2025-02-21@20:59:24 GMT
تلاش کی گنتی: 5629

«حضرت پیر محمد»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
    نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کرےگا۔ قراقرم 8ساختہ طیاروں پرمشتمل ایروبیٹکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارمظاہروں)کےدوران طیارےانتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب سے گزریں گے۔ شیردل اسکوارڈن افقی،عمودی،انتہائی نچلی سطح،تیزرفتاری سے بیک وقت کئی طیاروں کی متوازی سمت اڑان،الٹی پروازسمیت کئی تربیتی مظاہرے پیش کریں گے۔ یہ سال 2020 کی بات ہے جب بھارت کوناکوں چنے چبوانے کےبعد فضائیہ کی جانب سےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پرسرپرائزڈے کے حوالےسےسی ویوکراچی پرائیرشوکا انعقادکیاگیا۔ جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 طیاروں کی گھن گرج کےدوران ایےروبیٹیکس ٹیم شیردل اسکوارڈن کی جانب سےخصوصی مظاہرے...
    سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
    اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں تمام...
    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق...
    شازیہ سنگھار نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اس قرارداد کا منظور ہونا ایک واضح پیغام ہے کہ صوفی ازم کی روایات کو نہ صرف محفوظ رکھا جائے گا بلکہ ان کی روشنی میں معاشرتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی 777ویں عرس مبارک کے موقع پر ان کی امن، بھائی چارے، رواداری اور صوفی ازم کی تعلیمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اہم قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف و مذہبی امور، شازیہ کریم سنگھار نے پیش کی، جس میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی صدیوں...
    بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز )د پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنیکے فیصلیکا دوبارہ جائزہ لینیکا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائیکہ مجھے کیوں نکالا؟ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کےلیے بلالیا ہے۔شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کےلیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی ارکان کا شیر افضل کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ، ذرائعذرائع نے بتایا کہ...
    شیر افضل مروت - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟ جیسے مجھے نکالا اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں: شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ساتھ ہیں۔ لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج میرے پاس اڈیالہ میں بند ہےْ انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑوں یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد سے تنگ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں موسم گرما کا آغاز تقریبا ہو چکا ہے اور سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے سعود شکیل کو بابراعظم کے بجائے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بابر نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے لیے اوپننگ کی لیکن تین اننگز میں 20.67 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے۔ صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان فخر زمان کے لیے موزوں اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں ہے جب کہ...
    چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ائیر لائن پی ائی اے  خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی.دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے...
    پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن نتائج، عدالتی فیصلوں اور ملکی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا مگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے گئے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 180 نشستوں پرقبضہ کیا گیا، عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمران خان تک رسائی روک دی گئی ہے، پہلے بھی انہیں تنہائی میں رکھا گیا تھا، بشریٰ بی بی، شاہ محمود کو جیل سہولتیں نہیں مل رہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ملک میں عدم استحکام نے جنم لیا، اس...
    اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عدلیہ اور حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر ایوب نے زور دے کر کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے ججوں کو بھی اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی، جس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں بشمول بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔  قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی...
    قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے یوسف خان...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے.موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں. موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی وکلاء ٹیم کے رکن فیصل چوہدر ی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلے گی  اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے کا کہہ دیا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے تعاون نہیں کیا۔ ان  کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے یہ سب کسی انجانے خوف میں مبتلا ہیں، حکومت پر بالکل اعتبار نہیں یہ سیاسی دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، بانی...
    ویب ڈیسک : پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان  نے کہا  ہے کہ  جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی...
    عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کا آگ لگانے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جس سے خشک موسم کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پیر 17 فروری کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جب کہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 سے 35 فیصد کے درمیان تھا۔ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔ بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 18 سے 20 فروری کے درمیان بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران ملک میں مختلف واقعات اور حادثات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، فاتحہ خوانی سینیٹر شہادت اعوان نے کروائی۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا، حکومت کی مخالفت کے باوجود بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔نفسیاتی صحت آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا، نفسیاتی صحت بل 2025 سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے...
    محکمہ موسمیات   کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی...
    اسلام آباد: سینیٹ سے بھی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا، بل پر دوبارہ رائے شماری کرائی گئی جس کے بعد بل کو منظور کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جن ارکان نے مخالفت کی ہے، ان کے نام لکھے جائیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے کسی نے اضافی تنخواہ نہیں لینی تو لکھ کر دے دیں، اس اضافے پر سیاست نہ کریں ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سینیٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات ترمیمی بل 2025 سینیٹر دنیش کمار نے پیش کیا ۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات ترمیمی بل متفقہ طور پرمنظورہوا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ...
    پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ذرائع کا بتانا...
    طیب سیف : بانی پی ٹی آئی  بے بس ، عمران خان کے احکامات پارٹی قیادت نے نظر انداز کردیے ، عمران خان کے کسی بھی حکم پر عمل درآمد نہیں ہواپارٹی قیادت کی جانب سے تاحال 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ،بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ تمام رابطہ منقطع ہونے  والے ممبران پارلیمنٹ کو نکالنے کا حکم دیا تھا ،پارٹی نے حکم کے بعد سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا مگر فیصلہ نہیں کیا ،پارٹی قیادت نے دونوں  کمیٹیوں میں فواد چوہدری پر تنقید کر کے اجلاس ختم کر دیے ۔پارٹی کی جانب سے تاحال مزید کارروائی کے لیے  غائب ہونے والے اراکین...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی  سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی  5 جی  سے 5.5 جی میں...
    چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب؛ پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سول ایوی ایشن نے چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دیں۔سی اے اے کے مطابق فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دیں۔ پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وفاقی حکومت کے جلد خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔ شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر کام نہ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کیلیے لڑ رہی ہیں اور اس لڑائی کا انجام...
    سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں۔جہلم کے علاقے دینہ میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں پلانٹ کیے گئے رہنماؤں کا تذکرہ کیا۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدریسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور دیگر لوگ نظریاتی نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کی دلچسپی اپنے پیسوں سے ہے، پارٹی کو ملنے والی فنڈنگ کا...
    چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پریکٹس کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ جبکہ ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ بھارت کے تمام میچز...
    پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔ فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل...
    کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ پروازوں کی بحالی، پی آئی اے کا وفد برطانیہ پہنچ گیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی، دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان...
    متحدہ علما بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )متحدہ علما بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و...
    اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز ) اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے 11.7ارب روپے کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والی سرمایہ کاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ مارکیٹ میں اینگرو پولیمر کی توسیع کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ Chematurٹیکنالوجی فیچرز کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 28ہزار ٹن سالانہ ہے۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2025ئ)پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ،چیف آرگنائزر پنجاب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی بھرپور تیاریاں کی جائیں۔چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی بھی ہدایت کی ہے۔عالیہ حمزہ نے صوبے بھر میں کارکنوں کے ساتھ رابطہ مہم شروع کرنے اور انہیں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔چیف آرگنائزر پنجاب کی جانب سے جنوبی...
    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل  فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں پتا ہے کہ جیل حکام اپنے معاملات میں اتنے آزاد نہیں ہیں، بلکہ بہت ساری جگہوں پر محکوم ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر...
    ---فائل فوٹو  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جو خط لکھا اس میں 5 نکات ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر اندر بیٹھا ہے وہ بھاگا نہیں ہے، میڈیا کچھ آزاد ہوا تھا لیکن اس کو کنٹرول کیا گیا، الیکشن کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔ عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہبانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، مورل سپورٹ نہیں، اس وقت برے طریقے سے...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت—فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح کھسر پھسر کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ پارٹی سے نکالنے کے لیے کوئی جواب تو ہونا چاہیے۔صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے بانی نے انہیں نکالنے کا کہا اور زین قریشی کو چھوڑ دینے کا کہا؟ شیر افضل مروت کی قومی اسمبلی آمد، حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا اسپیکر قومی...
    بانئ پی ٹی آئی—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکیل عرفان نیازی کی درخواست منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست منظور کی۔ بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے: ترجمان سندھ حکومتترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات کے لیے ہدایت جاری کر دی۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، عرفان نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ ملاقات کے لیے اڈیالہ...
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کی۔ پیر کی دوپہر چلچلاتی دھوپ میں نیشنل اسٹیڈیم سے ملحق گراؤنڈ پر قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری رہیں۔ کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد بھی پریکٹس کے لیے پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی تھی۔ دوسری جانب انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر حارث روف بھی ایکشن میں آگئے۔ اتوار کی شب حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے پریکٹس سیشن میں ہلکے ردھم کے ساتھ بولنگ کی تھی، قوی امکان ہے...
    سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان کی شمسی توانائی کی تیزی نے مقامی مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرنے اور قومی گرڈ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے پاکستان میں سولرائزیشن کی تحریک امید افزا ہونے کے باوجودبیرونی حمایت پر اہم انحصار اور فعال حکومتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے رکاوٹ ہے رینیوایبل فرسٹ کی رپورٹ دی گریٹ سولر رش ان پاکستان کے مطابق چینی ٹیکنالوجی پر یہ انحصار زمین کی تزئین کو پیچیدہ بناتا ہے چونکہ یورپی یونین اور امریکہ جیسے ممالک لوکلائزیشن پر زور دیتے ہیں، ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقیاتی معیشتوں میں قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردی۔ ان دنوں مفتی قوی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم اب اداکارہ نے شادی سے متعلق نیا پیغام دیا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ میں مفتی قوی سے شادی کے لیے سنجیدہ نہیں ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ ان کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، اور وہ مجھے سنبھال نہیں سکیں گے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سچے پیار کی تلاش میں ہیں، جو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس  میں لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر ایف آئی اے، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت پیش ہوئے،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کیسز التوا کے معاملے کی انکوائری کی گئی ہے،ہم نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے،عدالت نے کہا یہ تو آپ نے عدالت اور قوم کو لال بتی کے پیچھے...
    —فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختون خوا میں 19 ہزار سے زائد والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا ہے۔محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق رواں ماہ 3 سے 8 فروری کے دوران چلائی گئی انسدادِ پولیو مہم کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ اس مہم کے دوران 64 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا جبکہ 59 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے...
    ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی حمایت سے وزیرِ اعظم بنیں گے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے۔  ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے: سمعتا افضالسندھ حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق اہم یورپی رہنما پیر کو پیرس میں ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کی صورتحال اور یورپ میں سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یوکرین پر روس کے حملے کی تیسری برسی سے قبل ہونے والے اس اجلاس میں جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، اسپین، ہالینڈ اور ڈنمارک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کے معاملے پر رسہ کشی یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے دفتر...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے ایونٹ میں شریک بین الاقوامی ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو رہا ہے اور ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔ پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہےکہ   کرکٹ ٹیموں کے...
    دو روز کے وقفے کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے لیے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیش ہوگا۔  سینیٹر دینیش کمار قومی اسمبلی سے منظورکردہ بل پیش کریں گے۔ چار نئے نجی بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ ان میں قومی اسمبلی سے منظور کردہ دو نجی بلز بھی شامل ہیں۔ سینیٹ میں 10 نجی بلز قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کے بعد منظوری کےلئے پیش ہوں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بلمنطوری کےلئے پیش کریں گے جبکہ زیرحراست ملزمان کے حقوق سے متعلق بل سینیٹر فاروق...
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور پرعتماد ہے، پی ٹی آئی میں وہ لوگ رہ جائیں گے جو عمران خان سے وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے، شیر افضل مروت کو خاموش رہنے کا کہا ہے لیکن وہ خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں ہیں، وہ...
    اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ سے پیداوار کا آغاز کردیا۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی اینگرو پیرو آکسائیڈ پرائیوٹ نے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ سے کمرشل پروڈکشن کا آغاز کردیا  ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسینچ کو خط کے ذریعے پیداوار سے متعلق آگاہ کیا۔ خط کے مطابق  ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ منصوبے کو 11ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ ہائیڈدوجن پرآکسائیڈ گیس کا استعمال صنعتوں کےعلاوہ اسپتال، واٹر ٹریٹمنٹ اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کے لیے ہوتا ہے۔
    کراچی: عالمی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپیئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی...
    نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔(جاری ہے) نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے ۔  پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عقیدتمندوں کو عرس مبارک کی مبارکباد دی۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے، تصوف انتہا پسندی اور عدم رواداری کے خلاف روشنی کا مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کی پیروی کریں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشحالی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر:17فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 303,290.00 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 260,026.75 روپے ہے۔ یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔ سونا سونا فی گرام   سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس  سونا فی کلو گرام 24 قیراط 26,003.00 260,027.00 ...
    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
    بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور  انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی...
    محبت کی خاطر گزشہ سال انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سے لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔ سیما مئی 2023 میں بھارت آئی تھیں تاکہ وہ سچن مینا سے شادی کر سکیں، جو انڈیا میں نوئیڈا کے رہائشی ہیں۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا جو اب ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما نے انکشاف کیا کہ یو ٹیوب سے انہیں پہلی بار 45,000 روپے ملے تھے۔ اس کے بعد ان کی کمائی میں...
    آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے نرخ پر برقرار ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے کا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 387 پوائنٹس کی کمی دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 697 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 524 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔  تفصیلات کے مطابق نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی...
    ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اجرا عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے کیا۔ 10 سالہ فریم ورک کے مطابق2026  سے 2035 کے دوران پاکستان کے لیے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک اگلے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرض بہ لحاظ جی ڈی پی اس سال 73.8فیصد جبکہ اگلے سال 74.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو بلند سیاسی، گورننس اور میکرو اکنامک...
    شاہد سپرا: وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئےمیگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا،لیسکومیں223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنےپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانےسےٹیرف میں کمی کرنےکاپلان بنالیاگیا، پیداوارپرپابندی سےکیپسٹی چارجزکم،بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکےگی،کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکےسسٹم سےبجلی خریدنےکیلئےمعاہدہ کرنےکاپلان دیدیاگیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ 2سال کیلئےمعاہدہ کرنےکا پلان دےدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینےپرلیسکوبھاری جرمانہ عائدکیاجائےگا،لیسکونےفیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ معاہدےکاٹاسک سونپ دیا۔کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سےخودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنےکیلئےکیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سےکیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنےلگا۔ عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
    لاہور: پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔...
    اسلام آباد (رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 ماہ سے لاپتہ شہری علی محمد کو پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے آئی جی پولیس اور ایس ایس پی پولیس رولر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھنہ کو مغوی کا بیان ریکارڈ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل شیر افضل مروت درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے۔ شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ “ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد کو رہا کیا۔” مغوی علی محمد نے عدالت کو بیان دیتے...
    روسی قونصل خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رشیئن فیڈریشن قونصلیٹ نے ویزا درخواست گزاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر قونصلیٹ جنرل کے ویزا سیکشن کی سروسز معطل رہیں گی۔قونصل خانے کے مطابق ویزا سیکشن کی سرگرمیاں 20 سے 26 فروری تک معطل رہیں گی، اس لیے ویزے کے حصول کے لیے شہری 27 فروری سے روسی قونصل خانے کراچی میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
    وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والا انتشار بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی وجہ سے پھیلا اور ملک کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانے کی سوچ شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں وہ تمام بلز جن پر گورنر نے اعتراضات لگا کر واپس بھیجے تھے ان کو پاس کیا جائے گا، سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات  لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا وقت بتا دیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد...
    (ویب ڈیسک)معروف بھارتی رقاصہ اوراداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو کہا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ مولانا سے شادی کی خواہش مند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ اب راکھی ساونت نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں،مجھے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی...
    کراچی: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے...
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Team India (@indiancricketteam) بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ...
     بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی   اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے  اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کئے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
    بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
    چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کی جانب سے سیمی فائنل رسائی کے دعوے پر سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی شکوک ظاہر کر دیے۔ بنگلا کپتان نجم الحسین شانتو نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل 4 میں دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم کرکٹ ماہرین ان کی خواہش کو درست نہیں سمجھ رہے۔ چند روز قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان کے چانس بنگلا دیش سے زیادہ روشن ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی اس معاملے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغان ٹیم بنگلا دیش سے زیادہ بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ سال 2017 میں منعقدہ...
    تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پارٹی رہنما شعیب شاہین پر اڈیالہ جیل کے باہر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیر اشتعال انگیز اور ذلت آمیز فعل‘ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سخت الفاظ پر مشتمل اپنے ایک بیان میں سابق پارٹی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے موجودہ رہنما شعیب شاہین پر حملے کو دلیل اور منطق کے مقابلے پر بنیادی جبلت کو ترجیح دینے سے تعبیر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ’یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب فواد چوہدری نے اسکور طے کرنے کے لیے زبردستی اور دھمکیوں کا سہارا لیا ہو، اسی...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 36 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، ایوان میں مختلف بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور پرنس کریم آغا خان کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون دیوانی عدالتیں آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین...
    کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ اسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ آج پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں...
    وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...