ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔ واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت3 ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرکو روکنے کے لیے عارضی پابندی14 روز تک برقرار رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا
اعلان کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر اعظم شہباز کا خط، صدارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 جنوری کو امریکی صدارت کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں انہیں اعلیٰ منصب حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی تاریخ کے 47 ویں صدر ہیں جبکہ وہ یہ عہدہ دوسری بار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر کی سیاسی اور شو بز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔