2025-04-19@09:38:03 GMT
تلاش کی گنتی: 153

«کو رہا کر دیا گیا»:

(نئی خبر)
    بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔  82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔  A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں...
    لاہور: صحافی تنظیموں کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے اور سول سوسائٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کر دیا۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواسرت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جن کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ حماس نے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا جنہیں دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اب پانچویں مرحلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں...
    حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پانچویں تبادلے کے دوران غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی کو رہا کر دیا گیا۔ یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر حماس نے یرغمالیوں کو رہائی کے سلسلے میں ایک اسٹیج بنایا جہاں ں درجنوں نقاب پوش جنگجو موجود تھے۔ حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں اور نظربند شہریوں کو رہا کرے گا جن میں 18...
    فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا  کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت پانچویں مرحلے میں حماس نے 3 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلی شرابی، اوہد بن امی اور لیوی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے پانچویں تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ،54 طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں، جبکہ 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف ، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر اور دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.(جاری ہے) درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے پیکا ترمیمی ایکٹ میں ”فیک نیوز“ کی تعریف نہیں کی گئی، اس ایکٹ کی آڑ میں ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائی ہوگی درخواست میں...
    راولپنڈی:بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو رہا کردیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پراڈیالہ جیل کے افسر کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جنہیں 2 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم 4 وکلا تھے، ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے...
    امریکی رکن کانگریس جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی رکن کانگریس جو ولسن نے  پاکستان کی سیاسی اور عسکری لیڈر شپ کو خط لکھا ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف سید عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں  جو ولسن نے جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی پر امریکا پاکستان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہت سے اختلافات ہیں، جن میں ان کا چین اور روس کے بارے میں موقف بھی شامل ہے۔ اگر سیاسی مخالفین کو بیلٹ باکس سے شکست نہ دی جائے تو جمہوریت کام نہیں کر سکتی۔ جو ولسن کا کہنا ہے کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے کے بعد انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں سامنے آگئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 3 ججز کے تبادلے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں کر دیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے آنے سے انتظامی طور پر بڑی تبدیلیاں آگئیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے۔ اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔ آفس آرڈر کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر ایف آئی اے کورٹس...
    درخواست میں یہ اعتراض بھی اُٹھایا گیا ہے کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو جواب جمع کروانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دیدی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو چیلنج...
    اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔ شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر بھی شیئر کر دی یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا...
    اٹک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اعظم سواتی کی ضمانت 2 دن قبل ہوئی تھی، مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کی روبکار جاری ہوئی، رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی رہائی کے بعد خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے۔  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے ، تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے...
    اعظم سواتی - فوٹو: فائل خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔ سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظورلاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید تھے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام...
    اٹک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 فروری 2025ء ) اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ وبکار وصول ہونے پر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔(جاری ہے) اعظم سواتی کو لاہور ہائیکورٹ کے جج صداقت علی نے 3 روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اٹک جیل میں قید...
     سٹی42: اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کر دیا گیا۔ اعظم سواتی کولاہورہائی کورٹ کے جج صداقت علی  نےتین روز پہلے  ضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔آج عدالتی روبکار موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کورہاکیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق اعظم سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں اٹک جیل میں قیدتھے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا Waseem Azmet
    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ اعظم سواتی کو عدالتی روبکار جاری ہونے پر اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تین روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سپریم کورٹ بار نے اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفرز کو خوش آئند قرار دے د یا۔ سپریم کورٹ بار نے اپنے جاری اعلامیے میں کہا کہ  سپریم کورٹ بار ہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے، سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی سے سرکولیشن کے زریعے  ججز ٹرانسفرز پر رائے لی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ آئین کا ارٹیکل 200 بلکل واضح ہے، آرٹیکل 200 صدر مملکت کو ججز ٹرانسفر کی اجازت دیتا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ججز کی ٹرانسفرز نئی تقرری نہیں ہوتی، ٹرانسفر ہونے والے ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی، اعلامیہ صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری کیا گیا۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رواں ہفتے اب دس کے بجائے 13 ججز کیسز کی سماعت کریں گے، تیرہ سنگل بینچز کیساتھ چھ ڈویژن بینچز بھی دستیاب ہوں گے، ڈیوٹی روسٹر کے ذریعے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ججز روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلانکراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر آج عدالتی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ ،روسٹر جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کے بینچ کا روسٹر جاری کر دیا۔رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈیکلیئر کر دیا گیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہو گا ۔ ہائیکورٹ میں بینچ 2 سینیئر ترین جج ہوتا ہے۔ اس سے قبل، جسٹس محسن...
    ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا اور اسلام آباد بار کونسل کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرکے کل اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ہائیکورٹ میں ججز کی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں، کل وکلا تاریخی کنونشن کرنے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بدنیتی سے ٹرانسفر ہوئے، اس سے آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا، ملک بھر کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کےلیے تمام ججز دستیاب ہوں گے۔ 3 فروری سے 7 فروری تک 10 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق آئندہ ہفتے 10 سنگل بینچ اور 5 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 7 فروری کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا
     اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش، عدلیہ میں ایک اوربحران جنم لینے لگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکا صدرپاکستان، چیف جسٹس پاکستان اوردیگرہائیکورٹس کے نام خط سامنے آگیا۔   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کےمعاملے پرجسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججزنے صدرمملکت، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگرہائیکورٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائےنہ چیف جسٹس بنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ججزکی جانب سےخط میں لکھا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج چیف جسٹس بنانے کے لیےنہ لایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہی تین سینئرججزمیں سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں ملوث سزا یافتہ 10 ملزمان کی سزا معطل کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سزا معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق، ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث پہلے 10 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں، 4 افغان شہری بھی شامل فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان کے وکیل نے...
    اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے تین اسرائیلیوں، ایک مرد اور دو خواتین اور پانچ تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد ہوئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جب آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے تو بنیادی حقوق معطل ہو جاتے ہیں،یہاں اس کیس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بھی بات ہوئی،قانون بنا کر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا، عام شہریوں کو یہ حق حاصل نہیں،وفاق کی جانب سے بار بار کہا گیا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں میں وجوہات دی جائیں گی،اب کہا جارہا ہے کہ وجوہات ہوتی ہی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ پر سماعت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔ ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ تارکین وطن کی قومیت اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ...
     (بابرشہزاد ترک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔  احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔   
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف احمد اسحاق جہانگیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیئے اور احمد اسحاق کو او ایس ڈی بنا دیا  گیا۔ ان  کے علاوہ آئی جی خیبرپختون خوا اختر حیات کو بھی آئی جی کے پی کے کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ذوالفقار حمید کو تعینات کر دیا گیاہے ۔ مزید :
    سال نو کے آغاز سے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کوریا کے طیارے کی تباہی کی تحقیات مکمل کرلی گئیں۔ یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: المناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی کوریا کے روزنامے جونگ اینگ ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے سے منسلک پرندوں کے ٹکرانے کے بارے میں انکشاف کے بعد متاثرین کے اہل خانہ نے تحقیقات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے دونوں انجنوں میں بیکل ٹیلس نامی ایک مہاجر پرندے کے پر اور خون کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز ٹائون کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں سرفراز ٹائون عدنان دیسوالی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان،بشرہ بی بی،شاہ محمود قریشی و دیگر تمام بیگناہ سیاسی اسیران کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ ستتر سال سے جاری فرسودہ نظام کے خاتمے آئین و قانون کی بالادستی فلاحی ریاست کے قیام اور بنیادی حقوق سے محروم عوام کے لیے سدائے حق بلند کرنے کی پاداش میں کروڑوں پاکستانیوں کی دل کی آواز عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر پابند سلاسل کر دیا گیا اور سیرت النبی و دیگر اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے قائم کی جانے والی...
    سنہ 1987ء کے انتفاضہ کے آغاز سے ہی الاسعدی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں قابض ریاست نے اسے 20 سال عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس اور صیہونی ریاست کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے تحت جنین سے تعلق رکھنے والے قیدی کو 36 سال بعد رہائی مل گئی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے سیلہ الحارثیہ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ رائد السعدی کو 1989ء سے حراست میں لیا گیا تھا. السعدی اسرائیلی زندانوں سے رہائی پانے والے ان دو سو خوش نصیب فلسطینیوں میں شامل ہیں جنہیں ہفتے کے روز قابض اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا۔ سنہ 1987ء کے انتفاضہ کے...
    نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری اور خواجہ محمدآصف کو ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبر بنادیا گیا، وزیر اعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی خواہش پر انھیں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبر بنایا ہے۔  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے انھیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کرنے کامطالبہ کیا تھا۔  تفصیلات کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی تعیناتی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلاول بھٹوزرداری اور خواجہ آصف کی تعیناتی کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔  ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں سروسز گروپ کے گریڈ 22 کے افسران ترقی پر فیصلے کیے جائیں گے ، بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبربننے کی خواہش کا اظہار...
    صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے نومبر 2023 ء میں بحیرہ احمر میں پکڑے گئے مال بردار جہاز کے عملے کو رہا کر دیا۔ حوثیوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کردیا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کے تنازع میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ بیان میں جہاز کو حوالے کرنے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاز جاپانی شپنگ کمپنی نپون یوسین کے زیرِ انتظام تھا جسے این وائی کے لائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نومبر 2023 ء کے بعد سے حوثیوں نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اسرائیل پر بار بار بیلسٹک میزائل اور دیگر...
    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔ امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔ عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی اور جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ...
    سرگودھا کے نوجوان کو کراچی سے کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا ہے۔ مغوی کے بہنوئی نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست دی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے اغوا کا واقعہ 18 دسمبر 2024 کو پیش آیا، 19 جنوری کو درج کے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے نوجوان اللہ یار الیکٹریشن ہے اور سرگودھا سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان کراچی میں اکیلا رہتا تھا جہاں سے اسے  الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے کچے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کیوں کی؟ رکن...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لا کی وجہ سے معزول کیے جانے والے صدر یون سک یول کو گرفتار کرکے قید تنہائی میں منتقل کردیا گیا۔ یون کے حامیوں کی طرف سے ان کی رہائی کے لیے پرتشدد احتجاجی کاروائیوں کے باعث حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔ یون نے مارشل لا کے بارے میں جاری تفتیش کے دوران بیان دینے سے انکار کر دیا تھا ،جس کے بعد ان سے زبردستی بیان دلوانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اعلیٰ عہدے داروں کی بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے تفتیش کار حراستی مرکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ زیادہ امکان اس بات...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم  حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کے روز پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔  اس کے بعد اسرائیل نے مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ قیدی دو بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے ،ان قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فلسطینی طالبہ نے بتایا کہ اس نے اسرائیل کی حراست میں رہتے ہوئے انتہائی سخت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹر گلفام حسین کو لندن میں 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لیے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ لندن: نواز، شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام گرفتاراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں گلفام حسین نے کہا، ’بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ گیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز...
    ویب ڈیسک —  کیوبا نے بدھ کے روز ویٹی کن سے مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر کچھ قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس نے یہ اقدام اس کے ایک روز بعد شروع کیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ نے کیو با کو دہشت گردی کے ایک سر پرست ملک کے طور پر نامزدگی کو ختم کرنے سے متعلق صدر کے ارادے کا اعلان کیا ۔ جزیرے میں قیدیوں کے مقدمات پر نظر رکھنے والے کیوبا کے سول گروپس کے مطابق دن کے دوران ایک درجن سے زیادہ ان لوگوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں مختلف جرائم پر سزا دی گئی تھی اور جن میں سے کچھ کو اس کے بعد گرفتار کیا گیا...
    واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
    عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...