2025-01-28@01:55:51 GMT
تلاش کی گنتی: 3889
«اقوام متحدہ میں»:
(نئی خبر)
فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں ذوالجناح کی شبیہہ پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونیوالا نگران عرفان مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔ پولیس نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کرسکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس لیے آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔واضح...
— فائل فوٹو کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق آج دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق، مقدمہ درج نہ ہو سکاکراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جاں بحق ہوا تھا جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15جنوری کو جاں بحق ہوا جبکہ...
مشہور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو حالیہ دنوں میں ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران گرفتار ہوگئے۔ تقریب کے دوران بغیر کسی واضح وجہ کے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور سات سے آٹھ گھنٹوں تک زیر حراست رکھا۔ اس واقعے نے ذوالقرنین کے اہل خانہ اور دوستوں کو شدید پریشان کردیا۔ View this post on Instagram A post shared by Zulqarnain Sikandar (@ch.zulqarnain25) ذوالقرنین سکندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس واقعے پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا، ’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے۔ مجھے ان افراد...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اختتام پزیر ہوئے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔بازار حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 391 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 190 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.49 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 172.87 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 127 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 116 ارب روپے ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے...
امریکہ میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار‘ فوجی طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا گیا. وائٹ ہاﺅس
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکہ میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا گیا وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی جس کارروائی کا وعدہ کیا تھا اس کا آغاز ہو گیا ہے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا.(جاری ہے) انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی بخوبی جاری ہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025ء کوصوبہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد...
بالی ووڈ کے اداکارہ سیف علی خان کے چہرے اور آنکھ پر زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حال ہی میں ان پر ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد شدید زخمی ہونے کی ہیں۔ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ بعد ازاں ممبئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت 30 سالہ بنگلادیشی باشندے محمد شریف الاسلام شہزار کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تمام خبروں کے درمیان سیف علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دبئی سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 222 سے کسٹمز حکام کی جانب سے 78 اسمارٹ فونز کی برآمدگی کے بعد ایئر لائن کے مزید 5 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت قومی ایئرلائنز کے دو فلائٹ اٹینڈنٹس کی اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں برطرفی کے ایک روز بعد سامنے آئی اگرچہ کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ ملازمین کے قبضے سے فونز برآمد کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ان کے خلاف درج مقدمے میں ضبط شدہ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی، جس میں اس ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی اصولوں کو تبدیل نہیں کر سکتی، کیونکہ عدلیہ کی آزادی آئین کا لازمی حصہ ہے، اور اس آزادی کے خلاف کوئی بھی ترمیم آئین سے متصادم ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے عدالت سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے عدالت عظمیٰ میں دائر پٹیشن میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی. نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کردی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ 26ویں ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں...
پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف حق نہیں ، ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مورو میں محکمہ کھیل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ہائی اسکول اور راشد مورائی ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ایتھ لیٹکس اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی اتنی شاندار تقریب دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، اُمید کرتا ہوں کہ محکمہ کھیل کے افسران اور تعلیمی...
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔(جاری ہے) اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا بری کیا جائے۔تحریری حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وزیر قانون کا اعلاناسلام آباد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ... سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار...
خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔تفصیلات مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کی سربراہی پاکستان کے وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔کونسل کو 2009 میں دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی معاشی فریم ورک (ایس ای ایف) کے...
نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر ہمت و عزم کی زندہ مثال بن گئیں۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نےاپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت،حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا تھا اور وہ سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے۔ ان آپریشنز میں انہوں نے تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ شہید نائیک آصف نواز کی اہلیہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس...
رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حالیہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ اس ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,190 پوائنٹس کی حد میں رہا، جہاں اس نے بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 کو چھوا۔ اس ہفتے مجموعی طور پر 3.49 ارب شیئرز کا تبادلہ ہوا، جبکہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 172.87 ارب روپے رہا۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری...
ماڈل ٹاؤن میں 2 ملازمہ تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان لے اڑیں۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی، تاجر نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو شہریوں کی پیکیج میں 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے حکم دیا نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا نگہبان رمضان پیکیج کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے ۔ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے ۔یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کسانوں اور زراعت کے لیے متعارف کردہ پالیسیاں اثر دکھانے لگیں۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق یوریا کی فروخت میں 57.9 فیصد جبکہ دیگر نامیاتی کھادوں کی فروخت میں 42.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائٹروجن کے استعمال میں 50.7 فیصد، فاسفیٹ میں 9.3 فیصد، اور پوٹاش میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یوریا کی فروخت میں اضافے کو پنجاب حکومت کی کسان کارڈ اسکیم سے منسلک کیا گیا، جس کے تحت کسان کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھاد کی قیمتوں میں بھی کمی...
اسلام آباد: رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور ائیر پورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشان دہی کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اس کیس کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔ کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ایم پاکس سے عوام کو بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔...
وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہوریجن ڈاکٹر غلام رسول اعوان کی سربراہی میں پرندہ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران لاہور شہر کی حدود میں مزید 2 پرندہ فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اوران کے قبضے سے سینکڑوں پرندوں کو آزاد کروا دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کیے گئے پرندہ فروشوں کی تعداد چارہو چکی ہے۔ یہ لوگ چڑیا، لالی اور دم چڑی جیسے بے ضرراور مقامی پرندوں کو شکار کرکے فروخت کرتے تھے جس کے نتیجے میں ان پرندوں کی نسل کشی ہو رہی تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے پرندے نہ خریدیں تاکہ ان معصوم پرندوں کو بچایا جا سکے۔...
بلوچستان(نیو زڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بےروزگارنوجوانوں کیلئے قومی روزگارپروگرام شروع کرنے جا رہی ہےنجی شعبےمیں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیداکی جائیں گی۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا شکیل قادر خان کا کہنا تھا کہ روزگارپروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں نوجوانوں کوہنرمند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی، بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کا مزیدکہنا تھا کہ محکمہ انرجی میں 5...
لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق لاہور کے علاقے شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔شاہد حیدر نے بتایا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی، دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ ڈی ٹیکشن بل کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بااثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔
2025 کا پہلا ایم پاکس (منکی پاکس) پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ ہوگیا۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کردی، مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کے مطابق صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ مشیر صحت نے بتایا کہ 2023 میں2، 2024 میں7جبکہ 2025 کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے، آئینِ پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاولپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ...
پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آئے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔مشیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کوپولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جب کہ پشاورائیرپورٹ کے منیجر کو خط لکھ دیا ہے جس میں دیگر مسافروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں دو،2024 میں7 اور 2025 میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔
پشاور میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلبر خان ملکہ الزبتھ کی طرح ہیں، جن کو صرف دکھانے کیلئے حکومت میں رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ جی بی میں حکومت کمپنی بہادر چلا رہی ہے، گلبر خان ملکہ الزبتھ کی طرح ہیں، جن کو صرف دکھانے کیلئے حکومت میں رکھا ہوا ہے، سارے فیصلے کمپنی بہادر کر رہی ہے، ہم ان (گلبر خان) سے کیوں ناراض یا خوش ہوں گے۔ پشاور میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب میں آفس آیا تھا تو ایک...
چودھری شافع حسین نے رضوان ہاشمی کوسرمایہ کاری بورڈ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز لاہور:صوبائی وزیرصنعت وپیداوار چودھری شافع حسین سے مسلم لیگ(ق) برطانیہ کے صدرسیدرضوان ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور برطانیہ میں پارٹی کے تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین نے سیدرضوان ہاشمی کو بورڈآف انوسٹمنٹ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا،وہ یورپ اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیات کو پاکستان میں کاروبارکے مواقع اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے بار ے میں آگاہی فراہم کریں گے۔ سید رضوان ہاشمی نے چودھری شافع حسین کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشاءاللہ قیادت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے...
الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔ فرنٹیئر کور نارتھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ دورے کا اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور...
ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔ اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ امریکا کے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل، اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) اقوامِ متحدہ نےاسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران مغربی کنارے میں طاقت کے استعمال بشمول "جنگ لڑنے کے لیے وضع کردہ طریقوں"پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان ثمین الخیتان نے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں غیر قانونی مہلک طاقت کے استعمال پر گہری تشویش ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی ہلاکت خیز اسرائیلی کارروائیوں نے طاقت کے غیر ضروری یا غیر متناسب استعمال بشمول جنگ لڑنے کے لیے وضع کردہ طریقوں اور ذرائع کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کیے ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون، اصولوں اور معیارات کی...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایوئین کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آئرلینڈ میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، دس لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم سے ہیں۔ کار پر درخت گرنے سے آئرلینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ حسن علی کاؤنٹی سیزن 2025 میں واروکشائر کو تمام فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔ حسن علی کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد 100 فیصد فٹ ہو چکا ہوں اور واروکشائر ٹیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔ واروکشائر کے کوچ مارک رابنسن نے کہا ہے کہ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حسن علی 2025 سیزن میں مکمل دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل بھی حسن علی واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024 کاؤنٹی سیزن میں اسی کاؤنٹی کی...
بائیڈن نے بیٹے کی سزا معاف کردی، عافیہ کی نہیں، امریکا ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار...
شاہین عتیق: لیسکو کے عملے پر حملہ اور گاڑی چڑھانے کے معاملے میں گلوکار جواد احمد اور سکیورٹی گارڈ عدیل کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور کیس کی تفتیش کے حوالے سے تاحال مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کا بیان لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ جواد احمد اور عدیل پر لیسکو کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سجل علی کے ساتھ تعلقات،فیروزخان کی والدہ نے خاموشی توڑدی ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی مزید سماعت کے لئے 30...
وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا یوتھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جاگتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک...
ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یواین اورعرب لیگ کے مضبوط روابط عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں معاون ہوں گے، پاکستان عرب دنیا کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ علاقائی تنازعات کے پر امن حل کیلئے عرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں اور جموں وکشمیر کے تنازعات کا حل پاکستان کی کلیدی ترجیح ہے، عرب لیگ نے فلسطین کے مسائل سے نمٹنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ وار مہنگائی دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور جنوری میں مہنگائی میں 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے دباؤ تیزی سے کم ہوتے نظر آ رہے ہیں جیسا کہ حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) نے 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے سالانہ بنیادوں پر صرف 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔یہ پچھلے ہفتے کے 1.16 فیصد کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے جس میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، جو دسمبر 2024کے اختتام پر ریکارڈ کی گئی 5.08 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔ حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) میں کمی،...
پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا تاہم مختلف ممالک کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں وارم اپ میچز کھیلیں، اس بات کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ان تمام ٹیموں کے پاس وارم اپ میچز کھیلنے کا وقت...
حوثیوں کیجانب سے حالیہ کارروائی میں کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا، اس بارے میں اقوام متحدہ نے وضاحت نہیں کی، لیکن کہا کہ وہ اس گروپ کے اعلیٰ نمائندوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے اقوام متحدہ اسٹاف کو حراست میں لیے جانے کے باعث حوثی علاقوں میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی خدشات اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حوثیوں کے زیر اثر علاقوں میں...
محمد چاند ملک: مراکش کشتی حادثے کا شکار ہونے والا دھرم کوٹ کا 18سالہ ابوبکر بھی شامل تھا, ابوبکر 10کلاس کا طالب علم تھا جو گھر کے حالات بہتر کرنے کے لیے یورپ کے لیے روانہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق 37لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے اور 18سالہ ابوبکر اسپین کے لیے روانہ ہوا،تایا کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنٹوں نے ہمارے بیٹے کو مراکش میں تشدد کرکے مار دیا ہے۔ ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کشتی میں زندہ بچ جانے والوں سے ملی ،اطلاع کے بعد گھر میں کُہرام مچ گیا۔ امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام طور پر معطل کردیے ابوبکر کی ڈیڈ باڈی جلد از جلد پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے،...
کوئٹہ میں جبل نور القرآن سے قرآن کے قدیم نسخے چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کوئٹہ میں قرآن کے نسخے محفوظ کرنے کے لیے پہاڑ میں بنائے گئے اس قرآن محل میں کچھ قدیم نسخے تھے جنہیں نامعلوم چور رات گئے چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مبینہ طور پر چوری کیے جانے والے قرآن کے نسخوں کی تعداد 120 بتائی جارہی ہے۔ جبل نور القرآن کے مالک بالاچ لہڑی نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات 2 بجے کے بعد نامعلوم افراد جبل نور القرآن کی گیلری میں داخل ہوئے اور الماریوں کے شیشے توڑ کر قرآن پاک کے نسخے اٹھاکر ساتھ لے گئے۔ کوئٹہ میں واقع جبل انور میں قرآن پاک کے...
راجہ ابریز آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم کے علاقے کنڈلشاہی سے ملحقہ فراشیاں اور ریت محلے میں گزشتہ کئی سالوں سے نوجوان بچے اور بچیاں ایک پر اسرار بیماری کا شکار ہوکر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کئی نوجوان، بچے اور بچیاں اس بیماری کا شکار ہوکر چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، دوسری طرف محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر اس پراسرار بیماری کی تشخیص کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے۔ پر اسرار بیماری 14 سے 15 سال کی عمر میں نمودار ہوتی ہے، جس کی علامات میں جھٹکے لگنا اور بے ہوش ہوجانا شامل ہے، انسان چلنے پھرنے سے قاصر ہو کر بیڈ تک پہنچ جاتا ہے اور کچھ سال بیمار رہنے کے بعد مریض کی...
ٹرمپ نے حلف لینے سے قبل کہہ دیا تھا کہ ان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہو جائے گی اور وہ ہو گئی۔ اس میں کس کی جیت اور کون ہارا اس بات کا فیصلہ ابھی باقی اور یہ جنگ عارضی بندی ہے یا مکمل اس بارے میں بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہی ہو گا۔ اس سلسلے میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’پر امید نہیں‘ کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہے گا۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا، ’یہ ہماری جنگ نہیں ہے‘ یہ اسرائیل اور حماس کی جنگ ہے۔ لیکن میں پر اعتماد نہیں ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا...
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کا حالیہ دورہ آزاد کشمیر امید افزا قدم کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام، خصوصاً نوجوان نسل کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔ 22 جنوری 2025 کو وزیراعظم پاکستان نے بھمبر آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر کے پہلے دانش اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ منصوبہ آزاد کشمیر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو بڑے شہروں کے طلبہ کے مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ دانش اسکول کا قیام اس بات کا عملی مظاہرہ ہے کہ حکومت پاکستان تعلیم کو ترقی کے محور کے طور پر دیکھتی...
وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں صنعتوں کو بدل رہی ہے، اور پاکستان بھی اس تبدیلی سے محروم نہیں۔ اگرچہ ماضی میں پاکستانی خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں داخل ہونے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا، لیکن اے آئی نے ان کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ تعلیم تک رسائی، کاروبار میں آسانی، اور جدت پر مبنی روزگار کے مواقع کے ذریعے، اے آئی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں خواتین اور ٹیکنالوجی کا موجودہ منظرنامہ پاکستان میں خواتین ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، لیکن وہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) کے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حقوق سندھ مارچ کا اعلان ہوتے ہی عوام کے وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حیدرآباد...
سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام اضلاع میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کو منتخب کیا ہے، عدنان بشیر، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کی سربراہی میں ضلع سکھر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج عطا حسین شاہ روہڑی اور ضلع خیرپور کے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور، گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور اور گورنمنٹ سپرئیر کالج خیرپور کے تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی تاکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تاہم ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر پاکستانی...
بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ حکومت کی بدترین کرپشن اور عوام کو حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف آج کراچی سے شروع ہونے والے حقوق مارچ کے شرکاء ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتے ہوئے شام کو بدین پہنچیں گے جہاں پارٹی قائدین شاہ نواز چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ بھر کی طرح بدین ضلع کے شہروں کو بینر پینا فلیکس، ہولڈنگ، اشتہارات، ہینڈ بلز، سائن بورڈ سے سجا دیا گیا، تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے عوامی رابطہ مہم میں ہر طرف صدائیں حقوق سندھ مارچ کی چاروں طرف سے آوازیں حقوق سندھ کی گونج رہیں، سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی اس وقت حقوقِ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز بھی گورنمنٹ بوائز نور محمد ہائی اسکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلباء و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ...
سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
شہدادپور (نمائندہ جسارت) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو اور سی ایم او نظر محمد ڈھیو نے عملے اور پولیس کے ہمراہ ہالا چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہیوی مشینری سے تجاوزات، چھپرے، چبوترے توڑ دیے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کو پہلے ہی میڈیا اور اعلانات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اپنی تجاوزات فوری ہٹا لی جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کے مین چوراہوں، سڑکوں پر بلا تفریق آپریشن جاری ہے، عوام تجاوزات مسمار کر دے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) حیسکو عملے نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، واجبات اور بجلی چوری کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی او حیسکو نے کہا کہ واجبات نہ دینے اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا، بڑی تعداد میں واجبات وصول کرکے بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور مزید کارروائی کے لیے پولیس کو خط بھی لکھ دیا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی رہنما حسین سومرو اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف آج کے این شاہ اور چمبڑ میں شارٹ مارچ کیے جائیں گے، پنجاب کے حکمران گزشتہ ڈیڑھ صدی سے سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈال رہے ہیں اور اب چولستان کینال نکال کر پنجاب کے ریگستان کو آباد کرنے کے لیے 7 کروڑ سندھیوں سے پینے کا پانی چھینا جا رہا ہے، نئے کینالز کے منصوبے ختم کروانے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی و ایمونٹی پلاٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد خان کی زیر نگرانی مختار کار لطیف آباد علی شیر نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ہمراہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے پلاٹ پر قبضہ کی جگہ واگزار کروا لیا ہے جبکہ خیراتی اسپتال کے پلاٹ سے دیگر پلاٹ سے قبضہ بھی شیڈول پروگرام کے تحت خالی کرائے جائیں گے۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں سید فہیم الدین، وہاب الدین نوری، وہاب الدین، محمد بخش چانڈیو، محمد حسین بھٹی، عمران بٹ، محمد شاہد شیخ، بلال چانڈیو، جعفر نوہانی، زاہد پرویز خان، راحیل لطیف و دیگر نے...
حیدرآباد: پی سی بی انڈر17کرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز کے موقع پر ایک نوجوان بولر گیند کراتے ہوئے
بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر شادی کی شہنائیاں بج گئیں۔پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔نکاح کے اس پر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔
کراچی(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل انتہائی ناقص ہے جس سے اشرافیہ پروری اور غربت میں اضافہ کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاشی ماڈل کی وجہ سے امیر اور غریب میں خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے، عوام کے لئے صحت تعلیم اور خوراک کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے اور معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جب تک غریب کی زندگی مشکل بنائی جاتی رہے گی اس وقت تک سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناممکن ہے اور معیشت کو قرضوں پر ہی چلانا پڑے گا۔...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ملک کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پٹیا کے قائد سہیل پاشانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ملک میں 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد قیمتی زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ ترجیحی سلوک کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو برآمدی...
کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گیم ڈویلپرزکانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جنوری 2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق5روزہ نمائش امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں 17سے 21مارچ تک منعقد ہو گی جس میں گیم انڈسٹری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
بدین ،کامیاب کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان پولس کی حراست میں
کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 9لاکھ 15ہزار 4سو 40لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34.505کلوگرام چرس کی اندرون بیرون ملک اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا۔مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.57ملین ڈالر کے لگ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برقرار اور مضبوط ہے۔ جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی قوم کو دیا ہوا تحفہ ہیں۔ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ روایت کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے، اس لیے ان کا امریکی حکام کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ارادہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دوستوں سے ملاقات کرنے کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حکومت...
سالڈ ویسٹ کیلئے جدید ترین مشینری کے ایم او یو پر دستخط: مریم نواز نے لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کی منظوری دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف 6 ہفتے میں سامنے آگئے۔ پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔ صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصف بشیر کو خدمات عامہ کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ جمعہ کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں پڑھے گئے توصیفی کلمات کے مطابق آصف بشیر جو اس وقت ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات ہیں، کو وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برس حج آپریشن کے لیے بطور معاون حج منتخب کیا تھا۔ آصف بشیر ایام حج میں منیٰ میں معاون کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین کے خیمے موجود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بڑی واردات ہے، اب احتساب اور حساب ضرور ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگ مال ودولت کیلئے بدل جاتے ہیں، آخری واردات 190ملین پاؤنڈ والی ہوئی ہے، کابینہ میں کاغذ لہرایا گیا تھا، القادر یونیورسٹی کیلئے 438ایکڑ زمین دی گئی، پی ٹی آئی والے بتادیں ریاست کا پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں کیسے چلا گیا؟ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، القادر یونیورسٹی کو کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے، یہ کہتے ہیں حسن نواز نے بھی تو پراپرٹی خریدی، این سی...
بدین (نمائندہ جسارت)نندو پولیس نے کارروائی کرکے بلائنڈ قتل کا معمہ حل کردیا۔کچھ روز قبل نندو کے قریب نوجوان احمد ابڑو کو قتل کرنے والے 5 ملزمان بے نقاب، 4 ملزمان کو نندو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 دسمبر 2024ء کو رات وقت کے نندو بدین مین روڈ پر ٹائر پنکچر کا دکان مالک احمد ابڑو اپنے ہی دکان پر سویا ہوا تھا تو اسے نامعلوم ملزمان کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا اطلاع ملتے ہی نندو پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرکے زخمی کو علاج کیلیے اسپتال روانہ کیا جو سول اسپتال حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔پولیس نے متوفی کے...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی ، پولیس مقابلہ ڈاکو ہاف فرائی،فنکار سے ڈکیتی کے ملزم گرفتار،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں کلہوڑا اسٹیشن کے پاس ڈکیتی واردات دوران مزاحمت پر رہزنوں نے گندم کے تاجر کرنل قذافی کلہوڑو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو نوشہرو فیروز اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کاملائی کھوسو کے رہائشی محنت کش عجب گل کھوسو سے رہزنوں نے موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین لیا، بھریا روڈپولیس نے ڈاکو اسد چانڈیو ولد عنائیت چانڈیو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پستول...
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں نومولود سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولدگل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے والد سے اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچا کر 15لاکھ تاوان وصول کرنے والے جوڑے کو بازیاب کرا کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے اغوا کا ڈراما رچا کر باپ کو 15 لاکھ روپے کا نقصان کرادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسفرہ اپنے دوست ولید کیساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ روپے تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مسفرہ اور ولید کو بازیابی...
جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مضبوط تنظیم ہی عوام کو ظلم و ناانصافی کے نظام سے اور قابض اشرافیہ سے نجات دلائے گی۔ وہ ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں ناظم علاقہ ناظم آباد گلبہار نعمان صدیقی نے اگلے سیشن کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سید وسیم احمد اور کاشف عبداللہ کو نائب ناظمین علاقہ مقرر کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے استصواب رائے اور نظم علاقہ کی مشاورت سے حلقہ جات کے ناظمین کے ناموں کا...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن حدید میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات انجام دی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ آج 25 جنوری کو کراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہوگا، مارچ کا آغاز صبح گیارہ بجے مزار قائد سے ہوگا ،حقوق سندھ مارچ ٹھٹھہ، سجاول بدین،میر پور خاص، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ نوابشاہ،نوشہرو فیروز،خیر پور سمیت سندھ کے 19 شہروں سے ہوتا ہوا 28 جنوری کو سکھرپہنچے گا، حقوق سندھ مارچ کی تمام تر تیاریاں وانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بھوپال حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ بھوپال میں پیش آنے والے دنیا کے بدترین صنعتی حادثے کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو متشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ بھوپال شہر میں 1984 ء کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ْپرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کردی۔ صدارتی کمپلیکس میں اردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 ء اور 2014 ء میں دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے کھلنے کے بعد ترکیہ اور روانڈا کے باہمی روابط میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا...
بھارت : ناگپور میں ہتھیاروں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد دھواں اُٹھ رہا ہے نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ہتھیاروں کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً ساڑھے 10بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے دھویں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور طبی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں افطاری دسترخوان کے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام میں فلاحی تنظیموں اور انفرادی طور پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کی وصول کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران اجازتکے بغیر افطار دسترخوان نہیں لگایا جاسکتا۔ دسترخوان لگانے والوں کو ادارہ امورحرمین نے ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ معیار کے مطابق افطار فراہم کریں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔ سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے 2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔ سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے...
ایف بی آر نے حکومت سے ایف بی آر کی افرادی قوت کو 60 فیصد کم کرنے کے فیصلے میں نرمی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے 1,730 خالی ملازمتیں برقرار رکھنے کی اپیل کردی۔ واضح رہے کہ حکومت نے ایف بی آر کیلیے ایک ڈیجیٹیلائزیشن پلان تیار کیا تھا، جس میں ادارے میں موجود خالی پوسٹوں کو ختم کرتے ہوئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ایف بی آر نے وفاقی حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی ایک میٹنگ کے دوران ایف بی آر کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور...
واشنگٹن :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے عشائیہ کے موقع پر گروپ فوٹو
اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابقمینوفیکچررز کے لیے ماہانہ گوشواروں میں اشیا اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ درآمد کردہ اشیا اور سپلائی کی تفصیلات بتائیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگا۔