ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پاکستانی اداکار اور کامیڈین ایاز سموں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انعام میں جیتی گئی کار کے ملنے تک پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھایا اور ساتھ ہی اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بھی شیئر کیں ایاز سموں نے بتایا کہ ان کے فنی سفر کا آغاز بھارت کے مشہور کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سیزن ٹو سے ہوا جہاں وہ پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر پہلی مرتبہ شامل ہوئے اور شو میں پاکستان کے کئی کامیڈی لیجنڈز کے ساتھ سب سے کم عمر کنٹیسٹنٹ کے طور پر نمایاں ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی شو کامیڈی کا کنگ کون میں بھی انہیں بہترین پرفارمنس پر پہلا انعام دیا گیا جو دس لاکھ روپے تھا اور ساتھ ہی شو کی ہر قسط کے حساب سے مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا گیا ایاز سموں نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ دو ہزار سات میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں انہوں نے ایک قیمتی کار جیتی جس کی اس وقت قیمت آٹھ لاکھ تریپن ہزار روپے تھی ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کے بعد وعدہ کیا گیا کہ پندرہ دن کے اندر گاڑی دے دی جائے گی لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی انہیں گاڑی فراہم نہیں کی گئی بعد ازاں انہیں گاڑی کی آدھی قیمت بطور کیش دینے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا اور پھر چینل کے بعض افراد کی طرف سے کہا گیا کہ اگر وہ پیچھے نہ ہٹے تو گاڑی دے دی جائے گی جس پر وہ مسلسل انتظامیہ کے پیچھے پڑے رہے ایاز سموں نے بتایا کہ بعد میں انہیں ایک کم قیمت گاڑی کی پیشکش بھی کی گئی لیکن انہوں نے اس پر بھی رضامندی ظاہر نہ کی جس کے بعد چینل کے مالک اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا ساتھ دیا اور آخرکار وہ کار جو انہوں نے شو میں جیتی تھی انہیں مکمل طور پر دے دی گئی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایاز سموں نے انہوں نے چینل کے
پڑھیں:
سڑکوں پر صفائی کرنے والی کی قسمت جاگ اُٹھی، راتوں رات ماڈل بن گئی
سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ’مین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔
دو بچوں کی ماں ’مین‘ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کو صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by The Thaiger (@thethaigerofficial)
بس پھر کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں مین کو مقامی میڈیا، ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور اسے ماڈلنگ کی آفرز ملنے لگیں۔
جلد ہی معروف تھائی میک اپ آرٹسٹ نونگ چیٹ نے انہیں اپنے کاسمیٹک برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی پیشکش دی۔ نونگ چیٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ اور میک اوور نے مین کو ایک نئی شناخت دی اور یوں انہیں کئی بڑے برانڈز کیساتھ کام کرنے کا مواقع مل گئے۔
مین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ پچھلے ایک سال سے صفائی کا کام کر رہی تھیں اور انہیں کبھی یہ گمان بھی نہ تھا کہ ایک لمحہ ان کی زندگی بدل دے گا۔ مین کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں ہونے والی اچانک تبدیلی پر خوش ہیں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔
اب مین نے اپنی خاکروب کی ملازمت چھوڑ کر ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنا لیا ہے اور مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔