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے معاہدے شامل تھے۔ سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگاہو گیا،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...
    پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز منسک :پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر سے بات چیت کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے،...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )نیویارک میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں نیو یارک کے میئر ایرک ولیمز نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پرمشتمل خاندان سیاحت کے لیے سپین سے آیا تھا . حادثے کا شکار ہونے والا خاندان نے فضا سے نیویارک شہر کو دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹرکرائے پر حاصل کیا تھا نیو یارک پولیس کمشنر جسیکا ٹش نے کہا کہ خاندان کو مطلع کیے جانے کے بعد ہی حادثے میں شکار افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی حادثے کی وجہ پر تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری کی جانے والی حادثے...
    بھارت کے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا کہنا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھیجیت نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر یہ شکایت کی ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلموں کے گانوں کا جائز کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا شاہ رخ خان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں، صرف رسمی سلام دعا ہوئی ہے۔ گلوکار نے واضح کیا کہ ان کی اور شاہ رخ کی جوڑی کو کشور کمار اور امیتابھ بچن کی جوڑی سے جوڑنا درست نہیں۔ ابھیجیت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ، ’لوگ مجھے کہتے ہیں کہ وہ شاہ رخ کا...
    نادرا نے تین سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا، جس میں قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس اپ ڈیٹ اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلیوں سمیت دیگر سہولتیں شامل تھیں۔ اس مقصد کیلئے نادرا نے پاکستان پوسٹ کیساتھ 10 سالہ معاہدے کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کے جی پی اوز میں مخصوص کانٹرز قائم کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے ملک بھر میں پوسٹ آفشز میں شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے پاکستان بھر کے جنرل پوسٹ آفسز میں شناختی کارڈ...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر  اور  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔ فاتح نور زمان کو 5 ہزار  250 ڈالر ‘ مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ حکمت عملی یہی تھی کہ آخر تک مقابلہ کروں، میچ...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 16 مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ قمرالنسا زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گا۔ پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح...
    فوٹو: فائل سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے...
      پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل مقابلے میں انہوں نے مصر کے کریم التور کو 2-3 سے شکست دی۔ کراچی میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے مصر کے کریم التور کو 2-3 سے شکست دی۔ 5 سیٹ پر مشتمل فائنل میں ابتدائی دونوں گیمز مصر کے کریم التور نے جیتے تاہم پاکستان کے نور زمان نے 0-2 کے خسارے کے بعد بہترین کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ جیت کر کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان کا کہنا تھا کہ 0-2 کے خسارے کے بعد یہی سوچ تھی...
    اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف  کی منظوری  دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ  کمی کی منظوری دے دی ہے. جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی .جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی  اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل فون ویڈیو اور دیگر ذرائع سے نشاندہی کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مزید ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں حادثے کے بعد 9 ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگا کر جلانے کے واقعات میں 5 مقدمات درج کرکے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، واقعے سے کافی انتشار پھیلایا گیا...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر وسینئر قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر گرفتارافراد کی رہائی سے متعلق عدالت سے اچھے کی امید ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے اچھے کی امید ہے میرے خیال میں غلط آرڈر پاس کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک آدھ دن سنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی بہن کی طرف سے فائل کی گئی تھی۔...
    نارتھ کراچی میں مبینہ حادثے کے بعد 9 ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگا کر جلانے کے واقعات میں 5 مقدمات درج کرکے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، واقعے سے کافی انتشارپھیلایا گیا ہے، ملوث ملزمان کے کافی نام سامنے آگئے ہیں، ویڈیوزموجود ہیں، امید ہے پولیس کے ایکشن کے بعد آئندہ ایسا کام نہیں ہوگا۔ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب نارتھ کراچی میں مبینہ طورپرتیزرفتارڈمپرکی ٹکرکے باعث موٹرسائیکل سوارنوجوان کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل شہریوں کی...
    ٹیرف معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ سو اناسی پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار ایک سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم ٹیرف معطلی کے فیصلے نے مارکیٹ کو...
    اسلام آباد: بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔ بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17 فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0.7 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔ ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے...
    صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایک اہم تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے 100 اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے ایک اہم تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے 100 اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پورے خطے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا بھی ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس...
    کراچی کے بیشتر مضافاتی علاقوں میں سیاسی اور لسانی جماعتوں سے وابستہ بااثر مافیاز نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ پر اثر انداز ہوکر امتحانی مراکز کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور امتحانات کے دوران طلبہ سے فی کس بھاری رقوم لے کر نقل کروائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مذاق بن گئے، ہر طرف نقل مافیا کا راج ہے، کراچی میں طلبہ اور نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے میٹرک بورڈ آفس کے افسران کو مبینہ رشوت دے کر امتحانی مراکز تبدیل کرانا معمول بن گیا، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور کندھ کوٹ میں حل شدہ پرچے وقت سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حکم پر خاتون کو 3دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ)کے حکم پر 34 سال بعد فقراز بی بی کو 3 دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا۔ریونیو حکام کی تاخیر پر فوسپاہ نے ایکشن لیا، خاتون کی درخواست پر فوسپاہ نے قانونی حق بحال کروایا۔ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کو انصاف دلا دیا، فوسپاہ نے جائیداد کے انتقال کو خاتون کا وراثتی حق قرار دے دیا۔فوسپاہ کی ہدایت پر ریونیو ریکارڈ میں انتقال کی تصدیق ہوگئی، فقراز بی بی کا 34 سالہ قانونی سفر آخرکار کامیاب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق 34 سال قبل...
    مرحوم سینیٹر تاج حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تاج حیدر نے پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کا انتقال ملکی سیاست کے ایک سنجیدہ اور باوقار باب کا اختتام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، مدبر سیاستدان، مصنف اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم سینیٹر تاج حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر نظریاتی سیاست کے علمبردار اور جمہوریت کے سچے سپاہی تھے، انہوں نے انتخابی شفافیت، سماجی انصاف اور آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور جدوجہد...