2025-02-07@04:55:55 GMT
تلاش کی گنتی: 3071

«فی حصص»:

(نئی خبر)
    الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حلقے میں نو فروری کو ری پولنگ کا شیڈول طے تھا تاہم امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جب تک حالات سازگار نہیں ہو جاتے ری پولنگ نہیں کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں، اس بارے میں کمیشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ قلات میں گزشتہ دنوں امن و امان کی صورتحال کشیدہ رہی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاہم افغان باشندے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی خاموشی سے جڑواں شہروں سے نکال کرافغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے تمام سفارتخانوں اور افغان سفارتخانے کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افغان باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالا جائے گا مگر انہیں فوری طور پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پی او آر رکھنے والے افغان باشندوں کو جون تک پاکستان میں رہنے کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ ٹکٹوں کی نئی پالیسی 30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے استفسار کیا کہ بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا؟کرک میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی نے کہا کہ دنیا پھیل رہی ہے، امریکا اسرائیل روس پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوچھتا ہوں بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ ہمیں اپنا حق صحیح طریقے سے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے کہ کب تک گیس کے لیے آوازیں لگائیں؟ نیشنل ایکشن پلان کے بعد غلطیاں ہوئیں، صوبے میں حکومتی رٹ نہیں، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن...
    چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی نے پیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایس او پیزکے تحت فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی گئی،بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سےنہیں کرائی گئی،اس کی مذمت کرتےہیں،عدالتی احکامات کےباوجودبشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گی۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،اس قسم کی حرکتوں سےکسی کا بھلا نہیں ہوتا۔قانون کے مطابق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) جب جرمن شہری ووٹ دینے کے لیے اپنے طے شدہ پولنگ اسٹیشنوں پر جاتے ہیں، جو اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں قائم کیے جاتے ہیں، تو انہیں پولنگ عملے کی طرف سے جو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے اس پر انہوں دو ووٹ دینا ہوتے ہیں۔ ایک اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے والے امیدوار کے لیے اور دوسرا پارٹی کی ریاستی نمائندگی کے لیے، جس میں عام طور پر 10 سے 30 امیدواروں کی فہرست ہوتی ہے۔ اس نظام کو اکثر ذاتی متناسب نمائندگی یا 'پرسنل پروپورشنل ری پریزنٹیشن‘ کہا جاتا ہے۔ ووٹ دینے کے لیے دو خانے پہلا ووٹ، متعلقہ انتخابی حلقے میں براہ راست امیدوار منتخب کرنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لئے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواوں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری...
    وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات  نے  اکاموڈیشن رولز2025 کا مسودہ تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔سرکاری ملازمین کے لیے مختص مختلف کیٹگریز میں ردوبدل کیا جائے گا، گریڈ 22 کے افسروں کو کیٹگری ون کے مکان الاٹ کیے جائیں گے، گریڈ 21 کو کیٹیگری ٹو، گریڈ 19، 20 کو کیٹگری تھری مکانات الاٹ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 اور 17 کو کیٹگری فور، گریڈ 16 اور 15 کو کیٹیگری فائیو میں رکھا گیا ہے، گریڈ 12 اور 14 کو کیٹیگری، 6 جبکہ گریڈ 5 سے 11 کو سیون کیٹیگری میں رکھا ہے۔گریڈ ایک سے 4 کو...
    فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ آج بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سے نہیں کرائی گی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ فیصل چودھری کے مطابق کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونے دے رہے۔ یہ بھی پڑھیے آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست: وکیل کی تصدیق انھوں نے کہا کہ ہم 8...
    ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اضافی عملہ اور وسائل مانگ لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں سالانہ 7ہزار ارب روپے تک ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے سلسلے میں ایف بی آر نے ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے اضافی عملہ اور لاجسٹکس مانگ لی ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس چوری کے خلاف فیلڈ آپریشن اور انفورسمینٹ بڑھانے کا پلان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ٹیکس دفاتر ناکافی ہیں، ٹیکس مشینری کو ہر 200 روپے آمدن کے بدلے صرف 1 روپیہ ملتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹیکس آپریشنز پر مجموعی ریونیو کا 1.5 فیصد خرچ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس آپریشنز پر...
    حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباراور زراعت قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لیے 4سالہ قرض کائیبور پلس 3فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کیطلبہ لے سکیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، 3...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سما کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، رواں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو پیسے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔ مزیدپڑھیں:حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان
    وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے اکاموڈیشن رولز2025 کا مسودہ تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔سرکاری ملازمین کے لیے مختص مختلف کیٹگریز میں ردوبدل کیا جائے گا، گریڈ 22 کے افسروں کو کیٹگری ون کے مکان الاٹ کیے جائیں گے، گریڈ 21 کو کیٹیگری ٹو، گریڈ 19، 20 کو کیٹگری تھری مکانات الاٹ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 اور 17 کو کیٹگری فور، گریڈ 16 اور 15 کو کیٹیگری فائیو میں رکھا گیا ہے، گریڈ 12 اور 14 کو کیٹیگری، 6 جبکہ گریڈ 5 سے 11 کو سیون کیٹیگری میں رکھا ہے۔گریڈ ایک...
      بیجنگ : چائنا اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن نے “امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف لگانے کے بارے میں اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن کا اعلان” جاری کیا۔اعلا ن میں کہا گیا کہ  امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیرف لگانے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے اثر ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ “عوامی جمہوریہ چین کے ٹیرف لاء “، ” کسٹمز  لاء  “، ” بیرونی تجارت کے قانون” اور دیگر قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق، اسٹیٹ کونسل...
      بیجنگ : فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے  پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل  کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد  اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ  کہتے ہیں  کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل  کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے  وجہ  مفادات کا گورکھ دھندا  ہے۔ امریکہ جانتا ہے کہ فینٹینیل  کے غلط استعمال کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے...
    ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپانی سائنسدانوں نے پروسکائٹ دھاتوں سے ایسے سولر پینلز تیار کر لئے ہیں جو دھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنی رکھتے ہیں ۔ کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی ایفیشنی 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے ، جاپانی سیکیسوئی کمپنی جلد تجارتی طور پر یہ پروسکائٹ سولر پینلزبنائے گی۔یہ سولر پینلز سلیکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے ، تیاری کا سادہ انداز رکھتے اور کم دھوپ کے علاوہ بارشی ماحول میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں ، پھر لچکداری کے باعث انہیں دیوار ،گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے ۔ جاپانی حکومت اگلے پانچ برسوں میں یہ پینلز سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ، میدانوں اور...
    عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، 40دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25ہزار کی کمی کے ساتھ 10لاکھ 50 ہزار روپے مقرر، لانگ پیکیج میں تیسری قسط 4لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، 25دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر، شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہو گی۔ تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے ۔ ہر عازم...
    دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا کے بہت سے ممالک اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے انکم ٹیکس پر انحصار کرتے ہیں، مگر دبئی ایک ایسا حیرت انگیز شہر ہے جہاں صفر انکم ٹیکس کے باوجود حکومت زبردست آمدنی کماتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر دبئی اتنا پیسہ کیسے بناتا ہے؟ آئیے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ دبئی کی آمدنی کے بنیادی ذرائع ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) 2018 میں دبئی نے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) متعارف کرایا جو کہ زیادہ تر اشیا اور خدمات پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ ٹیکس لوگوں کی روزمرہ خریداری، ہوٹل بکنگ، کھانے پینے، لگژری اشیا اور دیگر مصنوعات پر نافذ ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس متحدہ عرب امارات نے جون 2023 میں کارپوریٹ ٹیکس...
    پانامہ(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاناما کی جانب سے سی پیک بیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قدم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو چین کے سی پیک منصوبے میں اپنی شرکت کی میعاد ختم ہونے پر اس سےعلیحدگی کے پاناما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کا پاناما کا کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی ایک جیت ہے۔ امریکا کا مؤقف تھا کہ بیجنگ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے “قرض کے جال کی سفارت کاری” کے لیے اسکیم کا استعمال کرتا ہے۔ مارکوروبیو...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کیلئے طلبہ کوقرض دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس اسکیم کے تحت متوقع بیرونِ ملک جارہی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جا سکے گا، لیپ ٹاپ کے لیے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پر مہیا ہو گا۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے 18 سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے، لیپ ٹاپ کے لیے...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کوششوں سے پاکستان کے خوراک کے شعبے کی برآمدات میں نمایاں طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب تک رواں مالی سال میں ملکی خوراک کے شعبے کی برآمدات میں تیرہ اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھوتی ہوئی ہے اور برآمدات 3 ارب 96 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ شماریات بیورو پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چاول کی برآمدات میں پندرہ اعشاریہ پچاس فیصد کے اضافے سے ایک ارب ستاسی کروڑ روپے ہو گئی۔ زیر تبصرہ مدت کے دوران چینی کی برآمدات گزشتہ سال کے 33,101 ٹن کے مقابلے میں 632,804 ٹن ہو گئی۔ گوشت کی برآمدات میں 3,64 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ...
    ویب ڈیسک —امریکہ کی جانب سے چین کی مصنوعات پر عائد کیا گیا ٹیرف منگل سے نافذ العمل ہو گیا ہے جب کہ چین نے بھی فوری طور پر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے درآمد کیے جانے والے کوئلے اور ایل این جی پر 15 فی صد جب کہ خام تیل، زرعی مشینوں اور گاڑیوں پر 10 فی صد ٹیکس عائد کرے گا۔ امریکہ نے ہفتے کو چین سے درآمد ہونے والی تمام مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نشہ آور دوا فینٹینل میں استعمال ہونے والے اجزا کی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوری میں ماہ بہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی ہے، سعودی عرب نے ایک سال کی موخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل درآمد کرنے کی سہولت فراہم کردی،رمضان کے حوالے سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی ہے،پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا،زرعی ٹیکس کا قانون منظور کرکے چاروں صوبوں نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کیا ،اس قانون سازی پر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ اداکرتاہوں۔منگل کووفاقی...
    — فائل فوٹو  بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خانم بھائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ان کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری، فتح اللّٰہ برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔جیل حکام کی اجازت پر صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء ملاقات کے لیے جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوگا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964 میں منعقد ہوا تھا جبکہ آخری بار ہارس اینڈ کیٹل شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس...
    پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی گئی تصویر میں حدیقہ کیانی اور ان کی بہن کی شکل ہو بہو ایک جیسی لگ رہی ہے جیسے وہ دونوں جڑواں ہوں۔  پوسٹ میں گلوکارہ نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔   View this post on Instagram   A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) صارفین نے تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا کہ کیا آپ دونوں جڑواں ہیں تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ حدیقہ کیانی خود کو ہی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے انہیں لگا...
    وفاقی حکومت نے بے قائدگیوں کی شکایات کے پیش نظر یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی فاش غلطیوں کی وجہ سے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، وزیراعظم منگل کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے تسلیم کیا کہ گزشتہ برس رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے خلاف خاصی شکایات تھیں جن کے سبب اس مرتبہ رمضان پیکج اس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ اس مرتبہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی عوام کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کا اہتمام کرے گی۔ مزید پڑھیے: مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ڈاکٹر شہباز گل ڈمی مزاحیہ انٹرویو وی ٹو
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا، مشیران، وزرائے مملکت اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافے کی تجویز پر فیصلہ موخر کردیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دینا تھی، وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ میں بیشتر ایجنڈا موخر کردیا گیا. وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں پہلے ہی 140 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، وزرائے مملکت اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویزکی منظوری دی جائے گی.(جاری ہے) ...
    —فائل فوٹو میرپورخاص کی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں کونسلرز اور چیئرمین میں اختلافات سامنے آگئے۔ٹاؤن افسر کے مطابق ٹاؤن چیئرمین کے نامناسب رویے پر 5 کونسلرز نے استعفیٰ دے دیا۔مستعفی کونسلرز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کونسل اراکین کو اعتماد میں نہیں لے رہے، بجٹ اجلاس کے منٹس کی کاپیاں بھی نہیں دی جاتیں۔دوسری جانب ٹاؤن چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ کرپشن روکنے پر کونسلروں سے اختلاف ہوا۔
    بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر وزیر علی کو دیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعات کی چانسلر شپ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (ترمیمی) بل 2025ء پیش کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کو ترامیم کے ساتھ ایکٹ میں تبدیلی کرنے کی  تجویز دی گئی ہے۔ بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر...
    بیجنگ/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )چین نے اپنی مصنوعات پر نئی ڈیوٹیز کے جواب میں امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد نئے ٹیرف عائد کردیے ہیںجس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی منشیات کے بہاﺅ کو نہ روکنے پر چین کو سزا دینے کی کوشش کی تھی.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو آخری لمحات میں معطل کر دیا تھا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایت کے بدلے میں 30 دن کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے جس میں مقامی لنٹ (کتان کا ملائم کپڑا) پر 18 فیصد جی ایس ٹی پر نظرثانی بھی شامل ہے تاکہ مارکیٹ میں منصفانہ ماحول پیدا کیا جا سکے رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں کپاس کی پیداوار میں مقرر کردہ ہدف سے 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.(جاری ہے) وفاقی وزیرنے ملتان میں قومی کپاس بحالی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جہاں اہم اسٹیک ہولڈرز کپاس کی پیداوار اور تجارت بڑھانے کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کے نام خط کے معاملے پر سکیورٹی ذرائع کا بیان بھی سامنے  آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے، کوئی خط ملا نہ اسٹیبلشمنٹ کو کسی خط میں کوئی دلچسپی ہے،بانی نے کوئی بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) ہلڈا، جنوبی اسکاٹ لینڈ میں واقع گایوں کے ریوڑ لینگ ہل میں پیدا ہونے والا وہ پہلا بچھڑا ہے، جس کی پیدائش آئی وی ایف طریقے سے ہوئی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس طرح کے گایوں سے میتھین کم پیدا ہو گی۔ مویشیوں کے ڈکار اور گوبر سے میتھین گیس پیدا ہوتی ہے۔ یہ کرہ ارض کو گرم کرنے والی ایسی گرین ہاؤس گیس ہے جو 20 سال کے وقت کے پیمانے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 80 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ مویشی دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد میتھین اخراج کرتے ہیں، جن میں سے دو تہائی گوشت یا دودھ کی پیداوار کے لیے استعمال...
    کراچی: پاکستان میں ڈیجیٹل کمپنی جاز نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی انشورنس اور مالیاتی خدمات کی پیشکش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی ضروریات کا تعین کرکے ان کے لیے موزوں انشورنس پراڈکٹس فراہم کی جائیں گی، جو ملکی ڈیجیٹل معیشت میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔   جاز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر، کاظم مجتبیٰ کے مطابق، کمپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے سفری ریکارڈ اور ادائیگی کے رویے کا تجزیہ کرے گی، جس سے ان کے لیے ذاتی نوعیت کے انشورنس حل پیش کیے جا سکیں گے۔   مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کے ذریعے جاز کا انشورنس پلیٹ فارم ”فکر...
    اجلاس سے خطاب میں معاون خاص برائے سی ایم وقار مہدی نے کہا کہ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈ اسٹوریج رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیا نہ بیچیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی...
    امریکہ سے آنے والی کچھ درآمدی اشیا پر 10 سے 15 فیصد  ٹیرف عائد کیا جائے گا، چائنا   اسٹیٹ کونسل   ٹیرف کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن نے “امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف لگانے کے بارے میں اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن کا اعلان” جاری کیا۔اعلا ن میں کہا گیا کہ  امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیرف لگانے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے اثر ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے کاروباراور زراعت قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے سٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قرضہ سکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لئے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جبکہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے۔سٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ...
    چین نے ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیکس کے جواب میں امریکی درآمدی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کرنے کے اعلان بعد ایک اور اقدام بھی سامنے آگیا۔ چین کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکا سے چین آنے والی اشیا پر 10 فروری سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا جو 10 سے 15 فیصد ہوگا۔  چینی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والے کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ خام تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ...
    فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹ کا جنرل ہاؤس منعقد ہوا جس میں 38 کے قریب فوٹو جرنلسٹ نے شو ہینڈ سے عہدیداروں کومنتخب کر لے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا۔صدر کیلئے محمد طاہر نجفی ، جنرل سیکرٹری کیلئے تایا بشیر احمد ،سینیئر نائب صدر کیلئے جاوید مہیش ، نائب صدر رانا لیاقت علی۔(جاری ہے) فنانس سیکرٹری کیلئے تصور عباس ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک سعید اور رانا عدنان ، انفارمیشن سیکرٹری عقیل پرویز،ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن،ساگر،شبیر، قیصر اقبال،رومان رومی،شیخ شرافت،عثمان بٹ، شوکت لازر، مرزا ہارون،کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیاگیا پریس...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں کرم متاثرین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے دوسری کوشش مکمل طور پر تیار ہے جس میں متعدد واپس آنے والے بولی دہندگان اور فریقین اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ پچھلے دور میں بولی دہندگان نے نئے طیاروں کی شمولیت اور بیڑے کی توسیع پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی سفارش کی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس ٹیکس کو ہٹانے سے نئے طیاروں کے حصول میں آسانی ہوگی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی...
    پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان 58 سال کی عمر ہونے کے باوجود اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔ انھوں نے شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔ فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے...
    بنگلادیش(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے دھر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلئے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں، ان میں پاکستان کے محمد حارث بھی شامل تھے۔ معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کھلاڑیوں نے پریکٹس اور غیرملکی کرکٹرز نے گروپ اسٹیج میچز کا بائیکاٹ کردیا تھا جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) چین کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چین پر دس فیصد محصولات عائد کرنے کے اقدامات کے جواب میں بیجنگ نے بھی امریکی مصنوعات کی ایک رینج پر پندرہ فیصد تک کے نئے ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ٹیرف وار: اب یورپ بھی ٹرمپ کے نشانے پر بیجنگ کی وزارت تجارت نے کہا کہ کوئلہ اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ خام تیل، زرعی مشینری اور بڑی نقل مکانی کرنے والی کاروں پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کی جائےگی۔ بیان...
    رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو خاموشی سے جڑواں شہروں سے بےدخل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:رجسٹرڈ شدہ افغان پناہ گزینوں کو خاموشی سے جڑواں شہروں سے بے دخل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ انہیں آہستہ آہستہ افغانستان منتقل کرنے کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے باہر منتقل کرنے اور آہستہ آہستہ انہیں ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی عوامی اعلان کیے بغیر اس منصوبے پر عمل درآمد کریں۔گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر...
    اجلاس میں ٹرائی سیریز، پاک ساؤتھ افریقہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل کے زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی کو قانون...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے دھر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعویٰ کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلیے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں، ان میں پاکستان کے محمد حارث بھی شامل تھے۔ معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کھلاڑیوں نے پریکٹس اور غیرملکی کرکٹرز نے گروپ اسٹیج میچز کا بائیکاٹ کردیا تھا جس کےباعث فرنچائز...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریکٹس میچوں کیلئے شاہینز کی 3 الگ الگ ٹیمیں بنانے کا پلان بنالیا۔ چیمپئینز ٹرافی میں شریک مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کا موقع دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہینز کے تین الگ الگ اسکواڈ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے خلاف میدان میں اُتریں گی، جس کے باعث ڈومیسٹک پلئیرز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا جبکہ مہمان ٹیم اپنی پریکٹس بھی کرسکے گی۔ بورڈ کے منصوبے کے مطابق پاکستان شاہینز کی ایک ٹیم کراچی، دوسری لاہور اور تیسری دبئی میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔ دوسری...
    چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر...
    امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا۔ پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا۔ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس پر بھی ہو گا۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔ بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک خود فیصلے نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے۔ ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں مناسب نہیں سمجھا تو ہم انہیں منظوری نہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک...
    علی ساہی:  پنجاب کی جیلوں کو برقی توانائی کی فراہمی کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔  آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، تمام جیلوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی جائے گی جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سولر سسٹم رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے اور آپریشنل کر دیے جائیں گے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں سالانہ بجلی کے بلوں کی مد میں 2.5 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں، تاہم سولر سسٹم کی تنصیب سے ایک سے...
    سعید احمد:ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ اضافہ تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق 5 فروری سے شروع ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ کرایوں میں اضافہ سلون سروس پر بھی لاگو ہوگا جبکہ یہ فیصلہ تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی اثرانداز ہو گا۔ اس حوالے سے  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ٹرین کے کرایے مسافروں پر بھاری پڑیں گے۔      زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
    امریکا بالآخر کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے معاملے پر وقتی طور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا ہے اور فیصلے پر عمل درآمد کم از کم 30 دنوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس اقدام پر عمل درآمد موخر کرنے کا فیصلہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم امریکا کی طرف سے چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے جو عالمی تجارت اور معیشت پر قابل ذکر اثرات کا حامل ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو...
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچگیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالی کے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی...
    لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ اسپتال لاہور میں 2025 کی پہلی سات روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار و دیگر نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق، عظمی کاردار اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے معصوم بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے جائیں گی۔ پولیو ٹیموں کو ہر گھر پر دستک دینے کی تلقین کی گئی ہے۔ مہمان، نومولود بیمار بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مہم میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو...
     قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوسری کوشش مکمل طور پر تیار ہے جس میں متعدد واپس آنے والے بولی دہندگان اور فریقین اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ پچھلے دور میں بولی دہندگان نے نئے طیاروں کی شمولیت اور بیڑے کی توسیع پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی سفارش کی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس ٹیکس کو ہٹانے سے نئے طیاروں کے حصول میں آسانی ہوگی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے واجبات 45 ارب روپے ہیں جن میں ایف بی...
    سکھر (نمائندہ جسارت )آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء سکھر چیپٹر کی شاندار کامیابی کے بعد، پاکستان لٹریچر فیسٹیول (PLF) 25-26 فروری 2025 ء کو سکھر میں دوبارہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول پاکستان آرٹس کونسل کراچی کی تنظیم میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگا، اور اس کا مقصد سندھ کی ادبی اور ثقافتی منظر کو مزید بڑھانا اور اس خطے کی نرم تصویر کو تقویت دینا ہے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء – سکھر چیپٹر ایک سنگ میل ثابت ہوا جس نے سندھ بھر سے ہزاروں لکھاریوں، شاعروں، اسکالرز، طلبا ، اور خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ دو دنوں میں ہونے والے اس فیسٹیول میں فکری بحثوں، مشاعروں، تھیٹر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی بھی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سرد رہا۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور...
    فیصل آباد ،موٹرسائیکل رکشا سوار ہیوی سامان لے کر جارہا ہے جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتاہے
    اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) دالوں کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 128.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیات 34.2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 14.99 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 19.21 ارب روپے یعنی 128 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سائبر حملوں کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ نشاندہی 2024 ء کے سلسلے میں ہونے والے ایک سروے رپورٹ میں کی گئی ہے۔ سروے رپورٹ برطانیہ کے سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی سوپوش نے جاری کی ،جس میں بتایا گیا کہ یہ سروے سعودی عرب میں سائبر سیکورٹی حملوں کے بارے میں آگاہی کے لیے کیا گیا تھا۔ اس سروے کے لیے 300 آئی ٹی ماہرین کو 2024 ء اور جنوری 2025 ء میں حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 74 فیصد جواب دینے والے افراد نے مختلف مواقع پر فشنگ حملوں کا تجربہ کیا تھا۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے ای میل کی سیکورٹی کے معیار کو بڑھانے اور عملے...
      ٭دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو اب توکافی دوریاں پیداہو رہی ہیں ، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں،بانی پی ٹی آئی ٭خط میں پالیسی میں ردوبدل کی درخواست ، ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن ،26ویں ترامیم ،پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی جبر، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری اور معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ،وکیل پی ٹی آئی (جرأت نیوز)وکیل پی ٹی آئی فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر...
    بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی 32 ویں سنڈیکیٹ میٹنگ ہفتہ کو وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں ہوئی۔ اجلاس میں تدریسی معیار، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
    لاہور: جاپانی سائنس دانوں نے 2009ء میں پروسکائٹ (Perovskite) دھاتوں سے سولر پینل بنانے کا طریقہ دریافت کیا تھا۔ اب جاپانی ماہرین نے ان دھاتوں سے ایسے سولر پینل بنا لیے جو دھوپ سے بجلی بنانے میں’’ 40 فیصد ‘‘ایفیشنسی رکھتے ہیں۔ کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی ایفیشنسی بہ لحاظ قیمت 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے۔ جاپانی سیکیسوئی (Sekisui) کمپنی جلد تجارتی طور پہ پروسکائٹ سولر پینل بنائے گی۔ جاپانی حکومت اگلے پانچ برس میں یہ پینل سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ،میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر لگا کر’’ 20 ہزار میگاواٹ‘‘ بجلی بنانا چاہتی ہے۔ تاہم جلد چین پروسکائٹ سولر پینل بنانے میں عالمی لیڈر بن جائے گا کہ ان...
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سیکورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کاپہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں...
    اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد پر رہی ہے، جس سے اسٹیٹ بینک پر شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک کم کرنے کیلیے دبائو بڑھ رہا ہے۔  وفاقی وزیرت خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی، سبزیوں اور ایڈیبل آئل کی قیمتوں میں  اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، یہ اضافہ اگرچہ نومبر 2015 کے بعد کم ترین اضافہ تھا۔  جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ای سی سی نے وزارت...
    کراچی / کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر / نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی نے اجلاس میں سندھ زرعی آمدن ٹیکس بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ایوان کی جانب سے نئے ٹیکس سلیب کے قانون کو بھی منظور کرلیا گیا ہے، زرعی پیداوار سے حاصل ہونیوالی آمدن پر 45 فیصد تک ٹیکس عائدہوگا۔لسٹیڈ کمپنی بنانے پرزرعی شعبہ سے20 سے 28 فیصد وصول کیا جائے گا ، زرعی آمدن15کروڑ سے زائد ہوئی تو سپر ٹیکس کا اطلاق بھی ہوگا زرعی ٹیکس سندھ ریونیو بورڈ جمع کرے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں بند گلی میں لاکرکھڑا کردیا ہے۔ ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے ، قانون مجبوری میں لایا جارہا ہے اگر...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالیکے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی...
    پشاور(صباح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان ووزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔فیصلے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری 2028 تک سود خاتمے کا ذکر...
    اسلام آباد (آن لائن) آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر عائد کردہ 20 ہزار روپے جرمانہ واپس لے لیا، سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹاپیل کی سماعت میں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ 21ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد موجودہ کیسز میں کورٹ ماشل کیسے ہوگیا؟ کیا احتجاج کرنا جرم ہے؟۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں کا...
    بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔  اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کریینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، "جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال پر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کررہے ہیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ساتھ خود بھی ان مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو نے امریکا میں منشیات، خاص طور پر...
    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ اعظم سواتی کو عدالتی روبکار جاری ہونے پر اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تین روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: فیصل چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سیعدالت میں ملاقات ہوئی، بانی نے کہا یہ لیٹر لکھا ہے، ہم پرالزام لگایا جاتا تھا کہ سخت زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کےآرمی چیف کوخط لکھنے کی اس سے پہلے کوئی اطلاع نہیں تھی، انہوں نیخط میں کور ایشوز کو اٹھایا ہے۔وکیل تحریک انصاف کا...
    سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، ہم زرعی ٹیکس بڑھانے کے خلاف ہیں، اگر پاکستان کی بات ہوتی ہے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹتی، پیٹرول کے پیسے بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر ہی بڑھائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا...
    بلوچستان اسمبلی نے بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا قانون منظور کرلیا۔ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر مال عاصم کرد گیلو نے مسودہ قانون پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا اور قانون کے مطابق چھ لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔  نئے قانون کے تحت زرعی آمدن کے چھ سلیب بنائے گئے ہیں۔ 6 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہوگا اور 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے کے درمیان آمدن پر 15 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 12 لاکھ روپے آمدن پر 90 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 12 لاکھ سے 16 لاکھ کے درمیان کی رقم پر 20 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح 16 لاکھ آمدن...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں اُٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو میں امریکی شراب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں اُٹھایا ہے۔ منگل سے تمام دُکانوں سے امریکی شراب کی بوتلیں اُٹھا لی جائیں گی۔ اونٹاریو میں امریکی شراب کی 36 سو مصنوعات دستیاب ہیں اور سالانہ ایک ارب ڈالر کی...
    اسلام آباد:رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7مہینوں (جولائی تا جنوری) میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں برآمدات کا مجموعی حجم 19.55 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.77 ارب ڈالر (10 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد درآمداتی حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ تاہم تجارتی خسارہ 2.84 فیصد بڑھ کر 13.48 ارب ڈالر ہو گیا۔ ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو جنوری 2025 میں دسمبر...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر مملکت کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کے تبادلے کرسکتے ہیں، ہائیکورٹ میں ججز لانے کا اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے، صدر نے متعلقہ چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، آئینی طور پر صدر کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کا تبادلے کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کو تحفظات نہیں ہیں، ججز میں کوئی تفریق نہیں بڑھے گی، تمام صوبے مل کر پاکستان بناتے ہیں، یہ وفاق کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کا حق اسلام آباد پر...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہوجائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  اگر دو چار لوگ سب معاملات طے کرتے رہیں گے تو یہ چیزیں نہیں چل سکتیں، جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہو جائیں، سیاستدانوں کے پاس کوئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نجکاری کیلئے رواں ماہ اظہار دلچسپی طلب کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے رواں ماہ ایکسپریشن آف انٹرسٹ جاری کیا جائے گا، اتحاد اور قطر کی ائیرلائنز پی آئی اے خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ سیکرٹری عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی فنانشل ایڈوائزر کو 45 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیگٹوایکویٹی ختم اور سیلز...
    پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی...
    اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔توقع ہے کہ...