لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا، جبکہ صائم ایوب کی غیرموجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیریز ٹیم کے لیے معاون ثابت ہوگی، میرا خیال ہے کہ ایونٹ میں یہی ٹیم فائنل رہے گی۔

عاقب جاوید نے کہاکہ فہیم اشرف آل راؤنڈر آپشن کے لیے بہترین ہیں، اسی لیے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، ٹی20 میں 200 تک اسکور آسانی سے بن جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ون ڈے میں 300 سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔ قومی ٹیم کو ہوم وکٹ کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

عاقب جاوید نے کہاکہ ٹیم فائنل کرتے وقت عامر جمال بھی زیر بحث آئے لیکن انہوں نے زیادہ ون ڈے میچز نہیں کھیلے۔ خوشدل شاہ کا نام دورہ آسٹریلیا سے پہلے زیر بحث تھا۔ ہم صائم ایوب کے متبادل کے طور پر کوئی اوپننگ بلے باز نہیں رکھ سکتے تھے کیونکہ ہمیں ان کے خلا کو پر کرنے کے لیے ایک آل راؤنڈر کی ضرورت تھی، اسی لیے خوشدل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں فہیم اشرف، فخر زمان، سعود شکیل اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کچھ سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ میں نہیں آرہی ان دو کھلاڑیوں کو کیسے ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
مزیدپڑھیں:ماورا حسین کی امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق، تصاویر شیئر کردیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عاقب جاوید نے فہیم اشرف خوشدل شاہ نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

امریکی سینیٹر کی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید کردی۔

ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے ہیں، غزہ پر حملہ ہزاروں امریکی فوجیوں کے قتل کا باعث بنے گا۔

سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ غزہ پر حملہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی جنگ کا باعث بنے گا، ٹرمپ کے بیان کا مقصد میڈیا اور لوگوں کی توجہ حقیقی کہانی سے ہٹانا ہے۔

امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اصل کہانی یہ ہے کہ ارب پتی افراد نے عوام سے لوٹ مار کے لیے حکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔

سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف
دوسری جانب سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔

ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، اس مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔

سعودی عرب تصدیق کرتا ہے کہ فسلسطینیوں سے متعلق اس کے مؤقف پر گفت و شنید کی ہی نہیں جا سکتی۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو پاکستان ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی
  • فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ہیڈ کوچ
  • دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا
  • امریکی سینیٹر کی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید
  • تبصرہ ، تنقید، شکوہ اور شکائت
  • اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟
  • عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید