Islam Times:
2025-04-15@09:37:00 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کیلئے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کے لیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر

پڑھیں:

تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2025 میں 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی ایک ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں ترسیلات زر کی یہ تاریخی سطح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت، محنت، اور حکومت پر اعتماد کی مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 37.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے موقع پر اس خوشخبری کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے محنت کش پاکستانیوں کے عزم، لگن اور حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: “سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ بیرون ملک دن رات محنت کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں ان کے مسائل کے حل اور سہولت کاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
  • تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم