2025-02-19@07:41:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2043

«سنگین جرائم»:

(نئی خبر)
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
    کراچی: 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک 2 الفلاح مسجد کے قریب گھر میں دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیزر کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گھر میں موجود تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گیزر پھٹنے سے  گھر کی دیواریں زمیں بوس ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو تقویت ملے گی۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئتے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں...
    چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہوگی جس میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہوگی جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کروائی جائے گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
    حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی...
    جنوبی کوریا : فائر فائٹرز ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں زیر تعمیر ہوٹل میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ جمعہ کے روز صبح کے وقت لگی ۔ آگ بجھانے کے لیے 90 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ،جب کہ کثیر المنزلہ عمارت کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
    برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا، ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ اس اقدام سے ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا اور پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اس اقدام کے بعد ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور ٹیکس تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیاں اب وزیر خزانہ کو رپورٹ ہوں گی، ٹیکس فراڈ روکنے اور خامیوں پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کیے...
    شاعرنے کہا تھا: غافل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادیگردوں نے گھڑی عمر کی اک اور گھٹادی پہلے گھڑی احتساب کے خیال اور اظہار کا بیانیہ تھی۔ اس احساس زیاں کو پوری سنجیدگی سے زیر غور لاتی ہوئی کہ عمر کی کتنی گھڑیاں عبادت الٰہی اور احکامات الٰہی کی اطاعت کے بغیر ضائع ہو گئیں۔ اب ہاتھوں میں گھڑیاں ہیں، دیواروں پر گھڑیاں ہیں، ٹی وی اسکرین سے لے کر کمپیوٹر کی اسکرین تک ہر سُو گھڑیاں ہی گھڑیاں ہیں لیکن ان کا استعمال ٹائم کیپر کی طرح ہے۔ اب کلینڈرز ہیں جن سے ولادت اور موت کی تاریخیںتو معلوم ہوتی ہیں، فنا اور بقا کو معانی فراہم نہیں ہوتے۔ بے معنی ڈھیروں اپائنٹ منٹس ہیں، ڈرامے کے کرداروں کی...
    سمندرکے راستے پاکستانیوں کویورپ بجھوانے میں ملوث ایک اورمنظم گینگ بے نقاب ہوگیا، جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے5مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے5مسافروں سے پوچھ گچھ کی، مسافروں کی شناخت افتخاراحمد ، نصیراحمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاء الدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، مذکورہ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال گیاتھا، ثقلین مرتضی نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا...
    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اور ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں ہمدرد نونہال اسمبلی کے موضوع" نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ"پر خطاب کر رہی ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)نونہالان موبائل فون کا استعمال صرف تعلیمی مقاصد کے لیے کریں۔ آن لائن فورمز اور گیمز کھیلتے وقت کبھی اپنی ذاتی تصاویر، لوکیشن اور رابطہ نمبر شیئر نہ کریں اورآن لائن ہراسگی اور بلیک میلنگ کی صورت حال میں فوراً اپنے والدین کو مطلع کریں۔ان خیالات کا اظہار ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میں منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے اجلاس بہ عنوان “نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ” میں صدارتی خطاب میں کیا۔...
    کراچی (کامرس رپورٹر) معروف کاروباری رہنما، سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمٰن نے تنظیم سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی علیحدگی نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور تنظیم کے اندرونی بحران کی نشاندہی کی ہے۔فراز الرحمٰن نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کہا کہ جب کسی تنظیم میں اصولوں اور بنیادی نظریات کی قدر نہ کی جائے تو وہاں رہنا ممکن نہیں ہوتا۔فراز الرحمٰن نے تنظیم سے علیحدگی کے باوجود پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق فراز الرحمٰن کے علیحدہ ہونے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار ایک اور ملزم 14سالہ عباس کی بھی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تھا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر بلدیات سندھ کراچی کے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شرکت کرنےو الے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر نگرانی کا م کرنے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹا ؤن میں تبلغی اجتماع کے موقعے پر صفائی ستھرائی میں ناکام، قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہیں کیا جاسکا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراونڈ اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہے۔ شاہراہ اورنگی ،اورنگی ٹاؤن کی مصروف ترین شا ہر اہ ہے،شاہراہ اورنگی کی اہمیت حالیہ دنوں میں اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اور نگی ٹاؤن میں تین روز...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ۹پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025 کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دستے میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے، فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصری فضائی جنگی منظر ناموں کے تناظر میں باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔  مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔   اپنے ہرفیصلے کو اپنی زندگی کا یادگار واقعہ...
    اسلام آباد:پاکستان میں غیر ملکی خصوصاً برطانوی موبائل سمز کے سنگین جرائم میں استعمال کے معاملے نے حکومت کو سخت اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق برطانوی سمز کا دہشت گردی، مالی فراڈ، غیر اخلاقی سمیت دیگر جرائم میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے برطانیہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال سائبر جرائم میں تیزی سے بڑھ رہا...
    اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی ہوئیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کیلے، چکن، انڈے، لہسن، چینی، مٹن، بیف، دودھ، دہی، اور دال ماش شامل ہیں۔...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار راہل بیدی نے ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بہت عرصے سے بھارت کو اپنے دفاعی سامان فروخت کرنے کی کوشش کر ریا تھا، جس میں جنگی طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے اور سرویلنس جہاز شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انڈین فضائیہ نے سنہ 2019 سے 114 جنگی طیاروں کا ٹینڈر جاری کر رکھا ہے، اس کنٹریکٹ کے مطابق 16 طیارے مکمل تیار حالت میں آنے ہیں اور باقی 98 طیارے بھارت میں لائسنس کے تحت بننے اور اسمبل کیے جانے ہیں۔ ’ابھی یہ واضح نہیں کہ جس دفاعی معاہدے کی بات ہوئی یہ وہی پرانا کنٹریکٹ ہے یا وزیر اعطم مودی نے کسی نئے معاہدے کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر مالیت کا جنگی سازو سامان دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا بھارت کیساتھ ملکرمقابلہ کریں گے، یوکرین کونیٹو میں نہیں ہونا چاہئے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی، چین سے امریکا...
    وہیل مچھلی کھلے سمندر میں ایک شخص کو کشتی سمیت نگل گئی، جس کی حیرت انگیز وڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ چلی کے جنوبی پیٹاگونیا کے سمندر میں پیش آیا، جہاں ایک ہمپ بیک وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا،تاہم چند لمحوں بعد وہیل نے اس شخص کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات ہے کہ اس واقعے کی وڈیو متاثرہ شخص کے والد نے ریکارڈ کی ہے۔ یہ واقعہ چلی کے جنوبی پیٹاگونیا علاقے میں میگیلان آبنائے کے قریب پیش آیا۔ ایڈریان سیمانکاس اپنے والد کے ساتھ کائیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی وہیل نے ان...
      اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کرانا پڑتے تھے، آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔ جسٹس طارق نے کہا ہے کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تھا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ انہوں نے...
    معروف امریکی گلوکار اور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں یہزی (Yeezy) کی ایک سابق ملازمہ نے ان پر نسل پرستی، ہراسانی اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ جین ڈو نامی مدعیہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانیے ویسٹ نے انہیں اڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور یہودی ہونے پر دھمکیاں دیں۔ جب جین ڈو نے اس رویے پر اپنے سپروائزر سے شکایت کی تو اگلے ہی دن انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔ یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کانیے ویسٹ پہلے ہی یہود مخالف بیانات کی وجہ...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی،...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں! انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔...
    کراچی: سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ خاتون کی شناخت 50 سالہ بلقیس زوجہ بھٹو اور زخمیوں میں 15 سالہ ریحانہ دختر بھٹو، 40 سالہ نصرت زوجہ رفیق اور 18 سالہ ہیر ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے...
    مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔ چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں...
    سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک  طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس...
    برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
    بیجنگ: 9ویں ہاربن ایشین ونٹر گیمز   اختتام پذیر ہو گئے، 64 گولڈ میڈلز جتنے والوں کو دیے گئے ۔ چینی   وفد نے مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے جن میں 32 سونے، 27 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ چین  ایشیائی سرمائی کھیلوں میں   طلائی تمغوں اور تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست  ہے، جس نے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ کا بہترین باب تخلیق  کیا ہے۔
    بیجنگ : چینی  وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف آسٹریلیا کی اشتعال انگیزی پر کہا کہ آسٹریلوی فریق نے جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی اور  اشتعال انگیزی کی، بھر  اس حوالے سے غلط بیانی پھیلائی ۔ چین نے  اس کی سختی سے مخالفت کی  اور آسٹریلوی فریق  کے سامنے احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی بے دخلی  کے پیش نظر  ،چین کا اقدام  مکمل طور پر معقول، قانونی اور ملامت سے بالاتر ہے اور یہ قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز دفاع ہے۔ترجمان نے کہا کہ  ہم آسٹریلیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جو فلائٹ نمبر TK 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے، ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔   ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے  وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کراناپڑتے تھے،  آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کسی عہدے کے لیے سفارش نہیں کرائی،...
    جنگ فوٹوز  سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہو گیا۔ایف آئی اے کے حکام کے مطابق امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔مسافر ترکی کے راستے فلائٹ نمبر TK 708 سے موریطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں جن میں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ شامل ہیں۔مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسافر افتخار احمد پاکستان سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا، مسافر ثقلین مرتضیٰ پاکستان سے دبئی اور پھر موریطانیہ گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے...
    ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، تمام مسافر یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔ مسافروں سے پوچھ گچھ اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،  مسافروں کی شناخت افتخار احمد ،نصیر احمد، راشد فاروق, شمریز اور ثقلین مرتضی کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچےتھے، مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔...
    کراچی: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہونے لگا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال اور ثقلین مرتضیٰ نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا تھا جبکہ دیگر 3 مسافر عمرہ...
    جارحانہ جنگی عزائم رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا کے پہلے سرکاری دورے میں جوہری توانائی، لڑاکا طیارے اور اربوں ڈالرز کے فوجی معاہدے کرلیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم  سے ملاقات میں لڑاکا طیارے اور جدید فوجی ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے طے پاگئے۔ ان معاہدوں کے تحت امریکا بھارت کو ایف-35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالرز کا فوجی اور جنگی سامان بھی فراہم کرے گا۔ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں بھارت کے ایٹمی توانائی ایکٹ اور جوہری ری ایکٹروں کے لیے سول لائبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ (سی ایل این ڈی اے) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کی گاڑیوں پر “ایڈووکیٹ” لکھنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کو نصیحت  کی کہ قانون کی بالادستی ہر کسی کے لیے یکساں ہونی چاہیے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اکثر وکلا مکمل تیاری کے بغیر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، جو کہ ایک افسوسناک رویہ ہے،جب ہمیں ہائیکورٹ کا کیس ملتا تھا تو ساری رات اس کی تیاری کرتے تھے،  وکلا کو چاہیے کہ وہ مقدمات کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ پیش...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہےکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کراناپڑتے تھے،  آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ تیز رفتار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے...
      سابق ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے ایس بی سی اے کے سسٹم کوچلانے کا حساب لیا جائے گا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے بعد کرپٹ افسر سے معاملات طے کیے جائیں گے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، دوسری طرف ریٹائر ہو کر رخصت ہونے والے کرپٹ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبدالرشید سولنگی کی جانب سے شہر کے نظام کو تباہ کرنے اور بے پناہ دولت بٹورنے کی ہوس میں ایس بی سی اے کے سسٹم کوچلانے کا حساب لیا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ میں تمام سسٹم کو کنٹرول کرکے پیسے وصولنے کا...
    ایک دانشور کا قول ہے کہ ’’ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہوتا ہے ،بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے ،کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے ،کیونکہ زندگی گزارنے کے اصل اسباق ہمیں انسانوں اور ان کے رویوں سے ہی ملتے ہیں ‘‘لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ساری زندگی ہی کتابیں پڑھنے ،کتابیں لکھنے اورجو سبق ان میں ہوتا ہے اس پر عمل کر دینے میں بسرکرتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں میں اس شخصیت کا شمار ہوتا ہے جن کا جنم دن 9فروری 1908ء تھا ۔اس بین الاقوامی شخصیت کی کسی نے برسی نہیں منائی نہ ہی ان کے کئے ہوئے کام پر کسی نے قلم اٹھایا کہ انہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’میگا پارٹنرشپ‘ کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں مزید امریکی تیل اور گیس بھارت درآمد کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا 2 روزہ دورہ امریکا ایسے وقت میں کیا ہے، جب ٹرمپ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ امریکا کے بھارت سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر باہمی محصولات کا سامنا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ اور جب دونوں رہنماؤں نے...
    بہاولپور کے مچھلی بازار میں راہ چلتے افراد پر چھری سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق حملہ آور نشے کا عادی ہے۔ حملے میں زخمی ہوئے 3 افراد کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور کے مچھلی بازار میں راہ گیروں پر چھریوں کے وار کر کے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے حملے کی تحقیقات کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
    کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں تاریخ کے بڑے برفانی طوفان کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو گئے۔ کینیڈا میں طوفان کی وجہ سے 6 گھنٹوں میں20 انچ تک برف پڑ گئی،کینیڈا میں طوفان مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق کینیڈا میں 24 گھنٹوں میں 40 انچ تک برف پڑ سکتی ہے ،طوفان کی وجہ سے ایئرپورٹ پر 500 فلائٹس منسوخ کر دی گئی جبکہ سرکاری دفاتر اور سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ۔طوفان کے بعد اوٹاوا، ٹورانٹو اور منٹریال جیسے بڑے شہروں میں معاملات زندگی مفلوج ہو گئی۔
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا، ان کو بیرون ممالک جانے سے روکا جائے۔ڈی جی امیگریشن کا خط ملک کے ایئرپورٹس پر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ رشید سولنگی پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے تھے۔
    واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات...
    حیدرآباد ،بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہ پر سیوریج کاپانی جمع ہے
    چین میں آتش زدگی سے متاثر بس سے دھواں اُٹھ رہاہے بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں دوران سفر بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔واقعہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں سڑک پر سفر کرنے والی مسافر بس میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ چین کے صوبے ہنان میں 2019 میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ بس میں سوار مسافر کے پاس موجود آتش گیر مواد کے باعث پیش آیا تھا۔
    پشاور (اے پی پی)مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتائوں گی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانیچیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین کے روبرو...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان حکومتی عدم توجہی کے باعث ماہی گیروں کے مسائل و مشکلات کے حوالے سے فشریز کا دورہ اور ماہی گیروں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ فشری کے ماہی گیروں کے مسائل حل نہ کیے گئے ، عدالتی حکم کے مطابق فشریز کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات فوری طور پر نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ماہی گیروں کے ہمراہ بھر پور احتجاج اور ضرورت پڑی تو دھرنا بھی دے گی ۔ ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑیںگے ، کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے جائز وقانونی حقوق اور مسائل...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی۔اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرکے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67ڈالر فی ایم ایم...
    انڈین شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سے شہرت پانے والے بہار کے سشیل کمار کو کون نہیں جانتا؟ 2011 میں KBC 5 میں 5 کروڑ جیتنے والے پہلے کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد وہ ہر گھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دولت کی چمک دمک میں انہوں نے سب کچھ کھو دیا، نشے کی لت میں پڑ گئے، اور آخر کار دودھ بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ KBC میں جیت کے بعد سشیل کمار کو ایک نئی پہچان ملی، وہ مہینے میں تقریباً 50 ہزار روپے کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے، لیکن لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور ان کی دولت کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا۔ 2020...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ فشری کے ماہی گیروں کے مسائل حل نہ کیے گئے، عدالتی حکم کے مطابق فشریز کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات فوری طور پر نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ماہی گیروں کے ہمراہ بھر پور احتجاج اور ضرورت پڑی تو دھرنا بھی دے گی۔ فشری کے دورے اور ماہی گیروں وان کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  منعم ظفر خان نے کہاکہ   ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز وقانونی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کی ہے، ماہی گیروں کے حقوق اور مسائل کے لیے...
    کراچی: امریکا میں قائم مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل(ایم ایس سی آئی) نے پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے انڈیکس میں مزید کمپنیوں کو شامل کرلیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے انڈیکس رپورٹ کا اجرا کردیا ہے، جس میں مزید پاکستانی کمپنیاں عالمی انڈیکس میں شامل ہوگئی ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستانی کمپنیوں نے ایم ایس سی آئی فرنٹئیر مارکیٹ انڈیکس میں 39.2 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کا فرنٹئیر مارکیٹ اسٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی شئیر بہتر ہوکر 6 فیصد ہوگیا ہے، ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں سرل کمپنی اور ایبٹ لیبارٹریز لمیٹڈ کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ہی باہر نکلیں گی۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات کے سوال پر جواب میں کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں، وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے...
    اسلام آباد: ایثار رسٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی، رفاہ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر دوسراراؤنڈ ٹیبل اجلاس برائے قومی سلامتی منعقد کیا، جس کا عنوان تھا سیاسی کشیدگی اور اس کے قومی سلامتی پر اثرات۔یہ اجلاس ای ایس آر کے صدر، سید بلال کی صدارت میں ہوا اور اس میں معزز مقررین میجر جنرل (ر) ڈاکٹر سمرز سالک، پروفیسر ڈاکٹر تغرل یمین، ڈاکٹر سید اختر علی شاہ، ڈاکٹر رضیہ سلطانہ (سابق وائس چانسلر)، اور ڈاکٹر راشد آفتاب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شدید سیاسی کشیدگی نہ صرف حکمرانی بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، جیسا کہ دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں،...
    ویلنٹائن ڈے اکثر جوڑوں کے لیے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر آپ سنگل ہیں تو یہ بہترین موقع ہے کہ آپ اپنے لیے ایک مزیدار فلم نائٹ کا انتظام کریں، چاہے آپ مزاحیہ فلمیں دیکھنا چاہیں، متاثر کن کہانیاں پسند کرتے ہوں یا بس ایک زبردست مووی نائٹ چاہتے ہوں، یہ 10 بہترین فلمیں آپ کے دن کو خاص بنا سکتی ہیں۔ 1. Eat Pray Love (2010) یہ فلم خود کو دریافت کرنے، سفر اور زندگی کو نئے سرے سے جینے کی کہانی ہے۔ جولیا رابرٹس کی شاندار اداکاری کے ساتھ، یہ فلم آپ کو سکھائے گی کہ خوشی کسی اور کے ساتھ نہیں، بلکہ خود کے ساتھ جینا سیکھنے میں ہے۔   2. Legally Blonde (2001)...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی، جسے قابل عمل بنانے کے لیے اب ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طلبہ میں اب اسکوٹیز اور الیکٹرانک بائیکس تقسیم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کے لیے پنک اسکوٹی اور طلبہ کے لیے الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے اسکیم کے لیے بینک فنانسنگ کی جائے گی۔ انھوں نے...
    نیو یارک : اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت میں مخالف سیاسی کارکنان پر ہونے والے ظلم اور تشدد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف دانستہ اور منظم کریک ڈاؤن کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پولیس کے ہاتھوں 1400 شہریوں کو قتل اور سیکڑوں کو جیلوں میں ڈلوایا۔ اقوامِ متحدہ کے محکمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے...
    اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت میں مخالف سیاسی کارکنان پر ظلم اور تشدد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دیدیا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف دانستہ اور منظم کریک ڈاؤن کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پولیس کے ہاتھوں 1400 شہریوں کو قتل اور سیکڑوں کو جیلوں میں ڈلوایا۔ اقوامِ متحدہ کے محکمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ بنگلا دیش کی انٹیلی...
      راولپنڈی: پولیس نے آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والے ایک سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ ملزم سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا کر اندرون و بیرون ملک پتنگیں بیچ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پتنگ بازی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا کراچی رات گئے عوامی کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے... پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
    مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ریڈیو پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ریڈیو عوام تک درست معلومات پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، رواں سال ریڈیو کا عالمی دن ریڈیو اور موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ ریڈیو کے فروغ کیلئے پُر عزم ہیں: مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پر ریڈیو نشریات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو سے موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے پر مؤثر عوامی آگاہی کو فروغ دینا چاہیے، ریڈیو معلومات کی...
    —فائل فوٹو وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 2007ء میں بنائے گئے شہری ماسڑ پلان پر عمل نہیں ہوسکا۔کراچی ریجنل پلان 2047ء منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے سفارشات لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی شہر کے لیے 3 ماسٹر پلان بنے تھے، 2007ء میں بنائے گئے پلان پر عمل نہیں کیا جاسکا تھا۔ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات  سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کو 2018 ء...
    لاہور( اوصاف نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایکسرے کرایا انگلی بالکل ٹھیک ہے کچھ سوجن باقی ہے ، چاہنے والوں کی دعاوں سے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر ی اوور اچھے نہیں ہورہے، یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسرے پلیئرز بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کے...
    مشال یوسفزئی— فائل فوٹو بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، کیسپرسکی ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز روبلوکس سے منسلک خطرات کا تجزیہ کرکے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتہ لگایا ہے۔ لاکھوں ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ، روبلوکس صرف ایک گیم سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ڈیجیٹل کھیل کا میدان ہے جہاں دنیا بھر کے بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے کھلاڑی فعال طور پر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کو ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا...
    تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ کورنگی، والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 19 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کراچی کورنگی 6 نمبر میں واقع گھر سے نوجوان کی لاش... باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی۔ بچوں کی عمریں 2،8،10 اور 12 سال تھیں۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
    —فائل فوٹو پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔
    ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج شب برأت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔آج رات ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے لیکن اس کی 15 ویں رات جو شب برات کے نام سے مشہور ہے خاص اہمیت رکھتی ہے، “شب” کے معنی رات...
    سمیع اللہ ملک انڈیاکے مقامی وقت کے مطابق(بدھ)تقریبا3بجے صبح امریکانے205غیرقانونی انڈین تارکینِ وطن کوملک بدرکرتے ہوئے فوجی طیارے”سی17”کے ذریعے ریاست ٹیکساس کے سین اینٹونیوایئرپورٹ سے انڈین ریاست پنجاب کے شہرامرتسر کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام انڈین وزیرِاعظم نریندرمودی کے متوقع امریکی دورے سے قبل سامنے آیاہے،جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آیاامریکااورانڈیاکی مضبوط دوستی میں کوئی دراڑپیداہورہی ہے؟ انڈیاکے معروف وکیل اورایوان بالاکے رکن کپل سبل نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم”ایکس”پرانڈین وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے لکھا:”مودی جی،ٹرمپ205غیرقانونی تارکین وطن کوانڈیاواپس بھیج رہے ہیں۔بظاہرانہیں انڈیاجانے والے طیارے میں بٹھانے سے پہلے ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں،مودی جی کچھ توبولیے۔”ٹرمپ نے حالیہ صدارتی انتخابات میں امریکا میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈان...
    ڈاکٹر جمشید نظر دنیا بھر میں ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد نہ صرف ریڈیو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ لوگوں میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ریڈیوکس طرح مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی کردار ادا کررہا ہے۔ریڈیو کا عالمی دن منانے کی ابتداء سن 2012 سے شروع ہوئی تھی حالانکہ ریڈیو کی ایجاد بہت پرانی ہے۔لفظ ریڈیو،ریڈیائی لہروں سے منسوب ہے۔ریڈیو ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ریڈیائی لہروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ریڈیو کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،آپ کا دینی علمی روحانی تدریسی تصنیفی غرض کہ ہر شعبہ زندگی میں فیض جاری و ساری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا ،رکن الاسلام جامعہ مجدیہ آپ کی علمی یادگار ہے جس کی ملک بھر میں شاخیں قائم ہیں ان اداروں کے فارغ التحصیل علماء حفاظ اور خطباء دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ، زمینوں سے پائپ لائن بچھانے کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف گاؤں چاکر خان کولاچی کے مکینوں کا احتجاج ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کے خلاف نعرے بازی انصاف کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف ایف سی انتظامیہ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں گاؤں چاکر خان کولاچی کے مکینوں نے زمینوں کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خان محمد کولاچی اورمحمد حنیف...