’ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کر دی،نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟
ٹرمپ ’میم کوائن‘کی ریلیز اس وقت ہوئی ہے جب وہ پیر کو امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اس منصوبے کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے ملحقہ سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی کے زیراہتمام لانچ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ کمپنی قبل ازیں ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم لانچ کرچکا ہے
’میم کوائن‘ ایک وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ یا تحریک کے لیے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن ان میں اندرونی قدر کی کمی ہے اور یہ انتہائی غیر مستحکم سرمایہ کاری ہیں۔
CoinMarketCap.
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل ‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میرا نیا آفیشل ٹرمپ میم یہاں ہے! یہ ہر اس چیز کا جشن منانے کا وقت ہے جس کے لئے ہم کھڑے ہیں‘۔
’$Trump آفیشل ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 200 ملین ڈیجیٹل ٹوکن جاری کیے گئے ہیں اور مزید 800 ملین اگلے تین سالوں میں جاری کیے جائیں گے۔
ویب سائٹ نے کہا، ’یہ ٹرمپ میم ایک ایسے لیڈر کا جشن ہے جو پیچھے نہیں ہٹتا، خواہ کیسی ہی مشکلات ہوں‘۔
دوسری طرف ٹرمپ کی جانب سے کرپٹو کرنسی لانچ کیے جانے پر ان کے ناقدین نے ان پر صدارتی عہدے کو کیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ردعمل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ڈیجیٹل کرنسی میں فروخت سے پہلے قیمت بڑھانے کے لیے ہائپ کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں بعد میں سرمایہ کاروں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کرپٹو کرنسی کی لانچ سے پہلے اس کے حق میں نہیں تھے،لیکن پچھلے سال نیش وِل میں بٹ کوائن کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن واپس آنے کے بعد امریکا ’سیارے کا کرپٹو کیپٹل‘ ہو گا۔
اس کے بعد ہی ان کے بیٹوں ایرک اور ڈونلڈ جونیئر نے گزشتہ سال اپنے کرپٹو وینچر کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈٹرمپ ڈیجیٹل کرنسی کرپٹوکرنسی میم کوائنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈٹرمپ ڈیجیٹل کرنسی میم کوائن ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے
پڑھیں:
میں اور چینی صدر دنیا کو پرامن بنانے کے لیے کوشش کریں گے‘ٹرمپ
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج چینی صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت رویہ اپنانے کے عزم کا اظاہر کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے ’اچھے آغاز‘ کی امید ظاہر کی۔