300 یونٹ بجلی،500 روپے کاگیس سلنڈرماہانہ راشن مفت دینے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت عوام کو ماہانہ 500 روپے کا گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی ، فری راشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرس کا کہنا ہےکہ نئی دہلی انتخابات جیت کر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن دیا جائے گا۔ یادرہے قبل ازیں، کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے لئے بھی اعلان کر چکی ہے۔
اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو مفت راشن کٹ دی جائے گی جس میں 5 کلو چاول، 2 کلو چینی، ایک لیٹر تیل، 6 کلو دال اور 250 گرام چائے کی پتی شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں مہنگائی نے غریب خاندانوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ یہ اقدامات خواتین کو گھریلو مسائل سے آزاد کر کے بچوں کی تعلیم اور خاندان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کیجریوال اور وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اور کیجریوال میں کوئی فرق نہیں ہے، صرف نام کا فرق ہے۔ دہلی کو بہتر بنانا ہے تو کانگریس کی حکومت بنانا ضروری ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود جبکہ ہلکی بارش کی توقع ہے،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملتان: 300 کلو خراب اچار تلف، فیکٹری مالکان کو 50ہزار جرمانہ
---فائل فوٹوملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے ایک یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں ملاوٹی مرچ ضبطدوسری جانب رحیم یار خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ترنڈہ میر خان اڈے کے قریب گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا ہے۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران 250 کلو گرام ملاوٹی پسی سرخ مرچ ضبط کر کے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔