پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23عالمی سکواش چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔ فاتح نور زمان کو 5 ہزار 250 ڈالر ‘ مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ حکمت عملی یہی تھی کہ آخر تک مقابلہ کروں، میچ کافی اچھا تھا، مصری کھلاڑی حال ہی میں بھارت میں ایونٹ جیت کر آیا، میری کوشش یہی تھی کہ اچھا کھیلوں اور جیت سکوں، میچ کیلئے پریشرنہ لینے کا فیصلہ کیاتھا اور ایسا ہی کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔انشاء اللہ ، پاکستان سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ نور زمان نے سکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔مستقبل میں نْور زمان کی مزید کامیابیوں کیلئے پرامید اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش کے چیمپین نور زمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ عزم مضبوط اوریقین پختہ ہو تو کوئی بھی خواب ناممکن نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بطور نمائندہ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب میں شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ سکواش کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی باعثِ فخر ہے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا شکریہ، پاکستان پر اعتماد کیا۔سکواش پاکستان کا تاریخی ورثہ ہے، نئی نسل میں جوش پیدا کرنا ہمارا مشن ہے۔پاکستان اسکواش کا سنہرا دور واپس لائیں گے۔سکواش کی عالمی بحالی میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایئر فورس نے سکواش کے فروغ میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سندھ، ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔پاکستان اور سندھ سکواش فیڈریشن کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کا عالمی معیار کے ایونٹ کی میزبانی میں اہم کردار ہے۔ غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکواش چیمپئن شپ جیت انڈر 23 ورلڈ سکواش سکواش کے
پڑھیں:
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔
گزشتہ دنوں امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے کہا تھا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور اُن لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔
تاہم امریکا نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔
وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ54 طلبا شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، انہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی۔
امریکا نے فل برائٹ پروگرام کی بندش کی اطلاعات بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ دنیا بھر میں اپنے تعلیمی ایکسچینج پروگراموں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق بنایا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبا کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔