مفتی قوی بھی راکھی ساونت سے شادی کے لیے میدان میں آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اگر راکھی ساونت کسی کے نکاح میں نہیں ہیں تو میں ان سے شادی کرنا چاہوں گا،مفتی قوی
پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے پاکستان سے دودی خان کے بعد مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے۔
حال ہی میں مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی مشروط خواہش کا اظہار کر دیا۔دورانِ پروگرام میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندوئوں کے پاس جو کتاب ہے، وہ الہامی ہے، اس لیے راکھی ساونت بھی اہلِ کتاب ہوئیں اور میں ان سے نکاح کر سکتا ہوں۔
انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی کے نکاح میں نہیں ہیں تو میں ان سے شادی کرنا چاہوں گا۔مفتی قوی نے کہا کہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہوں، اگر میری والدہ مجھے اس کی اجازت دے دیں تو کیونکہ میری والدہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں جو بھی نکاح کروں ان سے پوچھ کر کروں اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتاؤں۔ سوشل میڈیا پر مفتی قوی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: راکھی ساونت سے شادی مفتی قوی
پڑھیں:
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں چین 5 اور ایمرا کے اشتراک سے منعقدہ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی لڑکیوں نے میدان مارلیا
گزشتہ دنوں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ویمن ونگز کی انچارج محترمہ زبیدہ خانم کی سربراہی میں ہ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔ٹورنامنٹ میں ہندوستان پاکستان کی 16 بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی فضلیت نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ، جبکہ دوسری پوزیشن انڈیا ہی سے تعلق رکھنے والی صفیہ بٹ نے اپنے نام کی ، تیسری پوزیشن حیا علی نے حاصل کی ۔ایمپائرنگ کے فرائض پی ٹی وی کے محمد سجاد نے نہائت پیشہ وارانہ اور غیرجانبدارانہ انداز میں سرا نجام دییے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ جناب خالد حسین چوہدری تھے ،انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے زبیدہ خانم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کی معروف شخصیت جناب عزت ماب پاور آف شارجہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد اور خواتین ایمپاورنمنٹ پر خوشی کا اظہار کیا ۔ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن جناب طارق ندیم نے ٹورنامنٹ کے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کہ ایمرا آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکٹری جناب حافظ عبدالروف بھی متحرک نظر آئے اور تمام سٹالز کا بنفس نفیس وزٹ کرتے ہوئے ہر ایک سے انفرادی ملاقاتیں کرکے ان کا فیڈ بیک لیتے رہے تاکہ اگر کسی قسم کی کمی ہے تو اسے دور کیا جاسکے ۔ تقریب کے روح رواں جائنٹ سیکٹری الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن جناب رضاعابدی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور اس بات کو یقینی بنایاکہ ٹورنامنٹ کے دوران تمام سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔ ویمن سنگلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی لائیو کوریج پہلے پاکستانی سیٹلائٹ چینل پاک نیوز نے سرانجام دی ۔ سی ای او محترم جناب اعجاز احمد اور ان کی ٹیم شروع سے آخر تک موجود رہی۔
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے اس موقع پر خواتین کو مفت سٹال لگانے کا موقع فراہم کیا ، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں ۔ انڈیا ، پاکستان سے 17 خواتین کاروباری شخصیات سٹالز لگائے ۔ آخر میں اول دوئم ، سوئم آنے والوں میں کیش پرائز ، ٹرافی ، اور دیگر تمام افراد میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ اور ٹرافی پیش کی گئیں۔