2025-02-11@01:54:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1302

«امریکی معیشت»:

    امریکی میڈیا کا دعوی ہے، صدر ٹرمپ دو سال قبل قدامت پسند دانشوروں کے بنائے ’’پروجیکٹ 2025‘‘کے مطابق کام کر رہے ہیں, پْراسرار ’’پروجیکٹ 2025‘‘ کیا نیا ورلڈ آرڈر ہے؟ ۔ یہ منصوبہ امریکا ہی نہیں دنیا بھر میں اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے کہ یہ امریکا کو طاقتور ترین ملک بنانا چاہتا ہے۔ اسی لیے ٹرمپ الیکشن جیتتے ہی متنازع اقدامات کرنے لگے ہیں۔ کینیڈا، میکسکیو، پانامہ سے لڑائی کی۔ چین کی مصنوعات پہ ٹیکس لگائے۔ عالمی سماجی اداروں اور معاہدوں کو چھوڑ دیا۔ غزہ پہ قبضے کا اعلان کیا۔ مہاجر مخالف متشدد مہمات شروع کردیں۔ چین سے بڑھتی مخاصمت پاکستان کے لیے بھی پریشان کن ہے کہ ٹرمپ پاکستانی حکومت کواپنے یا چینی کیمپ میں شامل ہونے...
    امریکی صدر کے حکمنامے کی بدولت غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث اہلکار اب امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہو جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ماضی اور حال میں اینٹی کرپشن کے تمام اقدامات کا اب محکمہ انصاف از سرنو جائزہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیئے۔ صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں، اس میں اٹارنی جنرل Pam Bondi کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے رہنماء اصول جاری ہونے تک وہ 1934ء کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کیلئے تباہی تھے، کیونکہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’بہت طویل عرصے سے امریکا ایک سینٹ کے ایسے سکے بنا رہا ہے جن کی قیمت 2 سینٹ سے زیادہ ہے۔ یہ بہت فضول ہے! میں نے اپنے سیکرٹری آف یو ایس ٹریژری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سکوں کی پیداوار بند کر دیں۔ آئیے اپنے عظیم قوم...
    اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہیے، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا 3 رکنی مشن پاکستان کے 6 شعبوں میں ناقص گورننس اور کرپشن کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے متعلق ہرزہ سرائی جاری ہے، تازہ بیان میں کہا کہ بولے غزہ کی خریداری اور ملکیت کےلیے پرعزم ہیں ۔ اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب حماس نے غزہ کی ملکیت سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کردی ۔ حماس رہنما کا کہنا ہے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ انسانی امداد کو...
    امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا، امریکی صدر کاانٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے جوہری معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔
    فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے،ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔ انہوں...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ ایک سینٹ کے نئے سکے نہ بنائے جائیں، تاہم پہلے سے موجود سکے بدستور زیر گردش رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا، "امریکا طویل عرصے سے ایک سینٹ کے ایسے سکے تیار کر رہا ہے جن کی قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے۔ یہ بالکل بے کار ہے! میں نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے سکے بنانے کا سلسلہ ختم کر دیں۔ ہمیں اپنی عظیم قوم کے بجٹ کو بچانے کی ضرورت ہے، چاہے وہ محض ایک پیسہ ہی کیوں نہ...
    چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ  پریس کانفرنس  میں  ڈیپ سیک  کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت نئی تکنیکی پیش رفتیں، نئی کاروباری شکلیں مسلسل ابھر رہی  ہیں، یہ نئی ایپلی کیشنز کی توسیع کو تیز کر رہی ہیں، جو سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئی ہے. پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین نے فعال طور پر ذہین تبدیلی کو اپنایا...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ متعلق امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ یہ فضول ہے، غزہ کے لوگ غزہ میں رہتے ہوئے اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے غزہ کے لوگوں کے اپنی زمین پر حق ملکیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی وہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا، اس کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لیے پرعزم ہیں، اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔ طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے، تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے،  امریکا ہر...
    جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پر بمباری ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین نے محاذ نہیں چھوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے امریکہ سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی سازش کی، جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال آٹھ فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی،...
    نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ ’خلیج امریکہ‘ کا نام دیدیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلامیے پر دستخط بھی کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ اقدام سُپر بال دیکھنے کیلئے دوران پرواز کیا جس کے بعد امریکی صدر کے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھیں گے فلسطینیوں کا قتل نہ ہو، مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوگا، سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے بات کروں گا، تعمیر نو کیلئے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کوحصہ دے سکتے ہیں، غزہ کو مستقبل کیلئے اچھا مقام بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید...
     (اقصیٰ شاہد) پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر  متعدد پروازیں منسوخ جبکہ دو تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادسیرین ایئر ای آر 504،502،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دامام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے سلام کورٹ پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے کوالالمپور بتک ایئر کی پرواز اوڈی 136شامل ہیں۔ ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس بیان پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت کا ذکر کیا تھا۔گزشتہ روز طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دیں گے تو انہیں بھی غزہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر اسے اپنی ملکیت میں لینے کے عزم کا ایک بار پھر سے اظہار کیا ہے۔ امریکی صدارتی طیارے ’ایئر فورس ون‘ میں دوران پرواز ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کو خرید کر اسے امریکی ملکیت میں لینے کے منصوبے پر قائم ہیں تاہم وہ مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو غزہ کے کچھ حصوں کی بحالی کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ فلسطینیوں کو امریکا میں آبادکاری کی اجازت دے سکتے ہیں تاہم امریکا ایسی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز غیرمنصفانہ ہے، پاکستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے امریکا میں اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی ٹیرف عائد کریں گے جنہوں نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہم سے 130 فیصد ٹیرف لے رہے ہیں اور ہم ان سے کچھ نہیں لے رہے تو اس صورتحال میں نہیں رہا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا اس سے قبل انہوں نے چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردی تھی...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے‘ ان تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پیوٹن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی‘ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے جلد از جلد...
    BEIJING: چین نے آج سے امریکی مصنوعات پر نئے درآمدی ٹیکس کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ چین کے حکام کے مطابق امریکی کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصد سرحدی ٹیکس لگایا جائے گا، جبکہ امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب 4 فروری کو امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے بعد چینی مصنوعات پر 10 فیصد محصول عائد کر دیا تھا، چین نے بھی اس ایگزیکٹو آرڈر کے نصف گھنٹے بعد ہی امریکی مصنوعات پر...
    اپنی حلف برداری کے دن امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جسکے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جو نام کی تبدیلی کیلئے ضروری ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "خلیج میکسیکو" کو باضابطہ "خلیج امریکا" کا نام دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طور پر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو...
    اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کریگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے جوہری معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان نے پوری دنیا کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرکے اس کی تعمیر نو کر سکتا ہے ۔ انھوں نے کہا ہم غزہ کے مالک ہونگے اور خطے میں موجود تمام خطرناک اور ان پھٹے بموں اور دیگر ہتھیاروں کو ختم کرنے کے ذمے دار ہوں گے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو "مستقل" طور پر کہیں اور آباد کیا جا سکتا ہے اور امریکا غزہ پر کنٹرول حاصل کرکے اسے اپنے ملکیت میں لے سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے غزہ میں...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی جارہانہ پالیسیوں اور مستقبل کے منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی تجزیہ کاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد ڈین فیکلٹی آف بیہیوئرل اینڈ سوشل سائنسز  جامعہ پنجاب ڈونلڈ ٹرمپ کا سٹائل ماضی سے مختلف ہے۔ ان کا اندازجارحانہ اور اپنے خلاف ہونے والے اقدامات کا ردعمل معلوم ہوتا ہے۔ ٹرمپ اپنے لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان کی خواہشات اور توقعات پوری کرنے آئے ہیں۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر ایک لیڈر کے بیانات ہیں، امریکی معاشرے ، سینیٹ و دیگر میں ان...
    امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑے عرب سربراہان سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ اردن، سعودی عرب اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی سعودی، مصری...
    47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دیا۔ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی صرف 13 فیصد امریکیوں نے حمایت کی جبکہ 40 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے سے متعلق واضح رائے نہیں دی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان سے متعلق امریکی میڈیا کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دے رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دیا۔ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی صرف 13 فیصد...
    اس وقت پاکستانی روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے اور ایک امریکی ڈالر 280 روپے کے لگ بھگ ہے قیام پاکستان کے وقت یہ تناسب کیا تھا۔  پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے عوام شدید ترین مہنگائی کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ یوں تو زباں زد عام یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں آگ لگ جاتی ہے مطلب بڑھ جاتی ہے مگر درحقیقت مہنگائی کا دارومدار عالمی کرنسی ڈالر پر منحصر ہوتا ہے۔آج اگر آپ کی جیب میں 280 روپے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ ایک امریکی ڈالر کے مالک ہیں لیکن قومی کرنسی کی یہ بے قدری ہمیشہ سے نہیں تھی۔ قیام پاکستان کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ تین سال سے جاری روس یوکرین جنگ کے بارے میں مذاکرات کے ذریعے اختتام کرنے پر بات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ  روسی منصب نے اس بات کا اظہار کیا ہےکہ روسی مذاکرات کار امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ پوتن “جنگ کے میدان میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ ہے لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ “مجھے امید ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ جلد ختم  ہو گی،...
    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے نمائندے نے کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کردی۔ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے کہا کہ موجودہ ٹیم کا دورہ صرف تکنیکی معاملات کے جائزے کے لیے ہے، اسے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے منسلک نہ کیا جائے۔ ماہر بینیجی  کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کا مقصد پروگرام سے متعلقہ تکنیکی امور پر کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کے دیگر جائزے شیڈول میں شامل نہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد سے متعلق فی الحال کوئی تبصرہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ تاہم نمائندہ آئی ایم ایف نے کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو رہنمائی اور تیکنیکی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف ٹیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا...
    غزہ کی صورت حال پر غور کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا، جبکہ پاکستان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کے بعد مصر کے وزیر خارجہ امریکا روانہ ہوگئے ہیں، جن کی امریکی انتظامیہ اور اراکین سینیٹ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے، جبکہ دورے...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اُن تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پوتن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے اس جنگ کے جلد خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا...
    امریکی عدالت نے ایلون مسک کی سربراہی میں ڈی او جی ای کو حساس ڈیٹا تک رسائی سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی 19 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی جج حکومت کی کارکردگی جانچنے کے محکمے ’Doge‘ کو وزارت خزانہ کے حساس مالیاتی معلومات تک رسائی سے عارضی طور پر روک دیا۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج پال اے انگلمیئر نے حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے ایلون مسک کی ٹیم کو مالیاتی ریکارڈز کا جائزہ لینے اُن تمام نقول کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا جو انھوں نے حاصل کی تھیں۔ عدالت نے "ناقابل تلافی نقصان" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات کے افشاء ہونے اور سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ ضروری تھا۔...
    — اسکرین گریب پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے لیے سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سماجی کارکن نے اونیجا کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ اونیجا خیریت کے ساتھ وطن واپس چلی گئی ہیں۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب اونیجا کو پاکستان میں...
    نیویارک(نیوز ڈیسک)لاپتہ امریکی طیارے کا ملبہ جمے ہوئے سمندر سے مل گیا،یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سال میں سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا، طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے ...
    امریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیے جانے بعد صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ برآمد کنندگان کو بنیادی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو برآمد کنندگان کو کچھ مراعات دینی چاہئیں۔ امریکا نے یکم فروری سے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جبکہ چین نے امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کیے تھے، تاہم امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد درآمدی محصولات کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو/سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم سے جب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے، جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پوسٹ کو ایئر فورس ون پر دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی بار بات کی ہے؟، تو ان کا کہنا تھا کہ ’بہتر یہی ہے کہ یہ نہ بتایا جائے‘، تاہم انہوں نے کہا کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اموات نہ ہوں، انہیں مرنے سے بچایا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ’پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) سٹیفن ملر23 اگست1985ء کو سانتامونیکا، کیلیفورنیامیں پیداہوا۔ اس کے والدین روسی یہودی مہاجرین کی اولادتھے،جوخودایک امیگریشن پس منظر رکھتے تھے۔تاہم ملرنے اپنی ابتدائی عمر سے ہی امیگریشن کےخلاف سخت موقف اپنایا۔ ڈیوک یونیورسٹی سےگریجویشن کرنے کے بعد،وہ قدامت پسند سیاست میں شامل ہوگیااوربعد میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کے اہم رکن بنا۔وہ ٹرمپ کے’’سب سے پہلے امریکا‘‘کے ایجنڈے کانمایاں حمایتی رہااورامیگریشن کو امریکی معیشت، سکیورٹی اورثقافت کے لئے خطرہ قرار دینے کی کوشش کی۔ملرکی نگرانی میں ٹرمپ انتظامیہ نے کئی سخت گیرامیگریشن اقدامات متعارف کرائے، جن میں مسلم اکثریتی ممالک پرسفری پابندی،جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیر اورپناہ کے قوانین میں سختی شامل تھی۔ان پالیسیوں کامقصدبظاہرغیرقانونی تارکین وطن کوروکنااورقانونی امیگریشن کوبھی محدود کرنا تھا ۔ ملرنےان پالیسیوں کوامریکی معیشت...
    پاکستان میں امریکی مالی اعانت سے چلنے والا کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر (سی ایس اے) سرمایہ کاری پروگرام، جس کا مقصد کاشت کاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد فراہم کرنا ہے، امریکی انتظامیہ کی جانب سے تمام غیر ملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ معطل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں بند ہو گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی لاگت سے 5 سالہ پروگرام کا آغاز گزشتہ سال نومبر میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا تھا، باخبر ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا انتظام سنبھالنے والے امریکی حکام پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، جب کہ اس منصوبے سے منسلک قومی عملہ ملازمتوں سے محروم ہونے کے دہانے...
    نیویارک ( نیوز ڈیسک )امریکی مانیٹرنگ ایجنسیوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز کیمین جزائر کے ساحل سے تقریباً 130 میل (209 کلومیٹر) دور بحیرہ کیریبین میں 7.6 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچا دی، حکومت نے سونامی وارننگ جاری کردی امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ کم گہرائی میں آیا۔امریکی بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ تمام دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اس زلزلے سے سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے اور اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس سے قبل سونامی وارننگ سسٹم نے کہا تھا کہ کیوبا کے کچھ ساحلی علاقوں میں تقریباً 10 فٹ (تین میٹر) تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں، جب کہ تین فٹ تک کی لہریں ہونڈوراس اور...
    واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکومت کا اقدام ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اسرائیل کو ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم فراہم کیے جائیں گے۔   امریکی محکمہ خارجہ نے اس اسلحہ فروخت کا اعلان کانگریس کے بغیر کیا، جو ایک غیر معمولی قدم ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ اس سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نے بھی اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے متنازع بیانات اور پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میکسیکو کے تارکین وطن کی واپسی کا معاملہ ہو یا چین، کینیڈا اور دیگر ممالک پر ٹیرف کے حوالے سے کیے گئے فیصلے، انہیں ہر محاذ پر تنقید اور نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ان کی امریکا فرسٹ کی پالیسی کے تحت روایتی اتحادیوں کا اعتماد بھی متزلزل ہوا ہے، خود امریکی پالیسی ساز ادارے ٹرمپ کے ارادوں کو امریکی استحکام کے لیے ایک سوالیہ نشان سمجھ رہے ہیں جن سے امریکا کی امتیازی حیثیت اب خطرے میں نظر آرہی ہے۔ ٹرمپ کی یہ پالیسیاں آج کا شاخسانہ نہیں بلکہ یہ ان کے پہلے دور اقتدار سے منسلک پالیسیوں کا تسلسل...
      ٭ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ٭ایلون مسک کو پینٹاگون کے اخراجات کی تفصیلات چیک کرنے کے احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں۔واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کا حکم دے دیا، اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کیلئے خواہش...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، مسلسل غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں۔انھوں نے ایران اور عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردی ہیں، عرب میڈیا کے حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر ایسی پابندیاں عائد کی ہیں جن سے اس کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  ان پابندیوں کا جواز یہ بتایا گیاہے کہ ایران تیل کی آمدنی اپنے جوہری، میزائل اور ڈرونز پروگرامز پرخرچ کر رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔ ایران نے امریکی پابندیوں کو بحری...
    واشنگٹن (آن لائن)امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارتیوں کو امریکی فوجی طیارے سی 17 میں واپس بھارت بھیجا گیا۔فوجی طیارے میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس بھیجنا نیا نہیں، امریکا نے اس سے قبل بھی ایسا کیا ہے تاہم اس کارروائی پر آنے والی لاگت کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہیامریکی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے والوں کے خلاف اقدامات سخت کرتے ہوئے تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈا¶ن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔حال ہی میں بھارت واپس بھیجے گئے 104 تارکینِ وطن کو فرسٹ کلاس یا کمرشل چارٹرڈ پروازوں کے بجائے امریکی فوجی طیارے...
    اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت اور امید ہے چین درخواست قبول کرلے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کر دے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی غیر ملکی فنڈنگ میں آنے والے گیپ کو پورا کیا جا سکے۔ اس اقدام...
    کراچی (آن لائن)پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے ملک بھجوا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئیروانہ کیا گیا، خاتون نیویارک جائیں گی۔سندھ پولیس کی جانب سے اونیجا اینڈریو رابنسن کو ایئرپورٹ سے امریکا بھیجنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھائے ایک ماہ بھی مکمل نہیں ہوا ہے کہ انہوں نے دنیا فتح کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ انہوں نے ایک طرف کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیکس عائد کرکے جنگ چھیڑی ہے ،جب کہ دوسری طرف گرین لینڈ اور نہرپاناما کے محاذ پر بھی اپنے پیادوں کی دوڑیں لگوارکھی ہیں۔ تیسرا محاذ انہوں نے غزہ پر قبضے کا اعلان کرکے کھول دیا ہے،جس کے بعد اب وہ دنیا کو اپنا دشمن بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ بات تو اب کسی سے مخفی نہیں ہے کہ ٹرمپ کی صدارت کے دو ہی مقاصد ہیں۔ ایک رئیل اسٹیٹ اور دوسرا صہیونی ریاست کا تحفظ۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے۔علاقے کے لوگوں...
    چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کر دیا۔  امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا...
    واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے دور میں اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خطے...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی معاملات سے لاعلم ہیں۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر کو بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی ہوئی۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں، حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں حقیقت نہیں۔
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا خوش آئند ہے لیکن دو ریاستی نظریہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین عزادار ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان مضائقہ خیز اور قابل مذمت ہے، اس قسم کے بیانات سے خطہ میں کشیدگی پیدا ہوگی جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا...
    اپنے ایک جاری بیان میں لبنان کے صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ہمارا مورگن اورٹیگاس کے خیالات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ان کا اپنا زاویہ نگاہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" سے نائب امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ امور "مورگن اورٹیگاس" نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نجیب میقاتی نے کہا کہ امریکہ رواں مہینے کی 18 تاریخ تک جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلاء کو مکمل کروائے۔ اسرائیل کو ہمارے علاقوں اور دیہاتوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے سے روکے۔ نیز اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد اور بلیو بارڈر لائن پر بحران کو حل کروائے۔ نجیب میقاتی نے کہا کہ بین الاقوامی فیصلوں پر عمل درآمد کا عزم خطے اور خاص طور...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
    پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ چینی حکام نے قرض روول اوور کی درخواست پر مثبت رویے کا اظہار کیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے ہے ۔پاکستان نے ایک بار پھر 3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کی درخواست کی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ باضابطہ درخواست رواں ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران کی۔ پاکستان نے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک آف چائنا سے اکتوبر 2024 سے ستمبر 2027 تک واجب الادا قرضوں کی دوبارہ...
    جے یو آئی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ فلسطین پر گزشتہ ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور...
    امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے یو ایس ایڈ کے ہزاروں کارکنوں کو چھٹی پر بھیجنے اور شہریت سے متعلق آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارب پتی معاون ایلون مسک کے امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی کو ختم کرنے کے منصوبے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ایجنسی کے ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ پہلی مدت صدارت میں ٹرمپ کے تعینات کردہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کارل نکولس نے بھی اس حکم پر عمل درآمد روکنے سے اتفاق کیا جس کے تحت حکومت یو ایس ایڈ کے ہزاروں بیرون ملک مقیم  ملامین کو انتظامیہ...
    حماس کے رہنماوں سے اپنی ایک ملاقات میں ولی امر مسلمین کا کہنا تھا کہ آپ اسرائیل بلکہ در واقع امریکہ پر غالب آئے ہیں اور خدا کے فضل سے آپ نے انہیں کسی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کی سیاسی قیادت نے تہران میں حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی امر مسلمین جہاں نے غزہ و حماس کے شہداء، کمانڈروں بالخصوص شہید "اسماعیل هنیه" کو خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم نے حماس کے رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خداوندِ متعال نے غزہ کی عوام اور آپ کو کامیابی و کامرانی عطاء کی ہے۔ غزہ اس وقت قرآن حکیم کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی کو منسوخ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جو جو بائیڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی دینے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ ’جو‘ تمہیں نکال دیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 4 درجن سے زیادہ سابق انٹیلی جنس عہدیداروں کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر چکے ہیں جن پر انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا...
    ---فائل فوٹو کوئٹہ میں امریکی نژاد 14 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ اور ماموں کو دوبارہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ کوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ پر گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو نامعلوم مُسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 سالہ لڑکی حرا انوار کو قتل کر دیا تھا۔ کمسن بچے کا قتل، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکراچی سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے فیڈرل بی ایریا میں... گرفتار والد انوار الحق اور ماموں محمد طیب نے گزشتہ ریمانڈ کے دوران قتل کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول اور مقتولہ کا موبائل بھی برآمد  کروا لیا ہے جسے  فرانزک کے لیے...
    کانگریس کی منظوی کے بغیر امریکا کی اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز نیویارک:ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے پر اتفاق کیا جس پر ڈیموکریٹک قانون سازوں نے انہیں مزید معلومات ملنے تک انتظار کرنے کو کہا، تاہم فروخت کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل کے لیے 6.75 بلین ڈالر کے بڑے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دینے کا اعلان کیا۔ اس پیکج میں فوجی سازوسامان کی ایک وسیع رینج شامل ہے، جیسے گولہ بارود، رہنمائی کے نظام، اور فیوز۔ بوئنگ، ایک بڑا دفاعی ٹھیکیدار، ان اہم کمپنیوں میں سے ایک...
    ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے مغربی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر آئی سی سی...
    جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، سوال اٹھایا گیا کہ اگر کوئی جواب ملا تو کیا جواب ملا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )امریکی عدالت کے جج نے صدر ٹرمپ کے قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے امریکی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کو بڑے پیمانے پر ملازمت چھوڑنے کی ترغیب دی گئی تھی.(جاری ہے) فرانسیسی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کے وفاقی جج نے ایلون مسک کی جانب سے ملک کے 20 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عارضی حکم امتناع جاری کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کے لیے پیشکش 8 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمت چھوڑنے کی تھی، یا مستقبل میں نوکری...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )امریکی ریپبلکن پارٹی کے راہنما اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی‘ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سنیئررکن اورہیلسنکی کمیشن کے چیئرمین رکن کانگریس جو ولسن نے پاکستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو رہا کرے اور یہ کہ اس طرح کا اقدام امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا. امریکی کانگرس میں خطاب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ افسوس ناک ہے پاکستان نے عمران خان کو گرفتار کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کانگرس میں اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی کرپٹ عدالتی نظام سے بچ کر آئے ہیں اس لیے وہ...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔(جاری ہے) امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرمیں شمالی کوریا کے صدرکم جان ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھوٹی چینی درآمدات پر کم از کم محصولات میں ترمیم کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی خسارے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے ہفتے کئی ممالک پر کسٹم ڈیوٹی کے اطلاق کا اعلان کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جاپان پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ سیک ایپلی کیشن ایک اچھی پیشرفت ہے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو)نے خبردار کیاہے کہ امریکی امداد کی معطلی سے شمال مشرقی شام میں داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کے رشتہ داروں کے کیمپوں میں موجودہ خطرناک حالات خراب تر ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے نے امریکاپر زور دیا کہ وہ مالی معاونت برقرار رکھے۔داعش کی علاقائی شکست کے برسوں بعد خطے میں کردوں کے زیرِ انتظام کیمپوں اور جیلوں میں اب بھی تقریبا 56,000 افراد ہیں جن کے شدت پسندوں سے مبینہ روابط ہیں یا ایسا سمجھا جاتا ہے۔ان میں جیلوں میں بند مشتبہ شدت پسند افراد کے ساتھ ساتھ داعش کے دہشت گردوں کی بیویاں اور بچے بھی...
    امریکا میں مسافر بردار طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کے درمیان سفر کرتے ہوئے سمندری برف پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کے آخری معلوم مقام کی تلاش کر رہے تھے کہ انہیں ملبہ دکھا، انہوں نے 2 ریسکیو اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے نیچے اتارا۔ محکمہ پبلک سیفٹی الاسکا  کے مطابق بیرنگ ایئر کا سنگل انجن ٹربوپروپ طیارہ جمعرات کی سہ پہر انال کلیٹ سے 9 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔  ریاستی محکمہ برائے عوامی تحفظ نے بتایا  تھا کہ ایک چھوٹا ٹربوپروپ سیسنا کیراؤین طیارہ...
    یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ تاشقند میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ان 7 ہیلی کاپٹروں کو حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق افغان حکومت کے دور کے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ازبکستان نے امریکہ کے حوالے کر دیئے۔ یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کابل نے مطالبہ کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر افغانستان واپس بھیجے جائیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ امریکی ہتھیار واشنگٹن کو واپس کریں۔ امریکا نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد طالبان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی مدد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کو بند کر دینا چاہیے، کیوں کہ اس سرکاری امدادی ادارے کو ختم کرنے کے لیے ان کی پہلے سے ہی بے مثال مہم جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اس سطح پر ہے جو پہلے شاذ و نادر ہی دیکھنے کو کبھی ملی۔ ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل ایپ پر ایک بیان میں لکھا کہ اسے بند کر دو! امریکی صدر نے اپنے سب سے بڑے عطیہ دہندہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں جنگی اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ امریکی حکومت کے بڑے حصے کو کم...
    امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے شادی کے 16 سال بعد اب باضابطہ طور پر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس شہر کی عدالت میں شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کی ہے۔ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے درخواست میں اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے...
    امریکی ریاست الاسکا میں لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے کا ملبہ سمندر میں جمی برف کے اوپر سے ملا ہے جبکہ 3 لاشیں طیارے کے اندر سے ملی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی تھی جس کے بعد طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے کے...
    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لندن: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ عالمی میڈیا نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی...
    امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس اے آئی ڈی پروگرام کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔جج کارل نکولس نے 22 سو ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔ یو ایس اے آئی ڈی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کیخلاف بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے جج کارل نکولس کو صدر ٹرمپ نے 2009 میں تعینات کیا تھا۔ مقدمہ دائر کرنیوالی یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔ یونین کا یہ بھی موقف ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کیخلاف صدر ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی...
    غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا...
      اقصیٰ شاہد:کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  8پروازیں  منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502، کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524، 522، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے پشاور پی آئی اے کی پرواز پی کے 350، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 302  منسوخ کردی گئیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو...
    امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 7 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کانگریس کو ہتھیاروں کی 2 الگ الگ کھیپوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں سے ایک چھ اعشاریہ 75 ارب ڈالر کی ہے۔ اس میں گولہ بارود، گائیڈنس کِٹس اور دیگر متعلقہ سامان کے ساتھ ساتھ چھوٹے قطر کے 166 بم ، پانچ پاؤنڈ وزن کے 2800...
    بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو کے سیاسی مخالفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے اس اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کے لیے پیسے دیے تھے اور انہیں کوئی سرکاری دعوت نہیں دی گئی تھی۔ دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس دعوت میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں بھری بلکہ انہیں امریکی صدر کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ایسے میں پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ایکس پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ مسیحیوں کا ناشتہ نہیں‘،...
    واشنگٹن/تہران /تل ابیب /غزہ/بیجنگ /ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عاید کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ایران کے خلاف یہ پہلی پابندیاں ہیں جس میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کر...
    امریکی ریسٹورینٹ میں ویٹرس کی طرف سے اپنی جیب سے سو ڈالر کا کھانا کھلانے کی خبر نے پوری دنیا کے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کردیا ہے کہ اس نے اپنی ضرورت کو پس پشت ڈال کر دو بوڑھے غریب جوڑے کو کھانا کھلایا۔ مسلمان روز لاکھوں لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں مگر کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی کیونکہ ان کا دین ایسا کرنے سے منع کرتا ہے مبادلہ کہ کسی غریب کی دل شکنی ہوجائے۔ روئے زمین پر مسلمان سے بڑا سخی کوئی اور مذہب کے ماننے والا نہیں۔ اس لڑکی کی کہانی یہ بتاتی ہے کہ امریکی معاشرہ کتنا انحطاط پزیر ہو چکا ہے یہ امریکیوں کے لیے بہت بڑی بات ہے کہ کوئی اپنی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ پر امریکی قبضہ کے جس شرمناک منصوبے کا اعلان کیا تھا، اپنے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کے دوران اسے ایک بار پھر دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کر دی جائے گی امریکا احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا اور دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تعمیر نو کے بعد غزہ اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہو گی، اس کام کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد نامراد امریکا واپس لوٹ گئی۔امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔ خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی...
    سعودی عرب میں جنگی مشق سے قبل امریکی فوجی شمالی اڈے پرموجود ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت دفاع نے شمالی علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ دوستی 2025 ء عنوان سے مشق شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس مشق میں دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے، منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو یکجا کرنے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشنز کو فروغ دیا جائے گا۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کے لیے سرکاری ملازمین کو دی گئی ڈیڈلائن میں 10فروری تک توسیع کردی گئی۔ وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ اب تک 40ہزار سرکاری ملازمین نے مستعفی ہونے کا معاہدہ قبول کر لیا ہے۔ امریکی حکومت کا مقصد 5 سے 10 فیصد سرکاری ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے اوراب تک تقریبا ً2 فیصد تک ملازمین مستعفی ہونے کا معاہدہ قبول کر چکے ہیں۔ رضاکارانہ مستعفی ہونے کی پیش کش گزشتہ روز ختم ہو رہی تھی،تاہم وفاقی جج نے حکومتی ڈیڈ لائن 10 فروری تک بڑھا دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال...