2025-02-02@10:02:22 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«ا ل راؤنڈر فہیم اشرف»:
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا۔ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ...
اپنے ایک بیان میں کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما محمد فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں آج تک ان کے حقوق نہیں مل سکے۔ ذرائع کے مطابق محمد فہیم کیانی نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے ہائوس آف کامنز میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں آل راؤندر فہیم اشرف کو شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔ گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل تھے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، جس میں سعود شکیل، فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ فینز کی...
کراچی (مانیٹرنگ ڈسیک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔اس حوالے سینجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھاکہ صائم ایوب جیت کی ضامن بنے ہوئے تھے، انہیں سب سے زیادہ مس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اوپنر نظر نہیں آرہا ہے، فخر کی واپس ہوئی ہے، شاید وہ...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں۔15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان(کپتان)...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے ۔ پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ظلم وناانصافی مہنگی بجلی اشرافیہ کی عیاشی کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی مزاحمتی جدوجہد عوام کی آواز ہے۔یہ بات انہوں نے آج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور رشوت اور چور بازاری کے کلچر نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگی بجلی فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام...
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی نے ایئر یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد : اسلام آباد کی وفاقی چارٹرڈ پبلک سیکٹر یونیورسٹی نے لیکچرار کو ملازمت سے ہٹانے کیلئے فیمیل اسٹوڈنٹس کی بے بنیاد اور من گھڑت شکایات کو جواز بنا لیا، تفصیلات کے مطابق ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں انسداد ہراسگی قانون 2010 کا غلط استعمال سامنے آگیا، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے احمد حسن کی سربراہی میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی، لیکچرر فہیم محمود کے خلاف ازسرنو شفاف انکوائری تیس دن کے دن مکمل کرنے کا حکم سنا دیا۔ وفاقی محتسب فوزیہ وقار کے حکم پر وائس چانسلر ایئریونیورسٹی...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سرکاری سرپرستی اور عوامی خزانے کو استعمال کرکے غیر اخلاقی و غیر شرعی خواتین میراتھن ریس منعقد کرنا شرمناک اور ناقابل قبول ہے جماعت اسلامی۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل فہیم کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کے غیور شہری خواتین کی میراتھن ریس کے انعقاد پر سراپا احتجاج ہیں ڈویژنل انتظامیہ میرپورخاص اور ضلعی انتظامیہ کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے خواتین میراتھن ریس جیسے غیر اخلاقی اور خلاف شریعت کاموں پر انتظامی اختیارات اوروسائل خرچ کر رہی ہے جماعت اسلامی عوامی اور قانونی جدوجہداور مزاحمت کے ذریعے سرکاری سرپرستی میں ہونے والے تمام غیرشرعی کاموں کے خلاف تحریک چلائے گی نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کی پسپائی اور اہل فلسطین کی بے مثال جدوجہد کی کامیابی اسلام کے غلبہ کی نوید ہے۔ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور پر عزم وبیدار ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری میں اہل غزہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا اور جلد بیت المقدس صیہونی قوتوں سے آذاد ہوگا یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے حماساسرائیل سیزفائر معاہدے کے بعداپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔یحییٰ سنوار ،اسماعیل ہانیہ اور ہزاروں بچوں بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہء جہاد پھونک دیا ہے۔جس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں۔
میرپورخاص(نمائندہ جسارت )پانی سمیت تمام قدرتی وسائل پر ہر پاکستانی برابری کا آئینی حق رکھتا ہے۔شرعی تناظر میں دریائی پانی پر ٹیل کا حق مقدم ہے۔دریائے سندھ سے چولستان کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لاکھوں ایکڑ اراضی کیلئے 6 کینالوں کا نکالنا ٹیل کے ہزاروں آبادگاروں کا معاشی قتل ہے،چولستان کے صحرا کو آباد کرنے کیلئے سندھ کو بنجر کرنے کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔سندھ کے کروڑوں باشندے دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کی تعمیر کو مسترد کرتے ہیں۔ دریائے سندھ پر6کینالوں کی تعمیر پر پیپلز پارٹی مگر مچھ کے آنسو بہانے کے بجائے سندھ کی سوداگری کا اعتراف کرے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے دریائے سندھ پر مجوزہ 6 کینالوں...