Jang News:
2025-01-18@11:02:45 GMT

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے: ملالہ یوسفزئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے: ملالہ یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہ کریں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں۔

پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکار ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نوشہروفیروز،ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف صدیقی ،خالد احمد صدیقی ودیگر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

نوشہروفیروز،ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف صدیقی ،خالد احمد صدیقی ودیگر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا: مولانا فضل الرحمٰن
  • این آر او کی ضرورت حکومت کو ہے بانی پی ٹی آئی کو نہیں: شوکت یوسفزئی
  • پہلے سے پتا تھا سزا ہوگی، یہ سب صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں، شوکت یوسفزئی
  • ملالہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے
  • کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے: شرجیل انعام میمن
  • اِنَّ بَطشَ رَبِّکَ لَشَدِید
  • افکار سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ
  • نوشہروفیروز،ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف صدیقی ،خالد احمد صدیقی ودیگر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • ایک چہرے پر…