2025-04-05@05:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«پر امریکی جارحیت»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز: 1897ء میں امریکہ کے صدر ویلیم میک کیلنی نے سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں مخصوص تبدیلیاں ایجاد کر کے رائے عامہ کو اپنی مطلوبہ سامراجی پالیسیاں قبول کرنے کے لیے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے اصلی اہداف بحرالکاہل اور بحیرہ کریبین کے جزیروں کو امریکہ سے ملحق کرنے پر مبنی تھے جن کے حصول کے لیے 1898ء میں ہسپانوی سلطنت سے خونریز جنگ لڑی گئی۔ اس سے پہلے ہمیشہ دوسروں کی مداخلت آمیز خارجہ پالیسیوں سے خائف رہنے والے امریکیوں نے پہلی بار یورپی سامراجی طاقتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے باہر فتح کا مزہ چکھا۔ صدر ویلیم میک کیلنی نے ان کامیابیوں کو امریکہ کا "سنہری دور" قرار دیا۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کولمبیا پر 25 فیصد محصولات اور پابندیاں عائد کریں گے، ان کا یہ اعلان اس پس منظر میں کیا گیا ہے جب کولمبین صدر نے ملک بدر کیے گئے تارکین وطن کو لے جانے والے 2 امریکی فوجی طیاروں کو کولمبیا میں اترنے سے روک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا سے امریکا آنے والے ’تمام سامان پر‘فوری طور پر محصولات لگائے جائیں گے اور ایک ہفتے میں 25 فیصد محصولات کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا...
اپنے اقتدار کے پہلے روز ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنا امریکی صدور کی ایک روایت ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر ایک ایسا حکم نامہ ہوتا ہے جسے جاری کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی اجازت درکار نہیں ہوتی۔ تاہم اس صدارتی حکم نامے کی بھی حدود ہیں۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کس طرح جاری ہوتے ہیں، ان میں کتنی قوت ہوتی ہے، ان کی حدود کیا ہیں اور آیا یہ احکامات غیر مؤثر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈرز کیا ہوتے ہیں؟بنیادی طور پر ایگزیکٹو آرڈر صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والی ایک ایسی دستاویز ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر کس طرح وفاقی حکومت کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر وفاقی ایجنسیوں کے...

ٹرمپ انتظامیہ نے فوجی امداد سمیت یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں کے تحت تمام منصوبوں کے لیے فنڈنگ پر پابندی عائد کر دی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ نے فوجی امداد سمیت یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں کے تحت بیرون ممالک امریکی امداد سے چلنے والے تمام منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاہم ہنگامی خوراک کے پروگرام اور اسرائیل اور مصر کے لیے فوجی امداد کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس حکم سے دنیا بھر میں اربوں ڈالر کے امریکی فنڈ سے چلنے والے منصوبے فوری طور پر خطرے میں پڑ گئے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بلاواسط طور پر امریکا کو فوجی اتحاد ”نیٹو“ اور اپنے یورپی اتحادیوں سے الگ کرلیا ہے جن منصوبوں کے لیے فنڈنگ...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔ واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت3 ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرکو روکنے کے لیے عارضی پابندی14 روز تک برقرار رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) امریکی ریاست سیئیٹل کے ایک وفاقی جج نے والدین کی امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر پیدائشی حق شہریت کی آئینی ضمانت کو ختم کرنے کے ٹرمپ کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج جان کوفینور نے فیصلہ سنایا کہ صدر کی جانب سے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے سے انکار کرنے کی کوشش "پوری طرح سے غیر آئینی" ہے۔ محکمہ انصاف کے ایک وکیل، جو صدر کے حکم کے فیصلے کا دفاع کر رہے تھے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جج نے کہا، "مجھے یہ سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ بار کا ایک رکن کس طرح فیصلہ...
امریکا کے ایک فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی حق شہریت کی ازسر نو تعریف کرنے والے ایگزیکٹو آرڈر کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ جمعرات کو امریکی فیڈرل جج کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو 14 دن کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کے لیے کسی قسم کے اقدامات کرنے سے بھی روکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا اس دوران فریقین صدر ٹرمپ کے پیدائشی حق شہریت سے متعلق حکم کے درست ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں مزید دلائل پیش کریں گے۔جج نے 6 فروری کو کیس کی سماعت...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کیلئے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کے لیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)نیو جرسی اور ایریزونا کے اٹارنی جنرلز نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سابق صدر بائیڈن کے کئی احکامات اور اقدامات ہوا میں اڑا دیے۔امریکی ریاستوں اور شہری حقوق کے گروپوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ نئے ایگزیکٹو آرڈرز کے خلاف پہلا مقدمہ دائر کردیا ہے۔اس حوالے سے نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلیٹکن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی شہریت کا حق واپس لینے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صدر کو بادشاہت کی طرز پر ملکی...
امریکا کی 18 ریاستوں نے پیدائش کی بنیاد پر دی جانے والی شہریت کے خلاف صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ پیدائشی شہریت کے حق میں کھڑی ہونے والی اِن امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔ جن ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اُن میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور سان فرانسسکو بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ بوسٹن کی ایک وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کیا جانے والا ایگزیکٹیو آرڈر امریکی آئین کے منافی ہے۔ ڈیموکریٹس کی حکومت والی ریاستوں کے علاوہ شہری حقوق کی انجمنوں نے بھی پیدائش کی...
ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...
امریکا کی 22 ریاستوں کی جانب سے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک صدی پرانے امیگریشن پریکٹس یعنی پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے کے اقدام کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ پیدائشی حق شہریت اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے بچے اپنے والدین کے امریکا میں امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر شہری ہوں گے، تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کے خلاف حکم نامے کو ڈیموکریٹک اکثریت رکھنے والی 22 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریباً 700 الفاظ پر مشتمل...
واشنگٹن: نیو جرسی اور ایریزونا کے اٹارنی جنرلز نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سابق صدر بائیڈن کے کئی احکامات اور اقدامات ہوا میں اڑا دیے۔ امریکی ریاستوں اور شہری حقوق کے گروپوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ نئے ایگزیکٹو آرڈرز کے خلاف پہلا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ اس حوالے سے نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلیٹکن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی شہریت کا حق واپس لینے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صدر کو بادشاہت کی طرز پر ملکی معاملات چلانے کی اجازت...
ویب ڈیسک — اپنے اقتدار کے پہلے روز ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنا امریکی صدور کی ایک روایت ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر ایک ایسا حکم نامہ ہوتا ہے جسے جاری کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی اجازت درکار نہیں ہوتی۔ تاہم اس صدارتی حکم نامے کی بھی حدود ہیں۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کس طرح جاری ہوتے ہیں، ان میں کتنی قوت ہوتی ہے، ان کی حدود کیا ہیں اور آیا یہ احکامات غیر مؤثر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈرز کیا ہوتے ہیں؟ بنیادی طور پر ایگزیکٹو آرڈر صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والی ایک ایسی دستاویز ہےجو یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر کس طرح وفاقی حکومت کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اور دیگر اقدامات سے اسرائیل کی مدد کی، ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت ہمارے خطے میں امن و خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔ نیتن ہایو کا کہنا تھا کہ غزہ سے باقی کے یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیتیں اور حماس کی غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے...
واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا، ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آج کے دن متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ملک کے ملک کی جنوبیسرحد پر ایمرجنسی نافذ کریں گے اور ملک میں غیر قانونی داخلے پر پابندی لگائیں گے‘ وہ ’ری مین ان میکسیکو‘ پالیسی کو بحال کریں گے اور جنوبی سرحد پر فوج تعینات کر یں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے...
چین غیر متزلزل طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے گا، ہان زنگ واشنگٹن : چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ نے یو ایس چائنا بزنس کونسل، یو ایس چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔پیر کے روز ہان زنگ نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کی حمایت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں شراکت دار اور استفادہ حاصل کرنے والی ہے۔ چین غیر متزلزل طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے گا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا جاری...
نومنتِخب امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرینگے، جنکا مقصد بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو ختم کرنا ہے۔ ان اقدامات میں جلاوطنی کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ اور 6 جنوری 2021ء کے کیپیٹل ہاؤس فسادات میں ملوث افراد کی معافی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی یہ روایت ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جو منتخب صدر کی آئندہ...
ویب ڈیسک — امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے کے بعد لائیم لائیٹ میں آئیں۔ اب وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچنے والی ہیں۔۔ کچھ جانتے ہیں میلانیا ٹرمپ کی زندگی اور کیرئیرکے بارے میں، اور یہ کہ ان سے وابستہ امریکی عوام کی توقعات کیا ہیں۔ شادی سے پہلے میلانیا کا نام Melanija Knavs تھا ۔۔ابدنیا انہیں سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نام سے جانتی ہے ۔۔ان کی پیدائش چھبیس اپریل 1970 کویورپی ملک سلووینیا کے شہر نوو مستو شہر میں ہوئی۔ ان کے والد سیونیچا نامی قصبے میں گاڑیاں بیچتے تھے جبکہ ان کی ماں ٹیکسٹائیل انڈسٹری میں کام کرتی...
فوٹو: فائل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے جو کینسر کی جعلی دستاویزات پیش کرکے امریکا کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم رضا عباس سیالکوٹ اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ کراچی کا رہائشی ہے۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کروائیں۔ ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس لیب اسسٹنٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔ رضا عباس کی امریکی ویزے کیلئے درخواست پہلے بھی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کے کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور اسکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا نفاذ یقینی بنایا جائے جبکہ کارگو ٹریکنگ کی خدمات مہیا کرنے والے اداروں کی معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ روکنے کی بدولت اس...
امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکن رکن کانگریس اینڈی بگس، پاکستان کو 2004 سے حاصل اہم غیر نیٹو اتحادی (ایم این این اے) کے اسٹیٹس سے محروم کرنے کے لیے ایک بار پھر بل لے آئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ قانون میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ستمبر 2012 میں غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ بل منظور بھی ہو جاتا ہے تو اس کے عملی اثرات محدود ہوسکتے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بیٹے...
امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوحا میں جاری غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر بائیڈن کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے شعلے جمعہ کے روز بھی تباہ کن راستے بناتے رہے، امریکی حکام کو لگتا ہے کہ ’دنیا کا کوئی بھی ’پانی کا نظام‘ لاس اینجلس کی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے نقصانات کا اندازہ لگانے اور آگ کیسے شروع ہوئی، اس کا تعین کرنے کی کوشش کی، ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا اس سطح کی تباہی کو کسی طرح کم کیا جا سکتا تھا، یا یہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے دور میں نیا معمول ہے؟ حکومتی رپورٹس اور ایک درجن سے زائد ماہرین کے انٹرویوز کے جائزے سے پتا...
اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران یمن کے شہری ڈھانچے پر جارح مثلث کے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ میں صیہونی رژیم کے قبیح جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ یمن کے صوبوں "صنعاء"، "الحدیدہ" اور "عمران" پر امریکہ، برطانیہ و صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے، بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی بالا ترین خلاف ورزی ہیں۔ جس کی شدید مذمت کی جانی چاہئے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران...
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل حملوں پراسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اورسابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی کانگریس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ایوان نمائندگان کے 243 ارکان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ 140 اراکین نے کانگریس نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا۔ امریکی غیرقانونی کورٹ کاؤنٹر ایکشن ایکٹ امریکی شہریوں اوراسرائیل سمیت اتحادی ملک کے شہریوں سے تحقیقات ، گرفتاری یا حراست میں لینے یا ان کے خلاف...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...