اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے کے بعد انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں سامنے آگئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 3 ججز کے تبادلے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں کر دیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کے انتظامی جج ہوں گے جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی ہوں گے۔انہیں نارکوٹکس کنٹرول کی خصوصی عدالت کا بھی چارج دیا گیا ہے۔اسی طرح جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا انسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ یہ انتظامی تبدیلیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی عدالتی حکمت عملی کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عدالتی امور کو مزید موثر اور فعال بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں تھیں۔قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ نئے تعینات ججز کی عدالتوں میں لاءافسران پیش ہوئے تھے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جسٹس سرفراز ڈوگر کا ویلکم کیاتھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر پیونی جج تعینات کرتے ہوئے بینچ نمبر 2 کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین کیسز کی سماعت کی تھی۔ لاءافسران اور سرکاری وکلاءکے علاوہ کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیںہواتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگرکے پاس تین جبکہ جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز سماعت کیلئے مقررتھے۔

لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج کیلئے مخصوص بنچ نمبر ٹو میں شامل کیاگیاتھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 200 کی شق (ون) کے تحت تین ججز کے تبادلے کئے تھے جس کا نوٹی فکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیاگیاتھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج تعینات کے مطابق جسٹس ججز کے تبادلے کیا گیا ہے کورٹ میں دیا گیا

پڑھیں:

وکلا کی ہڑتال کے دوران جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران نئے آنے والے ججز کی کاز لسٹ اور نام کی تختیاں لگا دی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں کردی گئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی کاز لسٹ آویزاں کی گئی جن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کے پاس تین جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز آج مقرر ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا، تلاوت کلام پاک سے کورٹ کا آغاز ہوا،  ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند  نے بتایا کہ میں لا افسر ہوں آپ کو ویلکم کرتا ہوں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بھی نئے جج کو خوش آمدید کہا، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آفس سے بھی سرکاری وکیل نے اپنا تعارف کرایا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کا جواب  نے شکریہ ادا کیا اور 3  کیسز کی سماعت کی، لا افسران سرکاری وکلا کے علاؤہ کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

دوسری جانب تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے  معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلا کی ہڑتال جاری ہے، ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست آزاد وکلا کو عدالت پیش ہونے سے روک رہے ہیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ وکلا پیش نا ہوں آج بار ہڑتال ہے۔

ادھر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کی ہڑتال اور کنونشن  کے موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی آمد  کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں3 نئے ججز آنے کے بعد انتظامی طور پر بڑی تبدیلیاں 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز آنے سے انتظامی طور پر بڑی تبدیلیاں
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے تحٹ اچھا اقدام ہے،صوبوں سے مزید ججز آنے چاہیں،چیف جسٹس
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں،تفصیلات سب نیوز پر
  • وکلا کی ہڑتال کے دوران جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کا آغاز
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ ،روسٹر جاری کر دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ روسٹر جاری