امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔

امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔

عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی اور جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ قید میں کسی بھی لمحے اپنے رب کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے تھے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے محمد خان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بدلے دو امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری جلد میڈیا کو بتائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے پیچھے بھارت کے بہت سے عزائم ہیں۔

پہلگام سانحہ اور اس کے بعد کی صورتحال: برصغیر پاک و ھند کے امن پسند ہمسائیوں کا مشترکہ بیان برائے امن 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی
  • بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، وزیرداخلہ
  • عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی
  • جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،انوار الحق کاکڑ
  • عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی 
  • جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں: انوار الحق کاکڑ
  • حماس قیدیوں کی رہائی کے لیے مکمل معاہدے پر تیار ہے، محمود مرداوی
  • افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 عسکریت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
  • مودی سرکار کے کشمیریوں کے جعلی انکاونٹرز کے ثبوت آگئے
  • حماس تمام قیدیوں کی رہائی، 5سالہ جنگ بندی پر آمادہ