ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات‘ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹرز دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این ایف کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا۔ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر کی پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی سفیر وفاقی وزیر محسن نقوی
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے: احسن اقبال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں تو پاکستانی جیلوں میں جو جیب کترے اور چھوٹی موٹی موٹریں چوری کرنے والے قید ہیں ان کو بھی رہا کر دینا چاہئے۔