Jasarat News:
2025-02-01@00:56:02 GMT

خوشدل اور فہیم دو سال بعد اچانک کہاں سے آگئے، راشد لطیف

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

خوشدل اور فہیم دو سال بعد اچانک کہاں سے آگئے، راشد لطیف

کراچی (مانیٹرنگ ڈسیک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔اس حوالے سینجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھاکہ صائم ایوب جیت کی ضامن بنے ہوئے تھے، انہیں سب سے زیادہ مس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اوپنر نظر نہیں آرہا ہے، فخر کی واپس ہوئی ہے، شاید وہ سعود شکیل یا بابر کے ساتھ اوپننگ کریں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خوشدل شاہ، فہیم اشرف واپس آئے جو کہیں سسٹم میں نظر نہیں آئے، آسٹریلیا گئے زمبابوے اور جنوبی افریقا گئے کچھ پلیئر ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔سابق کپتان کا کہناتھاکہ میرے خیال سے سلیکشن کمیٹی کی بہت زیادہ تیاری نہیں تھی ہمیں چیمپئنز ٹرافی کس طرح کھیلنی ہے، اچانک سے کچھ پلیئر آئے، پلیئر سب اچھے ہیں، لیکن ان کے کرکٹنگ کیرئیرمیں بڑا گیپ ہے۔اسی حوالے سے سکندر بخت کا کہنا تھاکہ مجھے بھی اسکواڈ پر تحفظات ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: لطیف آباد میں بچے جھولا جھول کر تفریح کر رہے ہیں

حیدرآباد: لطیف آباد میں بچے جھولا جھول کر تفریح کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • چمپئنز ٹرافی ، قومی اسکواڈ کا اعلان ، فخر زمان ، فہیم اشرف شامل
  • اب سبسکرپشن کی ضرورت نہیں‘‘، ایمیزون کی بڑی فلمیں مفت دیکھیں 
  • پاکستانی اداکار کا راکھی کو شادی کی پیشکش، پھر اچانک انکار! اصل وجہ کیا؟
  • سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی
  • کیا مستقبل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا؟جسٹس حسن اظہر 
  • آذربائیجان کا مواصلات و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے اظہار دلچسپی
  • 2014 میں ہم نے جوڈیشل کمیشن بھی بنایا تھا، جاوید لطیف
  • حیدرآباد: لطیف آباد میں بچے جھولا جھول کر تفریح کر رہے ہیں
  • پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی اسلام آبادلانگ مارچ کی دھمکی