2025-02-04@16:42:45 GMT
تلاش کی گنتی: 3616

«پیدا کرنے»:

(نئی خبر)
    قیصر کھوکھر : پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہو ں ہونگے ۔عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے انتخابی مہم تیز کردی۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا۔ سالانہ انتخابات کل ’’پلاک ‘‘میں ہوں گے ۔عمران شمس پینل اور قمرالزمان قیصرانی پینل نے انتخابی مہم تیز کردی۔عمران شمس پینل میں صدر عمران شمس، سینیئر نائب صدر ساجد بشیر ہیں۔جنرل سیکرٹری کیلئے ملک راشد نعمت، سیکرٹری فنانس کے محمد جمیل امیدوار ہیں۔سیکرٹری کوارڈینیشن کیلئے عدنان بشیر، سیکرٹری انفارمیشن کیلئے راو وحید احمد جان امیدوار ہیں۔سیکرٹری لیگل کیلئے ظفر اقبال جتیال، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے احمد ایاز خان شامل ہیں، دوسری جانب قمرالزمان قیصرانی پینل میں صدر قمرالزمان قیصرانی، سینیئر نائب صدر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)اسپشل انویسٹمنٹ کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔(جاری ہے) ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی)کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10فیصد سے بڑھا کر35فیصد کر دیا گیا ہے۔کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کیلئے شفافیت اور یکساں...
    ترجمان ڈی ایف پی کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری مظالم اور تشدد کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی...
     آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ، اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا تھا، اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔ ٹرافی8فروری کو...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی  کے موقع پر پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر  بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں. یہ ہفتہ پوری دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے مابین مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے.پاکستان، جس کا تصور ہمارے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا، ہر شہری کے عقیدے، وقار اور مساوات کے  آئینی حق   پر ثابت قدم ہے۔  ہمارا دین اسلام جو  انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، ہمیں اس حوالے سے مثالی طرز عمل...
    کراچی: شہر قائد میں  سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جب کہ آئندہ دنوں  کے لیے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارنگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چندروز کے دوران کراچی کا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان  ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ آئندہ چند روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 26 تا 28 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔اگلے کئی روز کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب سے رہےگی۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔
    ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے...
    اسلام آباد/باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے اور موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری،انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا شامل ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باکو میں مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر بادل ہوں گے اور یہاں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔   لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور چند دوسرے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن دیر،...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔لاہور میں انسدادِ دہشت گری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایکٹ کے لیے ووٹ دیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوبعمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، آئین اور قانون کی...
    دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ، صرف110روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےالصبح قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔محسن نقوی نے باکسز کے باہر لگائی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےفنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی...
    رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 625 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    
    اسپشل انویسٹمنٹ کونسل ( ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق  نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو  گیس  ذخائر  کی مد میں دیے   گئے  حصص کو 10 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کر دیا گیا  ہے۔ کمپنیوں کو  گیس کی بروقت  ترسیل کے لیے  سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد  گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے  شفافیت اور یکساں مواقع فراہم کرنا...
    صرف 110 روز میں 99 فیصد اسٹیڈیم کا کام مکمل ہونے پر قذافی اسٹیڈیم نے دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی گئی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا اور باکسز کے باہر لگائی گئی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے وِیو کو بھی دیکھا۔ محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا اور اسے برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7 فروری...
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں :’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں ضلع حویلی کے کونسلر انصر شفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو سپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کے اداروں کو جوڑنا ہے۔ صدر مملکت نے جدید جنگی چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی تزویراتی اہمیت کے منصوبے کو بے مثال مدت میں مکمل کرنے پر پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن اور فعالیت کو سراہا۔
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ایس آئی ایف سی کی جانب سے پٹرولیم کمپنیوں کے حصص کے فروخت کے تناسب میں اضافے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائر کے فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیکل کے شعبے سے وابستہ جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے پہلا 10 فروری پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا وہاں سے جو مرکزی قیادت فیصلہ کرے گئی اس کے مطابق اگلا دھرنا  لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن، ینگ پیرامیڈیکل الائنس کے عہدے داران نے پنجاب کے بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حق میں پورے پاکستان کے تمام صوبے پہلا 10 فروری پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا ہوگا وہاں...
    یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ او سلیوان نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا سولہواں پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ ڈیوڈ او سلیوان نے روس یوکرین جنگ چھڑنے کے بعد سے چوتھی بار قزاقستان کا دورہ کیا اور دارالحکومت آستانہ میں اپنے رابطوں کے بعد پریس بریفنگ دی۔ قزاقستان کے حکام کے ساتھ اہم پیش رفت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اوسیلیوان نے کہا کہ یورپی یونین کا روسی فیڈریشن کے ساتھ قزاقستان کے سرکاری تجارتی تعلقات میں مداخلت یا ان میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اوسیلیوان...
    اسلام آباد (آئی این پی )امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہو گئے  ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے  اس ضمن میں حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور نیویارک قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی...
    امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مافیاز کو نواز رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں ایک ہزار ارب کا فائدہ ہوا، اس رقم سے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں، عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، تنخواہ داروں پر ٹیکسوں کا پہاڑ لاد دیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پی سے معاہدے کر کے ہزاروں ارب بچائے، عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینا ہوگا، جماعت اسلامی احتجاجی تحریک ری لانچ کر رہی ہے، آئی پی پیز سے معاہدے عوامی...
     اسلام آباد+ڈی جی خان  (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پی کے  میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں۔ ان میں سکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تمام...
    سعودی میڈیا کے مطابق یورپی سیاحوں نے جدہ میں منعقدہ اسلامی آرٹ بینالے 2025 کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے عکاس فن پاروں کی بھرپور تعریف کی ہے۔ جرمن سیاح یواخیم نے سعودی عرب کے مختلف خطوں کے ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے الہفوف شہر کے زرعی وتاریخی مقامات اور ربع الخالی کے وسیع صحرائی حسن کو اپنی یادگار سیاحتی تجربات میں شامل کیا۔ یہ بھی پڑھیے:قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے مجسموں کی تقریب رونمائی، وزیراعظم کا چینی آرٹسٹ کو خراج تحسین یواخیم نے سعودی مہمان نوازی، قدرتی مناظر اور روایتی کھانوں، خصوصاً کھجور کی لذت کو سراہا۔ جامعہ جدہ کے امریکی پروفیسر ڈوگلس نے بینالے کی متنوع آرٹ نمائشوں کو ’شاندار‘ اور اسے اسلامی فنون کے تسلسل...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹرمہنگاکردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ایل پی جی 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا ہے کہ اے پی ایس حملہ اور 9 مئی احتجاج کے سویلینز میں کیا فرق ہے؟۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ آئین سے منافی کوئی قانون برقرار نہیں رہ سکتا۔ وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا کہ عام سویلین ملٹری ایکٹ کا سبجیکٹ نہیں، افواج پاکستان کے سول ملازمین پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ جسٹس حسن رضوی نے استفسار کیا کہ کیا ائیر بیسز پر حملہ کرنے پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے؟۔ جسٹس مسرت ہلالی نے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہونے کا کوئی مثبت اشارہ سامنے نہ آسکا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شرکت کیلئے نہ پہنچے اور جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سرگرمی سامنے نہ آئی جس سے مذاکراتی عمل کے شروع ہونے کا عندیہ ملتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کئے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان  سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ پی...
    یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
    لاہور؍ گوجرانوالہ؍ حافظ آباد؍ قصور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسز اور بھاری بجلی بلز  کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، قصور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے کتبے، پینا فلیکس اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے مظاہروں کی قیادت کی اور شرکاء سے خطاب کیے۔ بینروں اور کتبوں پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ قائدین نے بجلی سستی...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر کو بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ مزید بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کیلئے تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو...
    مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات اور بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ ملک اس وقت انتشار کے سبب کسی مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا مذاکرات کی اس پیشکش کے ساتھ وزیر اعظم نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جو 2018ء اور 2024ء کے انتخابات کی تحقیقات اور 26 نومبر 2024ء اور 2014 ء کے تحریک انصاف کے دھرنوں کا بھی احاطہ کرے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا...
    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ”بنگلادیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی بنگلا دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حُسین خان تھے، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان، بنگلادیش دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان تمام دائروں میں مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیمینار میں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے لیے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو اور ان کی پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll اور شاباشی دی گئی، جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ CC-l اور CC-ll کے لیے افسران کو درخواست دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار احمد برڑو، ڈی ایس پی کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو بھی موجود تھے، چند روز قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں سیٹھ عبدالطیف کے بنگلے پر چوکیداری پر معمور علی نواز سمیجو کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان جو بنگلے میں چوری کی نیت سے آئے تھے،...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور آئی پی پیزکے دھندے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرکسان بورڈ سردارظفرحسین، یاسرکھارا ،افضال شاہین ،شیخ مشتاق ، راناعدنان کی قیادت میںضلع کونسل چوک میںمیں احتجاج اور کچہری چوک تک مارچ کیا۔ کارکنوں نے شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے اوربجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی نے آئی پی پیزکے خلاف آواز نہیں...
    راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری کو نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
    حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے
    ٭اس میں کوئی دو رائے نہیں آئین سے منافی قانون سازی کو عدالت دیکھ سکتی ہے،کور کمانڈرز اعلامیے کے بعد فیئر ٹرائل کیسے مل سکتا ہے جو خود متاثرہ ہو وہ فریق کیسے انصاف دے سکتا ہے؟عدالت ٭21ویں آئینی ترمیم چار سال کیلئے ہوئی جس کے تحت فوجی عدالتیں بنیں، بتائیں اس ترمیم کا کوئی فائدہ ہوا؟جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس، مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی (جرأت نیوز )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ اے پی ایس حملہ اور 9 مئی احتجاج کے سویلینز میں کیا فرق ہے؟فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان...
      ٭تحریک انصاف والے جس تیزی سے مذاکرات کے لیے آئے ،اسی تیزی سے واپس چلے گئے ٭مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، انٹرویو ( جرأت نیوز )پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی اخبار کوانٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس...
      ٭بلاول نے صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ،معیشت کی ترقی میں انکا اہم کردارہے ٭وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا اجلاس، کام کی رفتارپرعدم اطمینان ( جرأت نیوز )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے ، تاجر اور صنعتکار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنادوں پر حل کریں گے، ملکی معیشت کی ترقی میں صنعتکاروں اور تاجروں کا کلیدی کردار ہے ۔ مراد علی شاہ کی زیر صدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی نے حکم دیا کہ کام تیز کر کے رپورٹ کریں۔اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ آگاہی دی گئی کہ دھابیجی...
    بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر سندھ میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، صوبائی امیر کا شف شیخ و دیگر رہنما خطاب کر رہے ہیں کراچی /لاہو ر/اسلام آباد/پشاور/ کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر+نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے کتبے اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صو بائی اور ضلعی رہنمائوں نے مظاہروں کی...
    سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت پالشیے یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ...
    (متنازع پیکاقانون پرتحفظات کااظہار)اسلام آباد (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس انسانی حقوق اور اصلاحاتی اقدامات سے مشروط ہوگا۔ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے بھی متنازع پیکا قانون پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اولوف اسکوگ کا کہنا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کو محدود کرنے کے حالیہ حکومتی اقدامات پر انہوں نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا)کی پنشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ریٹائرڈ پائلٹس سمیت دیگر ملازمین کے پینشن فنڈز سے 400کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔پالپا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کی پنشن کمیٹی کے عہدیدار کیپٹن بشارت چودھری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے، اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں ہے، اس بات کا غالب امکان ہے کہ پینشن ٹرسٹ میں موجود رقم قواعد وضوابط کے خلاف کہیں اور استعمال کی گئی ہے، اس معاملے پر سی ای او پی آئی اے سے ملاقاتوں میں انتظامیہ نیانتظامی طور پر...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا‘ پیٹرول کی قیمت میںایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7روپے کا اضافہ کیاگیا ہے‘ نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے کے ہوگیا ہے۔ قبل ازیںحکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی تین روپے68پیسے کا اضافہ کیا تھا، اوگرا کی جانب سے فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا‘ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جس کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے...
    خیبر پختونخوا میں دریافت ہونے والے نئے قدرتی ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق لکی مروت کے سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2  کنووں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ کمپنی نے 13 دسمبر 2024 کو اس مقام پر قدرتی ذخائر دریافت ہونے کی اطلاع دی تھی۔ او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 8.5 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس اور 610...
    اسلام آباد: مہنگائی ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعداوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہےکہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے صرف دعوے ہی کررہی ہے،...
    کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں جاز کے جدید ایکسپیریئنس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ ایکسپیریئنس سینٹر جاز کی ڈیجیٹل شناخت کا عکاس ہے، جہاں جدید اور متحرک ورک اسپیس تخلیق کیا گیا ہے تاکہ ٹیم ورک، اختراعات اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جاز کی ڈیجیٹل ورک پلیس حکمتِ عملی کے تحت یہاں بزنس سینٹر، دفاتر، کیفے، کانفرنس رومز اور جدید ورک اسپیس موجود ہیں، جو فزیکل اور ورچوئل کام کے لیے موزوں ہیں۔افتتاح کے موقع پر جاز کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ”یہ سینٹر بدلتے ہوئے کام کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہتر اور جدید ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ہماری جدت پسندی میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان...
    کاٹی کے صدر جنیدنقی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں، زبیر چھایا اور دیگر بھی موجود ہیں
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ  ٹیمیں نظر آئیں گی،سلیکٹرز جو بھی فیصلہ کریں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز یہی کر رہے ہیں۔ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے،چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم بنائی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
    کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
    رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے...
    پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کرکے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک بورڈ کے چیئرمین عرفان وہاب خان اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کیا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور مشیر خزانہ خرم شہزاد سمیت حکومتی حکام کے علاوہ غیر ملکی سفیروں، معززین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک —  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سےقبل جو اختتام ہفتہ پاناما سے شروع ہوگا ، جمعرات کو کہا کہ وہ اس بارےمیں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم  کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا  ہے  کہ  وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےرانا ثنا نے کہاکہ   پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے ، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ وزیر اعظم کے مشیر   نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں...
      پشاور:صوبائی مشیراطلاعات  بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا،  خیبر پختونخوا (  کے پی کے)  حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ  افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا،  چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے گا، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن ک مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت...
    لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے)کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ءکے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، پریس کلبز میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ، پی ایف یو جے کی کال پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی جس میں پی بی اے، اے پی این ایس، ایمنڈ اور سی پی این ای کے قائدین نے بڑے شہروں میں پیکا کے ظالمانہ قانون کے خلاف خطاب بھی کیا۔ متنازعہ کالے قانون پیکا کے خلاف لاہور پریس کلب میں بھی یوم سیاہ منایا گیا جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کی۔ یوم...
    یورپی منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کی رسائی انسانی حقوق پر پاکستان کی پیش رفت سے مشروط ہو گی۔یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندے نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں آزادی اظہار، میڈیا کی آزادی، فئیر ٹرائل کا حق اور جبری گمشدگیوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں توہین مذہب کے قوانین، خواتین کے حقوق، مذہب کی جبری تبدیلی پر بھی بات کی گئی۔یورپی یونین کے نمائندے اولاف سکوگ نے چیف جسٹس آف پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ خیا رہے کہ  حکومت نے...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید :
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء ) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگے کر دیے، پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے مقرر کر دی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر ایک ہی دن میں مہنگائی کے 2 بم گرا دیے۔ ایل پی جی مہنگی کیے جانے کے بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل بھی مہنگے کر دیے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) اضافے سے پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی،...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
    کراچی: پی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن(پالپا)کی پنشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ریٹائرڈ پائلٹس سمیت دیگر ملازمین کے پینشن فنڈز سے 400کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پالپا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کی پنشن کمیٹی کےعہدیدار کیپٹن بشارت چوہدری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے انکشاف کیا کہ ملازمین کے پنشن فنڈ کے 400 کروڑ روپے سے زائد غائب کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے، اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں ہے، اس بات کا غالب امکان ہے کہ پینشن ٹرسٹ میں موجود رقم قواعد وضوابط کے خلاف کہیں اور...
    ‎فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں یونیسکو کےلیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں۔ بعدازاں ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔‎سفیر پاکستان نے یونیسکو کے پروگراموں اور پالیسیوں کو سراہا اور ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے یونیسکو کے مشن کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ازولے نے یونیسکو میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا خیرمقدم کیا اور یونیسکو کےلیے پاکستان...
    لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، یوں گھریلو سلنڈر کی قیمت 43 روپے 52 پیسے بڑھ گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقررکی گئی ہے۔ 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین فروری 2025 کے لیے کیا گیا ہے۔
    راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل تابش فاروق کے داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد اور انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے نوٹس جاری کیا، تابش فاروق ایڈوکیٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 (ون) (اے) کے تحت پابندی عائد کی گئی۔توہین عدالت کا نوٹس انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 37 (اے) اور (بی) کے تحت جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران آپ نے نعروں کا جواب دیا، آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا...
    قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور  11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور  11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی...
    ایم اے پی کی نئی ایگزیکٹو کونسل اور عہدیداروں کا انتخاب، اظفر احسن دوبارہ صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی) کے نومنتخب عہدیداروں اور کونسل ممبران کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محمد اظفر احسن، بانی اور چیئرمین، نٹ شیل گروپ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈالینس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او عمر احسن خان نائب صدر، گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان کی نائب صدر اور جنرل منیجر ارم شاکر رحیم اعزازی سیکریٹری اور انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ شاہ زین منیر اعزازی خزانچی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ کونسل ممبران میں سائرہ اعوان ملک، صدر، ٹی سی ایس (پرائیویٹ)...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بری بات یہ ہے کہ یہ دوسری جماعت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔ تحریک انصاف 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت تیار ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سے ناواقف ہے، اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، سیاستدان جب...
    جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )سندھ اسمبلی نے اساتذہ کو نظراندازکرکیسندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانیکا ترمیمی بل منظورکرلیا، اپوزیشن ارکان نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجار نے جامعات کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی اینڈ انسٹیوٹ ترمیمی بل پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔ ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارنے سندھ سول کورٹ ترمیمی بل پیش کیا تواپوزیشن نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کہا کہ...
    عبدالواسع کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مکین گذشتہ دو عشروں سے امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے خیبر پختونخوا کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے مکین گذشتہ دو عشروں سے امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے...
    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 1994ء سے بے نظیر بھٹو حکومت نے اپنے منظور نظر افراد کے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے شرمناک معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا اور بعد میں آنے والی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی حکومتوں نے بھی اس ظالمانہ معاہدوں کے سلسلہ کو جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجیبئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھی بجلی کے بھاری بلز اور آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے اور شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں...
    لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتشار کی سیاست نہیں بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف آنا چاہیے۔ صوبے میں کالی بھیڑوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں...
    ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند،...
    پی پی، ن لیگ کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60اور 70کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک تعلیم اورصحت کے شعبے میں ہم سے بہت آگے ہیں، ہمیں اپنی سیاسی اختلافات کو پس پشت...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
    جے یو آئی کے سربراہ نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لی جائیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے پیکا ایکٹ سے متعلق ملاقات ہوئی، یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں۔ پیکا ایکٹ پر صدر مملکت سے فون پر رابطہ کیا، صدر زرداری نے مجھ سے اتفاق کیا کہ وہ صحافیوں سے بھی تجاویز لیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ پر صدر آصف علی زرداری نے مجھ سے اتفاق کیا ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں مولانا...
    تحریک انصاف کے مذاکرات سے علیحدہ ہونے اور وزیراعظم کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے اس بات کی تصدیق کر دی۔ سعودی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عرفان صدیقی نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے جس تیزی سے آگے بڑھی تھی، اسی تیزی سے پیچھے ہٹ گئی۔ ان کا بنیادی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی رہائی تھا، جس کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ صدر کو سزا معاف کرنے کی سفارش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ مذاکرات میں کوئی تعطل...
     اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔ ایک سعودی اخبار کو انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ...
    سندھ اسمبلی نے اساتذہ کو نظراندازکرکےسندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانےکا ترمیمی بل منظورکرلیا، اپوزیشن ارکان نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔   سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجار نے جامعات کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی اینڈ انسٹیوٹ ترمیمی بل پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔  ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔  وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارنے سندھ سول کورٹ ترمیمی بل پیش کیا تواپوزیشن نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کہا کہ بل کی منظوری کے لیے قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔  وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اپنا مؤقف پیش...
    پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،حکومتی کمیٹی تحلیل،ترجمان کمیٹی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ یکم فروری سے ہوگا، فی کلو قیمت 3 روپے 68 پیسے بڑھ گئی ہے۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق ہونے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے ہوجائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کے ایک افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو کو ڈی جی کسٹمز تعینات کیا گیا ہے، ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے، گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا کو سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں، جہاں سے اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ متعدد پٹیوں، ایک زخمی ہونٹ اور کئی فریکچر کے ساتھ بستر پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جمعہ کو انہوں نے اس سنگین حادثے کو بیان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے گانے اور ان کی بعض فلموں کے ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Shweta Rohira (@shwetarohira) شویتا انسٹاگرام پیج پرلکھتی ہیں کہ اس طرح کے تکلیف...
    پشاور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کو خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی سے گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عالم خان کو حراست میں لے لیا، جس پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز اے آئی سے تیار کردہ مواد شیئر کر رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم تخت بھائی کا رہائشی ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مزید جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ صدر مملکت  کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، نفرتوں کو ایک طرف کریں...