پی ٹی آئی کے اہم رہنما کورات گئے جیل سے رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔
شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر بھی شیئر کر دی
یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان سے عون چودھری کی ملاقات، تصویر وائرل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پی ٹی آئی عاطف خان اور عون چودھری کی ملاقات، پی ٹی آئی کےسینئر رہنمانےملاقات کی تصویرپارٹی کےواٹس ایپ گروپ میں شیئرکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عاطف خان کی عون چودھری سےملاقات پروزیراعلیٰ سمیت پارٹی رہنماوں نے شدید تنقید کی ہے۔اس حوالے عاطف خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خفیہ نہیں دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی، اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کیلئے گیا تھا، عون چودھری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر بنا لی۔
دوسری جانب عاطف خان کی بات سے گروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا، جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ورکرزاور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتی ہے۔
ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی، ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دیدیا
انہوں نے مزید کہا کہ عون چودھری نے ہمارے لیڈراور ان کی اہلیہ کےخلاف گواہی دی تھی۔