کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے طارق روڈ میں کارروائی کے دوران ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشہور برانڈز کی آؤٹ لیٹس سیل کردیں۔

ایف بی آر کے مطابق ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے طارق روڈ پر مختلف کارروائیوں میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب معروف برانڈز کے آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔

چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ آر ٹی او ون کی ٹیم کی جانب سے ایک ہی دن میں سیلزٹیکس قوانین کے رول 150زیڈ کے تحت 3 کارروائیاں کی گئیں اور ان کاروائیوں میں معروف فیشن ڈیزائنر کے آوٹ لیٹ سمیت بچوں کے کھلونوں اور دیگر اشیا کی 3معروف دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ معروف آوٹ لیٹس کے خلاف کارروائی پی او ایس سسٹم سے غیرمنسلک رسیدوں کے اجرا پر کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل جاوید خان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔

جج نے ملزم عامر کیانی سے استفسار کیا کہ دو دفعہ آپ کے خلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی شروع ہوتی ہے تو آپ آ جاتے ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ آج میں آپ کو حوالات بھیجوں گا اس کے علاؤہ کوئی حل نہیں۔

عدالت نے عامر کیانی کی ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت پر ملزمان میں سے جو نہیں ہوگا اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

فیصل جاوید خان، واثق قیوم و دیگر مقدمے میں نامزد ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز
  • اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں: وزیراعظم
  • سندھ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویز
  • غزہ میں اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: دفترِ خارجہ
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
  • وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کی رپورٹ پیش
  • بھارت میں وقف قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک