راکھی ساونت پاکستان کے کونسے اداکار کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میں ضرور کسی ایک پیشکش کا انتخاب کروں گی۔ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں‘۔ راکھی نے اس انٹرویو میں پاکستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ان کے پاکستان میں بے شمار مداح ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ????????????????????????????_????????????????????????????????_ (@mahirabi_edits)
اپنی ممکنہ شادی کے حوالے سے راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کے پاکستانی بوائ فرینڈ دودی خان، ایک اداکار اور پولیس افسر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شادی پاکستان میں اسلامی روایات کے مطابق ہوگی جبکہ ولیمہ بھارت میں ہوگا۔
راکھی نے مزید بتایا کہ ہنی مون کے لیے ان کا اور دودی خان کا سوئٹزرلینڈ یا نیدرلینڈز جانے کا منصوبہ ہے، اور دونوں دبئی میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دودی خان بھی اپنی انسٹااسٹوری میں راکھی کو ٹیگ کر کے ان کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور کمنٹ میں راکھی سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ راکھی کی تیسری شادی ہوگی اس سے پہلے وہ عادل خان درانی اور ریتیش راج سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکی ہیں، تاہم دونوں شادیاں ناکام ہوئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی نے
پڑھیں:
ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں: ترجمان حکومتِ سندھ
ترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال—فائل فوٹوترجمان حکومتِ سندھ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔
ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمےداری ادا کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے۔
کراچی سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سیدنے کہا...
انہوں نے بتایا ہے کہ 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ قانون اپنی جگہ موجود ہے، ہمیں اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔