جماعت اسلامی خواتین کی آج یوم تشکر منانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور( پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ حماس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایمان، قربانی، اور صبر کے ذریعے بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے۔ حالیہ جنگ نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف
ڈٹ جانے والے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں، جبکہ ظالم ہمیشہ رسوا اور ناکام رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی پر 17جنوری بروز جمعہ المبارک حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک گیر یوم تشکرمنائے گی‘ جس میں رب کے حضور سجدہ ریزی ، دعائیں اور فلسطینی مجاہدین کی جرأت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 47 ہزار فلسطینی شہدا کا خون رنگ لائے گا۔اور فلسطین ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اہل غزہ سرخرو ہو گئے‘ اہل غزہ نے اپنی جرأت و بہادری اور صبر سے اسرائیل کی دفاعی و ملٹری حکمت عملی کو نا کام کر دکھایا ‘ اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کا مشن جاری رہے گا اوران شا اللہ بیت المقدس کی آزادی تک تحریک مزاحمت جاری رہے گی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں: