2025-04-15@07:00:19 GMT
تلاش کی گنتی: 231
«اعظم سواتی نے کہا»:
(نئی خبر)
کشمیری، نوجوان مر د و خواتین مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بن کر مودی کی حکومت کو بے نقاب کریں، طاہر کھوکھر
طاہر کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ ہر کشمیری نوجوان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ریاست کا سفیر بن جائے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام، خواتین پر تشدد، بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھنے، ان کی جائیدادوں پر قابض ہونے اور کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے مودی اور ہندو سرکار جو بھونڈے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کریں اور اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنائیں اور انڈیا اور مودی...
فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ خواتین کو ہرصورت ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنول شوذب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ٹارگٹ کرنے کی شروعات شریف فیملی نے کی، بشریٰ بی بی پر اس لیے ٹارچر کیا تاکہ وہ ٹوٹ جائیں۔انہوں نے کہا یہ چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی کو ٹارچر کر کے بانی کو جھکالیں، تین نومبر کو بانی پر حملے کو بھی مذہبی رنگ دیا گیا تھا۔ کنول شوذب کا کہنا تھا کہ آپ سچ نہیں چھپا سکتے تو...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ خواتین جب سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت سنتے تھے تو کانوں کو ہاتھ لگاتی تھیں، یہ تذلیل صرف بشری بی بی کی نہیں، پورے ملک کی خواتین کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج القادر ٹرسٹ کے حوالے سے بات کروں گا، کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا جو رقم سپریم کورٹ کے اکاوئنٹ میں آئی، وہ حکومت پاکستان کے پاس ہی آئی، یہ رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کے بدلے ہمارے فارن ریزرو میں اضافہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت عوام کو ماہانہ 500 روپے کا گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی ، فری راشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرس کا کہنا ہےکہ نئی دہلی انتخابات جیت کر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن دیا جائے گا۔ یادرہے قبل ازیں، کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے لئے بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیر میزبانی 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر، ملکی و عالمی ماہرین نے خواتین کو زرعی شعبے میں فیصلہ سازی کے اختیار، مرد کے برابر اُجرت، خواتین کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی اور پائیدار زرعی طریقوں کے لیے تربیتی پروگرامز اور عملی شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کی سفارش پیش کیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی میزبانی میںزرعی ترقی اور خواتین کا بااختیار بنانا چیلنجز اور آگے بڑھنے کے طریقے کے موضوع پر پہلی 2 روزہ عالمی کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی، کانفرنس میں مختلف موضوعات پر ملکی و عالمی 60 مقالے پیش کیے گئے، جبکہ دونوں روز 6 مختلف موضوعات پر ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد کیے گئے۔ اس موقع...
لاہور( پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ حماس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایمان، قربانی، اور صبر کے ذریعے بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے۔ حالیہ جنگ نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلافڈٹ جانے والے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں، جبکہ ظالم ہمیشہ رسوا اور ناکام رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی پر 17جنوری بروز جمعہ المبارک حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک گیر یوم تشکرمنائے گی‘ جس میں رب کے حضور سجدہ ریزی ، دعائیں اور فلسطینی مجاہدین کی جرأت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 47 ہزار فلسطینی...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ کی کسان عورت اصل ورکنگ وومن ہے، اسے دیگر اداروں میں کام کرنے والی ورکنگ وومن جیسی اہمیت ملنی چاہیے، بچے گود میں لے کر کھیت میں کام کرنے والی مزدور خواتین کے بچوں کے لیے سندھ میں 115 ڈے کیئر سینٹر قائم کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی میزبانی میں ’’زرعی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانا‘‘ چیلنجز اور آگے بڑھنے کے طریقے کے موضوع پر پہلی 2 روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے اور بعد میں کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین مردوں کے...
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس محسن اختر کیانی جوڈیشل کمیشن میں خواتین کو برابر کی نمائندگی نہ ملنے پر بول پڑے، کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن جو بنا ہے اس میں صرف ایک خاتون ہے، کیا وجہ تھی کہ خواتین کو کمیشن میں برابرکی سطح پر نمائندگی نہیں دی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے صنفی برابری کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے، یہ کانسپٹ ہمارےرویوں میں شامل نہیں ہوسکا، میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور...
اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ پارلیمان اور عدلیہ صنفی برابری کے لیے خود کچھ نہیں کررہے۔ صنفی برابری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے، یہ کانسپٹ ہمارے رویوں میں شامل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور بہن کے بغیر رہ کر دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ ان کے بنا گھر نہیں چل سکتا۔ خواتین کی برابری کی سطح پر اسٹرکچرل ریفارمز نہیں کی گئیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم ہوئی، مختلف قسم کی قانونی سازی ہے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ خواتین ججز کے لیے ہمیں الگ پالیسی میرٹ بنانا ہوگا اور جب بھی ووٹ کا اختیار ملا ورکنگ خواتین الاوئنس کے حق میں ووٹ دوں گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سیمینار سے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا قومی سطح پر خواتین کی برابری کے لیے کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں ، چھبیسویں آئینی ترمیم سے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں صرف ایک خاتون ہے ، اگر اس سطح پر یہ حال ہے تو پھر عام آدمی کی کیا بات؟۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اسلام آباد میں کوئی ایک خاتون پراسیکیوٹر تعینات نہیں ہوسکی ، ہمیں ورکنگ خواتین کو خصوصی الاوئنس دینا چاہیے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی جوڈیشل کمیشن میں خواتین کو برابر کی نمائندگی نہ ملنے پر بول پڑے، کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن جو بنا ہے اس میں صرف ایک خاتون ہے، کیا وجہ تھی کہ خواتین کو کمیشن میں برابری کی سطح پر نمائندگی نہیں دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے صنفی برابری کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے یہ کانسپٹ ہمارے رویوں میں شامل نہیں ہوسکا، میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: محسن اختر کیانی توہین عدالت کیس: صحافی رپورٹنگ کریں...
---فائل فوٹو پاکستانی گلوکار و نغمہ نگار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم جیسے اہم موضوع پر بات چیت کی ہے۔شہزاد رائے نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا کہ ٹیچنگ کے شعبے کو پروفیشنل انداز میں لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 12ویں جماعت جبکہ دیہی علاقوں میں 8 ویں جماعت کے بعد ہی لڑکیوں پر شادی کا دباؤ ہوتا ہے۔شہزاد رائے کا غزہ میں اسرائیل کی جاری بربریت پر کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں نوبیل...
اسلام آباد: رابطہ اسلامی اور مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام ’’ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع ‘‘کے موضوع پر2 روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے،انتہا پسندانہ خیالات اورفتوؤں سے اسے بدنام نہ کیا جائے۔ اس کانفرنس میں او آئی سی، اقوام متحدہ، رابطہ اسلامی سمیت دنیا بھر سے مفکرین و ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں لڑکیوں کی تعلیم کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے،کانفرنس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے صحیح سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کو سراہا ہے۔ شرکا نے لڑکیوں کی تعلیم صرف...
خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ نے بہت اہم موضوع پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا، پاکستان میں کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں تعلیم کا سب سے اہم کردار ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کے باعث ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر ایک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان میں ہر لڑکی کیلئے معیاری تعلیم کی رسائی ممکن بنائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیں اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے، ہمارے مذہبی عقائد بھی ہمیں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہیں، کانفرنس میں شریک تمام شرکا اور مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دنیا بھر سے آئے ماہرین تعلیم اور سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کا شکرگزار ہوں،...
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں ایک دہائی سے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔ ملالہ نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق ”مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، موقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتی تھیں۔ ملالہ یوسفزئی نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 12 کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں، پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل...
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں...
اسلام آباد: لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بر سر اقتدار حکمرانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، موقع اورچیلنجزکے عنوان سے اسلام آباد میں 2 روزہ عالمی کانفرنس جاری ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں، پاکستان میں 10 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی...
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے ۔ پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ۔ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہییں۔...
اسلام آباد (آئی این پی) لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے۔ ایسا کیوں کرنا چاہئے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کانفرنس میں لڑکیوں کے سکول جانے کے حقوق کا تحفظ کرنے پر بھی بات کروں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو...
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے سے انکی بھرپور صلاحیتیں سامنے آئینگی جس سے قوم کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خواتین کو بااختیار بنانے کو ہندوستان کی ترقی کے لئے ایک اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف خواتین کے حقوق کا احترام ہے بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر ایس جے شنکر نے حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کی معاشی، سماجی اور ذہنی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔ خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم،چیلنجز اور مواقع کے موضوع پرعالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کی راہ میں بڑے چیلنجز ہیں، اس مقصد کے لئے آواز اٹھانا اور وسائل مختص کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں مگر شرح خواندگی صرف 49 فیصد ہے، سکول سے باہر بچوں میں بھی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس کے لئے اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔شہبازشریف نے پاکستانی خواتین...
ویب ڈیسک:لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے ۔ پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ۔ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم...
لاہور (کامرس ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجازنے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی،تمام ویمن چیمبرز،ویمن ایسوسی ایشز اورویمن انٹر پرینیورزٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منعقد کردہ ویکس نیٹ نمائش میں بھر پور شرکت کریں گی، سہ روزہ نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں آج10 جنوری سے 12جنوری تک جاری رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ویکس نیٹ نمائش کے حوالے ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ہنڈی کرافٹ اورہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکس نیٹ نمائش ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے اوشین مال کلفٹن میں چار روزہ 16ویں ’’سرتیون سنگ کرافٹس‘‘ نمائش کا افتتاح کیا۔ چار روزہ نمائش کا انعقاد سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو ) نے سندھ حکومت اور اس کے شراکت داروں کے اشتراک سے کیا ہے جس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی تقریباً 3,545 ہنر مند خواتین کے کام کی نمائش کی گئی ہے جس کا مقصد دیہی خواتین اور ہنر مند خواتین کو مارکیٹ سے رابطہ فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب دوران صوبائی وزیر نے سرسو کی جانب سے سندھ کی دیہی ، غریب اور بے سہارا کمیونٹی ?و مالی طور پر اپنے پاؤں پر...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیفکرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا موجودہ حکومت کے خلاف دیے گئے اپنے نئے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی، ن لیگ ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ— فائل فوٹو ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس شاباش کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔ گجرات میں خاتون کو جلانے کا حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیاگجرات میں خاتون کو جلانے کا واقعے کا چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ 2024ء میں خواتین...