سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لا کی وجہ سے معزول کیے جانے والے صدر یون سک یول کو گرفتار کرکے قید تنہائی میں منتقل کردیا گیا۔ یون کے حامیوں کی طرف سے ان کی رہائی کے لیے پرتشدد احتجاجی کاروائیوں کے باعث حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔ یون نے مارشل لا کے بارے میں جاری تفتیش کے دوران بیان دینے سے انکار کر دیا تھا ،جس کے بعد ان سے زبردستی بیان دلوانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اعلیٰ عہدے داروں کی بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے تفتیش کار حراستی مرکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ صدر کو زبردستی انسدادِ بدعنوانی ادارے کی عمارت میں لایا جائے گا تاکہ وہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے۔ تفتیشی ٹیم کی طرف سے حراست میں لیے جانے کے بعد یون بدھ کے روز پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے تھے، لیکن انہوں نے مزید پوچھ گچھ کی درخواستوں پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وزارتِ انصاف نے بتایا کہ یون کو گرفتاری کے بعد 12 مربع میٹر کے کمرے میں قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر نے پولیس کو اپنے چہرے کی تصویر لینے کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز معزول صدر کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا،جس میں 44ہزار سے زائد افراد دارالحکومت سیول میں جمع ہوئے۔ حکومت نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 86افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے مارشل لاکو غیر آئینی قرار دے کر یون کی معزولی کا مطالبہ کیا تھا،جس کے بعد 18 جنوری کو انہیں بغاوت کی قیادت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکار ٹیم صدر کو فروری کے اوائل تک حراست میں رکھ کر پوچھ گچھ کرے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے بعد

پڑھیں:

جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری

سٹی 42 : ٹرین پر سفر کرنے والے جنوبی پنجاب کے مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی ۔ 

ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) 16 اپریل 2025 سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ چلائی جائے گئی۔ شٹل ٹرین شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی ہوئی صبح9بجکر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔ اس کے علاوہ 228Dn ڈیرہ غازی خان سے دن 11 بجے روانہ دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔ 

انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شٹل ٹرین کو 4 اکانومی کلاس کوچز اور ایک بریک وین پر چلایا جائے گا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
  • کراچی میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری