2025-04-13@20:11:44 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«انڈر 23 ورلڈ سکواش»:

    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر  اور  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔ فاتح نور زمان کو 5 ہزار  250 ڈالر ‘ مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ حکمت عملی یہی تھی کہ آخر تک مقابلہ کروں، میچ...
    ‏سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پاکستانی اسکواش پلیئر نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دے دی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نور زمان آپ نے بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ایسے محنتی اور با صلاحیت نوجوان پاکستان کی پہچان ہیں۔نور زمان کی مستقبل کی کامیابیاں کے لئے دعاگو ہوں۔
    فوٹو: سوشل میڈیا کراچی میں جاری انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں مینز اور ویمن ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان کے نور زمان آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حمزہ خان کو شکست ہوگئی۔ویمن ایونٹ میں نمبر دو سیڈ مصر کی ملک کافخے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مینز کے آخری کواٹر فائنل میں مصر کے ٹاپ سیڈ ابراہیم الکبانی کی کامیابی ہوگئے۔  انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ، ویمنز کوارٹر فائنلز میں بڑا اپ سیٹانڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں ملائیشین کھلاڑی زین ین یی نے اپ سیٹ کر دیا۔...
    عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔ سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
      جمشید ٹاؤن جہانگیر روڈ نمبر 2یوٹیلیٹی اسٹور کے برابر میں مین روڈ پر تعمیرات جاری سرکاری کواٹر پلاٹ نمبر T10پر ناجائز دکانیں اور 4منزلہ کمرشل پورشن یونٹ تیار عوام کی محنت کی کمائی سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز سے بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود مشکوک ہوتا جارہا ہے۔ بلڈنگ افسران ملکی خزانے پر بوجھ بنتے نظر آتے ہیں جو ذاتی مفادات کی خاطر اپنے فرائض کو پس پشت ڈال کر خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی قابض ڈائریکٹر آصف رضوی کا ایک اور کارنامہ بے نقاب ہوا ہے ۔موصوف نے بھاری نذرانے وصول کرنے کے...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل پیر کو بٹ کوائن کی قیمت $109,241 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نومبر میں ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دسمبر کے اوائل میں پہلی بار بٹ کوائن نے $100,000 کی سطح کو عبور کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حمایتی پال اٹکنز کو امریکی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ نامزد کیا...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟ ٹرمپ ’میم کوائن‘کی ریلیز اس وقت ہوئی ہے جب وہ پیر کو امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے ملحقہ سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی کے زیراہتمام لانچ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ کمپنی قبل ازیں ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم لانچ کرچکا ہے ’میم کوائن‘ ایک وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ یا تحریک کے لیے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں،...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی  گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے  اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
۱