کشمیری، نوجوان مر د و خواتین مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بن کر مودی کی حکومت کو بے نقاب کریں، طاہر کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
طاہر کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ ہر کشمیری نوجوان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ریاست کا سفیر بن جائے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام، خواتین پر تشدد، بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھنے، ان کی جائیدادوں پر قابض ہونے اور کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے مودی اور ہندو سرکار جو بھونڈے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کریں اور اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنائیں اور انڈیا اور مودی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں جس طرح انڈیا حکومت مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے زور پر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور جبری حکومت کر رہی ہے اس کو اقوام عالم کے سامنے لایا جائے۔ جاری بیان میں انہوںن ے کہا کہ کشمیری، نوجوان مرد اور خواتین خود کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بن کر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے مودی اور انڈیا کی حکومت کو بے نقاب کریں۔
طاہر کھوکھر نے کہا کہ افسوس اقوام عالم اورخود اقوام متحدہ اتنا لاپرواہ ہو چکا ہے جو خود کی قراردادوں پر عمل نہیں کروا سکتا وہ دنیا میں کیا امن لائے گا، اس وقت انڈیا سرکار اور مودی نے انڈیا کو ہندو دیش بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں انڈیا میں ہندوں کے علاوہ کوئی بھی دوسری قوم محفوظ نہیں ہے، مسلمانوں کو تو انڈیا نے اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ انڈیا سرکار اور مودی کی آشیرباد سے ہندوں کی دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں، مسلمانوں کی مساجد کو گرایا جا رہا ہے ان کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر دنیا خواب غفلت میں سو رہی ہے۔
طاہر کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں، کشمیری اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں جو عالمی برادری نے تسلیم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردوں کے مطابق جدوجہد کر رہے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق دلائے، کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت پر سیز فائر کیا تھا، 75برس بیت چکے ہیں عالمی برادری خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے اور قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، ہندوستان آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، انڈیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب رہا ہے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہر کشمیری کو اب کشمیریوں کی آواز بننا ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی برادری کشمیریوں کی رہی ہے
پڑھیں:
مودی حکومت نے غریب اور محنت کش طبقوں سے اپنا منہ موڑ لیا ہے، راہل گاندھی
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے، اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر غریبوں اور محنت کشوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے "وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ" کی شروعات کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس تحریک سے جڑیں۔ اس تحریک سے جڑنے کے لئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ "آج مودی حکومت نے غریب اور محنت کش طبقہ سے اپنا منہ موڑ لیا ہے اور انہیں پوری طرح سے ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے"۔
راہل گاندھی نے پوسٹ میں آگے لکھا کہ حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے، اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خون پسینے سے ملک کی آبیاری کرنے والے محنت کشوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طرح طرح کی ناانصافیوں اور مظالم کو سہنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مل کر انہیں انصاف اور حق دلانے کے لئے مضبوطی سے آواز اٹھائیں۔