2025-02-20@22:29:28 GMT
تلاش کی گنتی: 12722

«کو غزہ»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو میری وجہ سے پارٹی نہیں نکالا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں ہے، متعدد پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کے خلاف شکایت کی۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے بد زبانی، پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دیے، انہوں نے سعودی حکومت اور مذاکراتی عمل سے متعلق متنازع بیانات دیے، ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے ان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔اجلاس میں پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 1 لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کر لیا۔ پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہپنجاب حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے اشتراک سے ایئر لائن لائے گی، صوبائی حکومت کے شیئرز ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسیٔ آب کا نیا سسٹم بنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سیوریج اور ڈرینج سسٹم بہتر بنانے کے لیے...
    حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز غزہ: حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا ہے ۔(جاری ہے) وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود رہا نہ کرا ئے جا سکے ان اسرائیلیوں کا ذکر کر رہے تھے جو اس دوران ہلاکت کو پہنچ گئے ۔ مگر زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے۔ اس موقع پر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا جس کے تحت کم سے کم صدقہ فطر 220 روپے ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گندم 220 روپے ، جوکے 450 ، کھجور کے 1650 روپے  ، کشمش 2500 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا ہوگا۔  ان کا کہناتھا کہ  مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ، فدیہ صوم ادا کریں ۔  مزید :
    خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بیان کے مطابق منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرناہوگا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات...
    خانپور( نیوز ڈیسک ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
    کوئٹہ: بلوچستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ یا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور ژوب میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور تربت میں 17، نوکنڈی میں 12 اور چمن میں 7 ، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل...
    جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شق سی والوں کا کورٹ مارشل نہیں کر سکتے،کورٹ مارشل آفیسرز کا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کرسکتیں،دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے،ملزم کے اعتراف کیلئے سبجیکٹ کا ہونا ضروری ہے،ایف بی علی نے واضح کیا ٹوون...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: کیا فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں؟ جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے آئین کے تحت ایگزیکٹو کے ماتحت آرمڈ فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں یا نہیں؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری دلائل...
    پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو بیٹر فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔ فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے، فخر زمان بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فخر زمان کے انجری کا شکار ہونے کے باعث قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیا۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں وہ اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔  فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)جعلی کمشنرز سائبر کرائمز کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بنا نے لگے کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے جھوٹے الزامات عائد کرکے بلیک میل کرنے لگے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے خبردار کیا ہے کہ اس فشنگ مہم کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا اور ذاتی اور مالی معلومات کو ظاہر کرنے کیلئے جوڑ توڑ کرنا ہے۔ ایڈوائزری میں متعدد سرخ جھنڈوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایک وسیع تر سوشل انجینئرنگ اسکینڈل کا حصہ ہے۔ جعلی ای میلز وصول کنندگان کو قانونی کارروائی، گرفتاری، میڈیا کے سامنے آنے اور بلیک لسٹ...
    کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور زیارت میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، جمعرات کو ضلع چاغی اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ، دالبندین، پشین ،چمن، مسلم باغ، بارکھان، لورالائی اور زیارت میں بارش ہوئی جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا جس سے وادی زیارت نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث زیارت سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین...
    — فائل فوٹو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویتِ ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی۔
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی...
    بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی صاحبزادی سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ ’زندگی میں جو چاہو کرو لیکن کسی اداکار سے شادی نہ کرنا‘۔ سوہا علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انہیں کسی اداکار سے شادی کرنے کے بارے میں سختی سے منع کیا تھا تاہم سوہا اور بالی ووڈ اداکار کنال کیمو 9 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے اسلام قبول کرنا کیسا تجربہ...
    ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو کس نے آفر کی؟ آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، حکومت نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر...
    رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری دلائل دے رہے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری دلائل دے رہے ہیں، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ صاحب نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز میں ہی آئیں...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان پورا نہ کر سکا۔ پاکستان کی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی ٹیم پر خوب تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان کو پاکستانی گراؤنڈ میں تیسری بار ہرایا ہے، ایک بار لاہور، 2 بار کراچی۔ پہلے 78 رن سے ، پھر 5وکٹوں سے، آج 60 رن سے۔ مانیں نہ مانیں پاکستان کی کمٹمنٹ کمال  کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ ے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔فخر زمان کیویز کیخلاف دیر سے بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ آئی سی سی قوانین کی روشنی میں جانیےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ...
    فلپائن(نیوز ڈیسک)فلپائن کے گنجان آباد شہری علاقے میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے بعدحکومت کی انوکھی پیشکش۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں حکام ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مچھروں کو مارنے پر نقد انعام کی پیشکش کی گئی منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے علاقے میں 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (2 امریکی سینٹ) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے لاروا دونوں پر انعام دیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں زندہ مچھروں کو الٹرا وائلٹ لائٹ کے ذریعے مار دیا جائے گا، اب تک 21 افراد...
    طویل خشک سالی کا خطرہ ٹلنے لگا، ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔  پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے  مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی۔ بدھ جمعرات کی درمیانی شب لاہور ، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، میلسی، راجن پور، گوجرانوالہ،گجرات، گوجر خان، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔ راولپنڈی اور اس کے نواح میں تقریباً 4ماہ بعد تیز  بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بوکرہ میں 19، ایچ ایٹ میں 22، شمس آباد میں 20،چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں بھی رات بھر بادل برستے رہے، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات...
    چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں  جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔ پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے حوالے سے اگلے روز آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے چیف جسٹس ہائوس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی معاشی صورتحال اور معاشی و سکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس کے  جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے اور ملک میں انصاف کی موثر و بروقت فراہمی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں  آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینٹ میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے، اخراجات پر قابو پانے  اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں پرعزم ہے، حکومت  ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عالمی بنک کے وفد میں بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز عبدالحق بیدجوئی، بیٹرک میسر، رابرٹ بروس نکول، ٹیریسا سولبز، متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پال بون مارٹن، لون کولیکو میگا گولا، میرین سویز زینیگو، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز ناجی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوطلب کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور نےرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
    پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’ہوا بن کے‘ جیکولین فرنینڈس کو بھی بھا گیا۔ بھارتی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کے گانے کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس گانے کی ہیروئن کنزا اور ہیرو منور کی تعریف بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ’ہوا بن کے‘ گانا بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے۔ اس گانے کو دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جسے تاحال 7.9 سے...
    کراچی(نوائے وقت رپورٹ)جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر خیبر پی کے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی...
    وفاقی حکومت  ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان...
    فیصل آباد سے کورئیرکے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق فیصل آباد سے فرانس بھیجے جانے والی ٹوپیوں اور کشن کورز میں جذب 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی لی گئی۔ لاہور میں کورئیر سے ہانگ کانگ جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.660 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 10.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات...
    ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز ظاہر پیر( سب نیوز ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بلدیہ مواچھ...
    ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کے باعث موسم بہتر ہو گیا ہے۔ اٹک، صوابی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس نے علاقے کی زرعی زمینوں میں نمی کی کمی کو پورا کیا ہے۔ بھکر میں بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا...
    چینی حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے  “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا ۔ ایکشن پلان میں چار شعبوں میں 20 مخصوص اقدامات شامل ہیں جن میں آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ کی سطح میں بہتری، کھلے پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں اضافہ اور سروس گارنٹیز کو مضبوط بنانا شامل ہے تاکہ سرمایہ کاری کی کشش اور استحکام میں اضافہ جاری رہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے مطابق ، آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لحاظ سے ، چین ٹیلی کمیونیکیشن...
    کوئٹہ: بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے مسافر کوچ کے 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں بوریوالا کا رہائشی ہوں مسلح افراد کی تعداد 10 سے 12 تھی، دہشتگردوں نے کلاشنکوف پکڑی ہوئی تھی ہم کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح...
    پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پر سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب کرلی۔ ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  صوبے کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی زیرصدارت عدلیہ کی سیکیورٹی سے متعلق 2 اجلاس ہوئے تاہم رپورٹ تاحال جمع نہیں ہوئی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بیرسٹر اختیار عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیٹی اجلاس میں کچھ فائنڈنگ آئی ہے۔ عدالتوں کے احاطے کے لیے سیکورٹی کے...
    پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
    چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز نیویارک : چین کے  وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ ای  نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک  تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے  صدر شی جن پھنگ  اور  صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی...
    آج کل وزیراعلیٰ مریم نواز کو غیر ضروری بلکہ انتہائی گھٹیا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، گزشتہ دو تین ہفتے سے اس کی انتہا ہوگئی ہے ،ہم اْس گھٹیا سلسلے پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری و ساری ہے ، بشریٰ بی بی یا اْن کی سہیلی فرح گوگی پر کرپشن کے جو الزامات ہیں اْن پر دلائل کے ساتھ مہذب انداز میں تنقید اگر ہوتی ہے ،ہونی چاہئے ، اس میں کوئی حرج نہیں ، اسی طرح مریم نواز یا اْن کے خاندان کی کرپشن کے حوالے سے اْن پر تنقید مہذب انداز میں اگر ہوتی ہے ہونی چاہئے ، مگر ان...
    بحث آج بھی جاری ہے کہ 2022 ء میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائی جاتی تو ان کی حکومت اپنی بری کارکردگی کے سبب اپنے ہی بوجھ تلے دب کر گر جاتی، مقبولیت کا بت بھی پاش پاش ہو جاتا ہے۔ حقائق کے جائزے سے پتہ چلتا ہے یہ سوچ محض خام خیالی ہے۔ فوج نے پراجیکٹ عمران 1990 ء کی دہائی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کے لیے شروع کیا تھا لیکن مشرف کے مارشل لا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔ دوسرے فوجی آمروں کی طرح مشرف بھی سخت بے عزت ہو کر اقتدار سے رخصت ہوئے تو فطری طور پر ادارے کو اس کا...
    اڑوس پڑوس میں دشمن گنیں تانے کھڑا ہے،بھارت نے ہمیں دل سے تسلیم ہی نہیں کیا وہ ہماری کب خیر چاہے گا اب افغانستان جو ہماری سب سے محفوظ ترین سرحد تھی میں بھی فتنہ سر اٹھانے لگا ہے انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف قوتوں کو فنڈنگ کر رہا ہے کالعدم تنظیمیں اس کی آلہ کار بنی ہیں،آئے روزافغان بارڈرپرہمارے جوان وطن پر قربان ہو رہے ہیں دوسری طرف سپہ سالار کا عزم ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، اسلام کی غلط تشریح کرنے والے گمراہ کن گروہ کو کبھی ملک...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردی ہے یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ اجرا کردیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس مفت او پی ڈی سہولت سے ضلع مردان کے پچاس ہزار مستحق خاندان مستفید ہونگے۔ اس اسکیم کے تحت او پی ڈی میں ادویات، ٹیسٹس اور میڈیکل سروسز...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی ہے۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہیں۔  10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور جن مرد حضرات کو عمرے پر بھیج رہی ہیں انہیں احرام بھی دیں گی، راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایسا کوئی کام کرنے جا رہی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔ اور ہمارا ایک سال کے اندر گرین اور کلین پنجاب کا خواب پورا ہوا۔ عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست بسیں منگوائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کو ریلیف ملنے پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا۔ 27 الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں۔ اور 500 الیکٹرک بسیں اگست میں آجائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر کیا گیا ہے۔...
    بدین،الخدمت فاؤنڈیشن بدین ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس صدر مولانا غلام رسول احمدانی کی زیرصدارت ہورہا ہے
    کراچی (صباح نیوز) رینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی...
    ہر سال حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسپیشل رمضان پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے، کبھی سستے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں، کبھی مفت آٹا فراہم کیا جاتا ہے تو کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز سامنے آ رہی ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز مائنس : حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس مرتبہ ملک بھر کے 39 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہی مرتبہ 5 ہزار...
    عمومی طور پر پاکستان میں کسی بھی سابق یا موجودہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان یا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کی کوئی روایت موجود نہیں رہی ہے۔ لیکن سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو براہ راست تین خطوط اور چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو ایک ایک خط لکھ کر ایک نئی روایت ڈالی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان خطوط کے سیاسی چرچے عام ہیں۔ اگرچہ یہ خطوط آرمی چیف کو مخاطب کر کے لکھے گئے ہیں لیکن یہ ایک اوپن لیٹر بھی ہیں اور اس کو پوری دنیا میں کوئی بھی پڑھ سکتا ہے اور اس وقت...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے سعودی عرب میں امریکہ اور روس کے مذاکرات پر زیلنسکی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے یہ تنقید کی کہ زیلنسکی انتخابات کرانے سے انکار کر رہے ہیں اور ان کی حکومت نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر پوسٹ میں کہا کہ زیلنسکی کا ملک تباہ ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد کی موت کا ذمہ دار وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کامیاب مذاکرات کر...
    مراکش(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ گزشتہ 5برسوں میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤمیں 25فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ موثر اقدامات اور حالیہ پالیسیوں کے باعث شاہراہوں پر ہونے والے حادثات میں 50فیصد اور زخمیوں اور اموات کی شرح میں 30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں چار لاکھ 93 ہزار کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے جس میں 14400کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور2500کلو میٹر موٹرویز بھی شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس برائے روڈ سیفٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کی اپیل کو منظور کرلیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔ وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
    لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔
    اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے،میرے خلاف بیان کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ، جب تک یہ رہیں گے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے۔
    اسلام ٹائمز: ایران کا دفاعی نظام اب ساحلوں اور ملک کے اندر موجود میزائل اور ڈرون شہروں پر انحصار کرتا ہے۔ اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی تو اس خطے میں موجود اسکے تمام اڈے جنگ کے پہلے ہی لمحے میں تباہ ہو جائیں گے۔ امریکی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان پر میزائلوں اور ڈرونوں کی بارش ہو جائیگی۔ دوسری طرف ٹرمپ اور انکی نئی ٹیم افغانستان اور عراق پر حملوں جیسی تباہ کن جنگوں کے اخراجات برداشت نہیں کرنا چاہتی۔ لہذا امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق: "ہماری سخت خطرات (فوجی جنگ) سے نمٹنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، آج دشمن کے سخت خطرات سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔" آج کا خطرہ وہی نرم جنگ...
    MOSCOW: روسی حکومت کے قائم کردہ ساورن ویلتھ فنڈ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک متعدد امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی.  روسی میڈیا کے مطابق رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کرل دیمتریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روس میں اپنا کاروبار بند کرنے والی امریکی کمپنیوں کو 300 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نقصان آئی ٹی اور میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا جس کا تخمینہ 123 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ کنزیومر سیکٹر اور ہیلتھ...
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
    کراچی (رپورٹ /واجدحسین انصاری) سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، سیاسی پشت پناہی اور اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے۔پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے سندھ میں بدامنی کے مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور کبھی انہوں نے اس مسئلے پر اسمبلی سمیت کسی فورم پر کوئی آواز بلند نہیں کی۔حکومت کی جانب سے متعدد بار ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع سے سیکڑوں لوگوں کو اغواکرلیا جاتا ہے۔کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر سیاسی سرپرستی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر ملنے والی رقم کی بندر بانٹ کرلی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے لاہور میں ’’پنجاب بچاؤ کانفرنس‘‘ کی ایک قراردادجس میں دریائے سندھ کا نام بدل کر ’’دریائے پنجاب‘‘ رکھنے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس طرح کی کسی بھی قرارداد کو سندھ کی توہین اور سندھ دشمنی سمجھتے ہیں، کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں اور سندھ کی تاریخ اور تہذیب سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلا برادری سے بات چیت اور لاڑکانہ میں معروف تاجر سعید احمد شیخ اور فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے ڈی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ گڈز ڈکلیئریشن ملنے پر ان ٹرکوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک ایران بارڈر پر اشیا لانے والے600 ٹرک پھنسے ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بارڈرز کے حوالے سے پہلی بار سخت اقدامات لیے گئے ہیں، پہلی دفعہ چینی افغانستان اسمگل ہونے کے بجائے ایکسپورٹ ہوئی ہے۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ اس بار جو چینی افغانستان گئی اس پر ہم مطمئن...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں؟ زمین کے تنازعے تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) قائمہ کمیٹیوں میںکلائمیٹ اکاؤنٹیبلٹی بل2024ء اورانکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 ء منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے کلائمیٹ اکاؤنٹیبلٹی بل 2024ء کی منظوری دیدی‘بل پیش کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بل میں کمپنیوں کو کاربن کے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ فصلوں کی باقیات کو جلانا ہے، موٹروے کے اطراف میں دیکھیں تو بڑے پیمانے پر کھیتوں میں آگ لگائی جاتی ہے، موٹروے پولیس کو زیادہ سے زیادہ اس پر کام کرنا چاہیے، کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں موٹروے...
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
    تل ابیب ،واشنگٹن(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق حماس آج جمعرات کو 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ حماس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور 8کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر شدید عدم اعتماد ،بورڈ میں انتظامی و مالی معاملات ، نتائج میں بے ضابطگیوں اور مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے اسپیشل آڈٹ کرانے کے حکم پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے 17سالہ بدترین دور حکمرانی میں شہر کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم اور تعلیمی نظام کو بھی تباہ و برباد کیا ہے ، سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ، طلبہ و اساتذہ کرام بے شمار مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہیں ، اربوں روپے کا...
    ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلا دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک وڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو “مافیا سرغنہ” قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے”دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ” دے رکھی ہے، جو بنگلا دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں‘ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا مگر میں زندہ بچ گئی اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف دلا سکوں۔ میں ضرور...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ...
    کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے حکومت کو72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان گڈز ٹرک ٹریلر اونرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، ایسوسی ایشنز نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک بھر میں چاروں صوبوں کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا۔ احتجاج میں آئل ٹینکرز، ایڈیبل آئل ٹینکرز، آل پاکستان ٹرک ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان مزدا گڈز ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، کار کیریئر، واٹر ٹینکرز، سندھ ڈمپر اور کراچی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے اگر لوڈ ایکسل کی پابندی ختم نہ کی تو بلوچستان گڈز ٹرک ٹرالر اونر ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی...
    عمر کوٹ: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرکوٹ ( نمائندہ جسارت ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مانجھاکر میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ حمایتی اور ملک کی اہم سیاسی شخصیت نواب یوسف تالپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں نواب یوسف تالپور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے نواب یوسف تالپور کی سیاسی زندگی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ...
    اسلام آباد: اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس میں کچھ ارکان کاروباری مفادات کا تحفظ کرتے رہے، انھوں نے شرح تبادلہ دباؤ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے وزیراعظم پر زور دیا کہ برآمدت میں مسابقت کیلیے اس کا نوٹس لیں۔ حکام کے مطابق9 رکنی ایڈوائزری کونسل کے کچھ ارکان نے حقیقی موثر شرح تبادلہ(REER) کی نشاندہی کی جس کے مطابق بیرونی کرنسیوں کے اوسط باسکٹ پرائس سے روپے کی قدر 4 فیصد بڑھائی گئی ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار  کی نظر میںروپے کی قدر 15 فیصد کم ہے۔ حکام نے بتایا کہ  کونسل کے کچھ ارکان برآمدکنندگان ہیں، ان  کا موقف تھا کہ روپے کی قدر بڑھانے سے برآمدات غیر مسابقتی ہو رہی ہیں۔ وزیر...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی اسلحہ ڈیلر کرسچن مشیل کو ضمانت دے دی۔ ملزم ہیلی کاپٹروں کے سودے میں رشوت دینے کے الزام میں گزشتہ 6 سال سے جیل میں تھا۔ کرسچن مشیل کو 2018 ء میں دبئی سے بھارت کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مسلسل قید میں تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، لیکن مشیل کو نچلی عدالت کی شرائط کے تحت رہا کیا جانا چاہیے۔ بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے اس کیس میں 3چارج شیٹ داخل کر رکھی ہیں۔2014 ء میں بھارت نے اطالوی – برطانوی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ الزام تھا کہ کمپنی نے 12 وی...
    اسلام آباد(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ غربت میں کمی کا سب سے بہتر زریعہ بھارت سے تجارت ہے۔ بھارت سے تجارت کی صورت میں عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش ملیں گی جبکہ صنعتوں کو سستا خام مال ملے گا۔ بھارت سے تجارت کھلنے پر دور دراز ممالک سے زرعی مصنوعات منگوانے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا جس نہ نہ صرف اربوں ڈالر کی بچت ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم رہیں گے۔ سیاست کی خاطر عوام کو اس ریلیف سے محروم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جبکہ بھارت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بند...
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستی شہرت کے لئے تیز رفتارمصنوعی ترقی کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ پائیدارترقی اہم معاشی اصلاحات کے بغیرممکن نہیں جس میں ٹیکس اورتوانائی کے نظام میں درست معاشی اصلاحات کوسرفہرست رکھنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملک میں سیاسی استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی اصلاحات کا تہیہ کیا ہوا ہیاورانکیعزم کے سامنے منفی عناصرکی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ ٹرمپ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس خطیر سرمایہ ہے تو ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی جانب سے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 2کروڑ 10لاکھ امداد پر سوال اٹھایا ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نریندر مودی اور بھارت کا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے ٹیکس دہندگان کے سرمائے کی حفاظت کرنی چاہیے۔ یاد...
    لندن کے قریب سڑک میں پڑنے والے شگاف کی فضائی تصویر لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں سڑک میں شگاف پڑنے کے بعد 30سے زائد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ سڑک میں شگاف پڑنے کے بعد گیس لائن پھٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا،جس کے باعث قریبی عمارتوں اور مکانات کو خالی کرایا گیا۔ واقعہ لندن سے 32کلومیٹر دور قصبے کی گاڈ اسٹون ہائی اسٹریٹ پر پیش آیا۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ مجرم نے وزیراعظم کشیدا فومیو کے قریب دھماکا خیز مواد پھینکا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو نشانہ بنا کر مجرم نے عوام میں خوف پیدا کیا اور دھماکا خیز مواد پھینک کر 2افراد کو زخمی بھی کیا۔ یاد رہے کہ کشیدا اپریل 2023 ء میں ایوان زیریں کے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے واکایاما شہر کی ایک بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔انہیں فوری طور پر جائے وقوع سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کو اگر کرکٹ کی سپر پاور کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، میں آئی سی سی کو ہمیشہ انڈین کرکٹ کونسل کہا کرتا ہوں، اس کا اتنا زیادہ اثر ورسوخ ہو گیا ہے کہ اس کی سازشوں سے بچنا بہت مشکل تھا، اس حساب سے بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا، اس میں کوئی شک نہیں کہ محسن نقوی اس شپ کے کیپٹن ہیں جو یہاں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کا بہت شور ہوا، پھر اسٹیڈیمز کے حوالے سے انڈیا نے باتیں شروع کر دیں...
    شہدادپور: شہری اسلم کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتارحیسکو ملازم اورسہولت کار پولیس تحویل میں ہیں
    شہدادپور(نامہ نگار)ایف آئی اے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں دبنگ کاروائی، ڈیڈکشن بل اور ناجائز بجلی کنکشن کے 50ہزار روپے رشوت رنگے ہاتھوں وصول کرنے والے حیسکو ملازم کو ساتھی سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا، حیسکو ملازم نے چھاپے کی کاروائی پر رشوت کی رقم ساتھی کو دے کر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ایف آئی اے اہلکاروں نے دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے ایک شہری محمد اسلم لغاری کی درخواست کہ میرے سے ڈیڈکشن بل اور ناجائز کنکشن دینے کا کہہ کر ایک لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ جس میں سے 50ہزار روپے دے چکا ہوں اور بقایا 50ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نوابشاہ کے ایس ایچ او ایس...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،...
    حیدرآباد: فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تحت کسانوں کو آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیاگیا
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مبینہ کرپشن کے خلاف یوسی چئیرمین و سیکریٹری کے خلاف دائر ایک درخواست پر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل آفس حیدرآباد ریجن نے ٹاؤن چئیرمین میاں سرفراز ٹاؤن اور ٹاؤن میونسپل آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر 28 فروری کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات دی ہیں مذکورہ درخواست یوسی 26 میاں سرفراز ٹاؤن کے کونسلر ریحان انصاری نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے ریجنل آفس میں جمع کروائی تھی۔