WE News:
2025-04-15@08:03:46 GMT

جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل

سال نو کے آغاز سے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کوریا کے طیارے کی تباہی کی تحقیات مکمل کرلی گئیں۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: المناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

کوریا کے روزنامے جونگ اینگ ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے سے منسلک پرندوں کے ٹکرانے کے بارے میں انکشاف کے بعد متاثرین کے اہل خانہ نے تحقیقات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے دونوں انجنوں میں بیکل ٹیلس نامی ایک مہاجر پرندے کے پر اور خون کے دھبے ملے ہیں۔

ایک اہلکار نے کہا کہ ہم بلیک باکس کا تجزیہ کر رہے ہیں اور ٹائم زون کے لحاظ سے مواصلاتی ریکارڈ کو کنٹرول کر رہے ہیں تاکہ ہوائی جہاز کے آپریٹنگ حالات، بیرونی اثرات اور ہوائی جہاز یا انجنوں میں موجود کسی بھی خرابی کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: جنوبی کوریا حادثہ، ایئر لائن کے مالک نے سر جھکاکر معافی مانگ لی

دریں اثنا متاثرین کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن نے لاش کے ٹکڑوں یا باقیات کی تلاش روکنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی دوسری میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ ایئرپورٹ 18 اپریل تک بند رہے گا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نامعلوم باقیات اور سامان شناخت کے لیے نیشنل فرانزک سروس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سنہ 1997 کے بعد سب سے مہلک حادثہ

جیجو ایئر بوئنگ 737-800 جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 مسافر سوار تھے سیئول کے جنوب مغرب میں 288 کلومیٹر دور موان کاؤنٹی میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2 فلائٹ اٹینڈنٹس زندہ بچ گئے۔

مبینہ طور پر لینڈنگ گیئر کے مسائل کا سامنا کرنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔ کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرانے اور شعلوں میں پھٹنے سے پہلے اپنے گیئر کے بغیر زمین پر پھسل گیا تھا۔

سنہ 1997 میں گوام میں کورین ایئر کی ڈومیسٹک فلائٹ کو پیش آنے والا اب تک کا سب سے مہلک حادثہ ہے جس میں 225 افراد مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ممالک میں نئے سال کا آغاز، جنوبی کوریا میں سوگ

حالیہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاز کے تینوں لینڈنگ گیئرز میں خرابی تھی اور پائلٹ نے حادثے سے قبل کنٹرول ٹاور کو پرندوں کے ٹکرانے کی اطلاع دی تھی۔

یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر پر ہونے والی ریکارڈنگ طیارے کے لوکلائزر ڈھانچے سے ٹکرانے سے تقریباً 4 منٹ پہلے رک گئی تھی۔

سال نو پر سوگ کا سماں

جنوبی کوریا میں نئے سال کا جشن طیارہ حادثے کے باعث روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا تھا۔ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کرکے کیا گیا تھا۔ اندوہناک حادثے پر ملک میں 7 روز تک سوگ منایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوبی کوریا جنوبی کوریا ایئر کریش جنوبی کوریا فضائی حادثہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا جنوبی کوریا ایئر کریش جنوبی کوریا فضائی حادثہ جنوبی کوریا ہوائی جہاز جہاز کے کے بعد

پڑھیں:

کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کرکے کے علاقے میٹھاخیل میں گاڑیوں میں تصادم میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

(اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپتال حادثہ زخمی کرک میٹھاخیل

متعلقہ مضامین

  • کرک، کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
  • کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • ’ایران آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے‘
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل
  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف