2025-04-15@15:48:50 GMT
تلاش کی گنتی: 32

«بیساکھی کے»:

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے. گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے.مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران امریکی وفد نے بیساکھی میلے میں شرکت کی اور سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ کیا جبکہ وفد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز بھی شریک تھیں۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ محسن نقوی اور کانگریس مینز نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی اور...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔  محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔  حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔   محسن نقوی اور  امریکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ  دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو...
    سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد، محسن نقوی نے کہا بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔ تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، آئین...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن ناصرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا...
    ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بیساکھی کے تہوار شروع ہونے جارہا ہے ، بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔. ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔ بیساکھی کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 14 اپریل کو ہونا ہے، جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایات...
    پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں عالمی امن اور سکھ ازم کے کردار پر سیمینار پیر کو پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے جاری اعلامیے کے مطابق یاتری 10 سے 19 اپریل تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ مزید پڑھیے: بیساکھی کے تیوہار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام یاتری دیگر مقدس مقامات کے علاوہ گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ کرتار پور صاحب کی یاترا کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے...
    بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہش مند مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ وائرل کلپ میں مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی رقاصہ کے لیے خصوصی پیغام دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے ہیں لیکن کبھی عیدی دینے کا پیغام نہیں دیا۔ خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے...
     بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کر لیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اس موقع پر ہانیہ عامر سے راکھی ساونت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت بہت پیاری ہیں، ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں، انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے ساتھ رابطے کرکے مزہ آتا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
    ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے استعمال کی جانے والی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ان کے چاہنے والوں نے راکھی ساونت سے شادی کے لیے خاص قسم کی سلاجیت تیار کی ہے، جس میں شہد، سلاجیت اور ڈرائی فروٹ شامل ہے۔ بنیادی طور پر مفتی عبدالقوی اپنی ویڈیو میں بتا رہے تھے کہ چیمپینئر ٹرافی ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل 3 کام کرنے چاہیئں جن سے وہ میچ جیت...
    ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ان کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے لیے پہلی...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو ابھی تک ادھوری ہے، لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستان سے دلہن چن لی ہے۔ سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو کا کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس نے انہیں ایک بار پھر خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں راکھی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کے لیے پسند کیا ہے۔راکھی ساونت نے ویڈیو میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، سلمان بھائی، میں نے تمھارے لیے ہانیہ عامر کو منتخب کر لیا ہے۔ ہانیہ میری پاکستانی بھابھی ہیں اور وہ تمھارے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوں گی۔ انہوں نے...
    بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ A post shared by...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا اس بڑے مقابلے سے قبل کرکٹ کا جنون عروج پر ہے اور شائقین سمیت مشہور شخصیات بھی جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہی ہیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی اس جوش میں کسی سے پیچھے نہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی پہنی ہوئی شرٹ نے حاصل کی جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا نام درج تھا راکھی ساونت کی اس ویڈیو نے مداحوں...
    بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور  انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی...
    بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا...
    پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی۔ دودی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دودی خان نے بتایا کہ میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔ دودی خان نے کہا کہ میں آج کل سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، بہت سے افراد راکھی ساونت کو مہنگے تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، وہ لوگ محض باتیں بنا رہے ہیں۔راکھی ساونت نےبھی دودی خان کی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے،ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال...
    اگر راکھی ساونت کسی کے نکاح میں نہیں ہیں تو میں ان سے شادی کرنا چاہوں گا،مفتی قوی   پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے پاکستان سے دودی خان کے بعد مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے۔ حال ہی میں مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی مشروط خواہش کا اظہار کر دیا۔دورانِ پروگرام میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندوئوں کے پاس جو کتاب ہے، وہ الہامی ہے، اس لیے راکھی ساونت بھی اہلِ کتاب ہوئیں اور میں ان سے نکاح کر سکتا ہوں۔ انہوں نے راکھی ساونت سے...
      مفتی قوی بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہشمند نکلے، انہوں نے اداکارہ سے مشروط نکاح کی خواہش کا اظہار کردیا۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے نکاحوں کی تعداد نہیں بتائیں گے، وہ اپنے نکاحوں کی بات خفیہ رکھیں گے۔ مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برصغیر کے ایک بہت بڑے سیاسی، علمی اور ادبی گھرانے کی ایک خاتون سے بھی نکاح کیا تھا لیکن وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔ مفتی قوی کے مطابق وہ آج بھی جب قبرستان سے گزرتے ہیں تو اپنے نکاح میں رہنے والی...
    دودی خان کے انکار بعد مفتی قوی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ راکھی سانوت سے شادی کی حامی بھر لی ہے۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی سے بھارتی ادکارہ راکھی سانوت کے اسلام قبول کرنے کے عمل کی تعریف کی اور انہیں ایک قابل احترام عورت قرار دیا۔ راکھی سانوت  کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ ’میں ایک شرط کے ساتھ تیار ہوں کہ اگر میری والدہ مجھے شادی کی اجازت دیں، کیوں کہ یہ والدہ کا حکم ہے کہ شادی سے پہلے ان سے پوچھنا ضروری ہے۔‘ مفتی قوی نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں کہا کہ ماضی میں ان کی شادی ایک نامور کنبے کی...
    پاکستانی اداکار دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت سے شادی نہیں کریں گے۔ دودی خان نے صارفین سے کہا کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے راکھی ساونت کو پروپوز کیا تھا کیونکہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں راکھی ساونت کے اندر محبت کرنے والا انسان نظرآیا۔ انہوں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ...
    بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا  کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ضرور کسی ایک پیشکش کا انتخاب کروں گی۔ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں‘۔ راکھی نے اس انٹرویو میں پاکستانی عوام کی...
    پاکستان آنے کے لیے بےتاب بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی مزاحیہ ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بھارتی رقاصہ کی 2 مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ پہلی ویڈیو میں انہیں تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ٹرمینل 21 پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم بھارتی رقاصہ ازراہِ مذاق کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان پہنچ گئی ہوں اور ابھی لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہوں۔ ویڈیو میں راکھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ میری فلائٹ تاخیر کا شکار تھی ہانیہ! تم 2 گھنٹے میرا انتظار کر کے چلی گئیں، مجھے اپنے سوٹ کیس نکالنے میں وقت لگ گیا، میں تمہارے...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں اپنے منفرد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ راکھی ساونت نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔" اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ راکھی نے کہا،...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور ڈانسر راکھی ساونت نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔ راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ...
    پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج کا نہایت نٹ کھٹ انداز میں شرارتی جواب دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو ڈانس مقابلے کی دعوت دی تھی۔ راکھی ساونت کے چیلنج کے جواب میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت پیارا اور نٹ کھٹ سا شرارتی جواب دیا ہے۔ ہانیہ عامر نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی ہے جس میں وہ راکھی ساونت کے اس چیلنج کی آواز پر ویڈیو بنا رہی ہیں۔ ہانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’راکھی جی...
      اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پساکھی آئل فیلڈ سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ہے، یعنی یومیہ 145 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ رحیم یار خان میں واقع ماری ایسٹ فیلڈ سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے...
۱