نیتن یاہو کی امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اور دیگر اقدامات سے اسرائیل کی مدد کی، ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت ہمارے خطے میں امن و خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔
نیتن ہایو کا کہنا تھا کہ غزہ سے باقی کے یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیتیں اور حماس کی غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھالیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی ملکر کام کرنا چاہیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو امریکا کی دوبارہ صدارت سنبھالنے پر نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔