2025-02-21@20:33:23 GMT
تلاش کی گنتی: 2059

«جیت کر»:

(نئی خبر)
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔
    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ کیڈانس فریڈرکسن ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انھیں حال ہی میں کالج کےلیے 40 ہزار ڈالر اسکالر شپ ملی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، کیڈانس 17 فروری کو فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔ فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق کیڈینس کا کار حادثہ پیر کے روز اسٹیٹ ہائی...
    ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی تصویر میں ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم ’سردار جی ‘2 کی کاسٹ کے درمیان کھڑی تھیں اور سامنے میز پر کیک بھی رکھا ہوا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی جبکہ کئی صارفین کے مطابق انہیں پنجابی فلم...
    بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حزب اللہ کا ایک عسکریت پسند تھا۔ لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے بدھ کے روز جنوبی سرحدی قصبے عیتا الشعب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ حملہ حزب اللہ کے ایک جنگجو کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جو مبینہ طور پر اسلحہ لے جا رہا تھا۔ وززانی بارڈر ریجن میں بھی ایک شخص زخمی ہوا، جہاں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ شیبا قصبے کے قریب اسرائیلی فورسز نے گھروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔  
    اس موقع پر انہوں نے سینئر صوبائی رہنماء ایس یو سی ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر سید مقعیل حسین ہاشمی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر تعزیت پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا مولانا کاظم حسین مطہری نے ضلع اوکرزئی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سینئر صوبائی رہنماء ایس یو سی ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر سید مقعیل حسین ہاشمی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر تعزیت پیش کی اور قائد ملت کا...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا ہے ۔(جاری ہے) وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود رہا نہ کرا ئے جا سکے ان اسرائیلیوں کا ذکر کر رہے تھے جو اس دوران ہلاکت کو پہنچ گئے ۔ مگر زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے۔ اس موقع پر...
    اسلام آباد اور  لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ رات گئے اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور میں بھی موسم ہر لمحہ بدل رہا ہے، جہاں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے  کچھ دنوں سے گرم موسم اب پھر سرد میں تبدیل ہوگیا۔ ضلع چنیوٹ اور لالیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔  پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ کوہ سفید پر برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔ ایبٹ آباد میں بارش جبکہ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ...
    سرینگر: بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کئی کتاب فروشوں پر چھاپے مار کر اسلامی اسکالر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابیں ضبط کر لیں، جس پر مقامی عوام اور مسلم رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں “کسی ممنوعہ تنظیم کی نظریات کو فروغ دینے والی کتابوں” کی فروخت روکنے کے لیے کی گئی ہیں۔ تاہم، مقامی دکانداروں نے تصدیق کی کہ ضبط شدہ کتابیں جماعتِ اسلامی کے بانی مولانا مودودی کی تصانیف ہیں۔ سرینگر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کتابوں کی ضبطی کے واقعات پیش آئے۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ “پولیس اہلکار آئے اور مولانا مودودی کی تمام کتابیں اٹھا کر لے گئے، یہ کہہ کر کہ...
    اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین رو ز یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری سمیت دیگر...
    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے 2 بڑے ستارے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبریں گردش میں ہیں اور اس سے متعلق ان کی نئی فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ ہانیہ عامر بھارت میں بے حد مقبول ہیں، جبکہ دلجیت دوسانجھ پاکستان میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں، دونوں اس وقت خبروں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی، جہاں گلوکار نے انہیں اسٹیج پر بھی بلایا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریڈٹ پر مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کے لیے ساتھ کام کر رہے...
    سعودیہ، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان افراد کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ سے بلیک لسٹ 4، زائد المیعاد قیام پر 1 اور بغیر پاسپورٹ 2 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔ مالدیپ میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 جبکہ متحدہ عرب امارات میں بغیر پاسپورٹ اور زائد المیعاد قیام پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ کینیا میں زائد المیعاد پاسپورٹ پر 1، قطر میں مفرور 4 اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں  آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینٹ میں...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔گزشتہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب سے ہی پاکستان کا آغاز نہایتی مایوس کن رہا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.2 اوورز میں 260 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہوم گراؤنڈ اور میگا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی ہے۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہیں۔  10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور جن مرد حضرات کو عمرے پر بھیج رہی ہیں انہیں احرام بھی دیں گی، راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایسا کوئی کام کرنے جا رہی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
    کراچی (صباح نیوز) رینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن نواب یوسف تالپورکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
    امریکا سے بےدخل کیے گئے پاکستانیوں سمیت 300 محصور افراد نے دنیا سے مدد کی اپیل کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 300 پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کو پاناما کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ ساحل سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کو امریکا سے بے دخل کیے جانے والے افراد کو رکھنے کے لیے عارضی طور پر ڈیٹنشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کی غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خواتین اور مردوں کو ہوٹل کے کمروں کی کھڑکیوں سے ' ہماری مدد کریں' اور ' ہم اپنے ملک میں محفوظ نہیں' جیسے پیغامات پلے کارڈز پر لکھ کر لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔...
    شہدادپور(نامہ نگار)ایف آئی اے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں دبنگ کاروائی، ڈیڈکشن بل اور ناجائز بجلی کنکشن کے 50ہزار روپے رشوت رنگے ہاتھوں وصول کرنے والے حیسکو ملازم کو ساتھی سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا، حیسکو ملازم نے چھاپے کی کاروائی پر رشوت کی رقم ساتھی کو دے کر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ایف آئی اے اہلکاروں نے دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے ایک شہری محمد اسلم لغاری کی درخواست کہ میرے سے ڈیڈکشن بل اور ناجائز کنکشن دینے کا کہہ کر ایک لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ جس میں سے 50ہزار روپے دے چکا ہوں اور بقایا 50ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نوابشاہ کے ایس ایچ او ایس...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی ہمت کی ہے تو اسے سراہنا چاہیے، کیونکہ ماضی میں میری حکومت کسی کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کی جرات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک ریاض کے خلاف ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، ورنہ اس سے قبل ریفرنس تو کیا ان کے خلاف کبھی درخواست بھی دائر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ عارف علوی صدر بننے سے پہلے جیسے تھے صدر بننے کے بعد بھی...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو اپنے خرچے پر عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوارہی ہوں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کےلیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور یہاں سے لوگوں کو عمرے پر بھیجا جارہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے عمرے پر جانے والے تمام لوگوں میں احرام بھی تقسیم کیے۔
    ترجمان کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار، 110 سعودی ریال اور 2000 تنزانیہ شلنگ بھی برآمد ہوئے، 2عدد موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشتر پارک نمائش کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاظم رضا کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی محمد حبیب الرحمن کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آپ وادی کشمیر بھر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران مفتی محمد حبیب الرحمن سے ایک انٹرویو...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی اہم ملاقات ہائی،جس میں لاپتا افراد، ٹیکس سے متعلق معاملات، عدلیہ میں اصلاحات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس سے ملک بھر کی عدالتوں میں طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکس کے تنازعات پر توجہ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان معاملات میں میرٹ پر جلد فیصلے کرنا ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کی درخواست کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نظام انصاف میں بہتری لانے کے لیے تجاویز طلب کیں۔...
    صدارتی خطاب میں حکیم عبد الرشید نے کہا کہ نسل انسانی ایک ہی مرد و عورت سے وجود میں آئی ہے اور قوم، وطن، نسل، رنگ، علاقہ و مذہب و قبائل کی جو تفریق ہے، اسے صرف انسانوں کی شناخت کیلئے ہی رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل و مظہر الحق ٹرسٹ کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے قصبہ بیروہ کے ٹاون ہال میں بین المذاہب کانفرنس بعنوان Interfaith dialogue and cultural diversity کا انعقاد کیا گیا، جس میں جموں و کشمیر کے مختلف مذاہب، مسالک و مکاتب فکر کے علماء کرام و دانشور حضرات نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے سربراہ حکیم عبد الرشید کی صدارت میں منعقد ہوئی،...
     شہر کے محلوں اور گلیوں اور کیمپ میں شہریوں کے گھروں، املاک اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر تباہی روز کا معمول بن چکا ہے۔ دوسری طرف قابض فوج بلڈوزر اور فیول ٹینکروں کے ساتھ کیمپ کے داخلی راستوں اور اطراف میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے جنین قصبے پر صیہونی فوج کی جارحیت کو ایک ماہ ہو گیا اس دوران اسرائیلی بربریت میں 27 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ہزاروں افراد کو جبری بے گھر کر دیا گیا ہے، گھروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے محلوں اور گلیوں اور کیمپ میں شہریوں کے گھروں، املاک اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر تباہی روز کا...
    سپارکو نے پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان کے چاند روور کے لیےنام تجویز کرکےتاریخ کا حصہ بنیں ۔ بہترین نام تجویز کرنے والےکوایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا چاند روورمشن دوہزاراٹھائیس میں روانہ ہوگا خیال رہے پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا چاند روورمشن 2028 میں روانہ کرے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘کیوب آئی قمر’ چاند کے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا، پاکستان کو پہلی کامیابی اسپنر ابرار احمد نے دلائی اور 39 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنانے والے ڈیون کونوے کو کلین بولڈ کردیا۔...
    ڈیلٹا ایئر لائنز کی منی ایپلس سے ٹورنٹو جانے والا جہاز پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ مذکورہ جیٹ طیارہ الٹ جانے کے بعد کریش ہوا تاہم اس میں سوار تمام 80 افراد بچ گئے تھے۔ زخمی ہونے والے سواروں میں سے 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو منگل کی صبح تک ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی یہ حادثہ ہوا بازی کے حالیہ سانحات کا ایک تسلسل ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب اور فلاڈیلفیا میں ہوئے حادثات شامل ہیں۔ دونوں حادثات میں بالترتیب 67 اور...
    کراچی (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 321 رنز کاہدف دیدیا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنزبنائے ۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم 73 رنز پر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ، نسیم شاہ نے دو وکٹیں...
    جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس پر دہشتگردوں کو جنم اور لاقانونیت کو فروغ دینے کا الزام لگادیا۔ گزشتہ سال کی طلبا کی بغاوت میں مارے گئے 4 پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے زوم کے ذریعے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد نے ملک کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک بلوائی قرار دیتے ہوئے (بھارت سے) وطن واپس آکر انصاف حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی یاد رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست 2024 کو اپنی برطرفی کے بعد ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ (پولیس والوں کے) قتل...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ پاکستان ایئرفورس کے ’شیردل اسکواڈرن‘ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔ تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔ اسکواڈرن نے کاکورم-8 طیاروں کے ذریعے انتہائی پیچیدہ کرتب دکھائے جن میں بیرل رولز، لوپس اور بم برسٹ شامل تھے، جبکہ رنگین دھوئیں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا۔  مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم اس فضائی مظاہرے میں پاکستان میں...
    گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو اے...
    لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک طریقے سے حل نہیں کر سکتے، جنوبی افریقہ فلسطین کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے گیا، پاکستان کو بھی کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں لیکر جانا چاہیے، بھارت کیساتھ کوئی ڈائیلاگ کامیاب ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز ابھی بھی ایک جناح کی تلاش میں ہے، کشمیر کی تحریک آزادی کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے پاکستانی آرمی چیف کے اس بیان کو سراہا کہ کشمیر کیلئے 10 جنگیں لڑیں گے۔ حریت رہنماء یاسین...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔ اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔ پاکستان اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔ اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے خصوصی حیثیت کی منسوخی اور لیفٹننٹ گورنر کو براہ راست اختیارات دینے سے کشمیریوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے علاقے میں نافذ کئے گئے نئے فوجداری قوانین اور دیگر کالے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے
    جرمنی، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ ، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے 6 مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی سے ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے 3 اور جرمنی ورک ویزا کے ایک مسافر کو بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا...
    تہران میں سید علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد سے گفتگو میں فرمایا کہ اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے امریکی احمقانہ منصوبے یا کچھ اور کسی بھی دوسرےمنصوبے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور جو ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو تھوڑے عرصے میں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے وہ اب اپنے چھوٹے چھوٹے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشترپارک نمائش کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاظم رضا کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔اس کے ساتھ  8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار ، 110 سعودی ریال اور 2000 تنزانیہ شلنگ بھی برآمد ہوئے۔2عدد موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیت لیا۔  پریانکا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی کے ختم ہونے کے بعد واپس امریکہ روانگی کیلئے ممبئی پہنچیں ہیں جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتی...
    جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ فرانس میں 1 پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور...
    ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ پاکستانی ڈمپل کوئن ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری محض اتفاق ہے یا کچھ کھچڑی پک رہی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہو گئے۔ شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم یا گانا شوٹ کرنے سے متعلق چے میگوئیاں ہو رہی تھیں۔ جس پر دونوں کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے مہر ثبت کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی افواہیں گرم تھیں، لیکن دونوں جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے) ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی...
    وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر سبی، قلات، خضدار، پشین اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع اور دیگر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 14، گوادر میں 16 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    اسلام آباد (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے رویے کے خلاف شدید احتجا ج پر پی ٹی آئی کے 3 اراکین کی رکنیت معطل کردی ، سینیٹر عون عباس ،سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نکالنے کا حکم دیدیا گیا،سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف کا شدید احتجاج کیا، وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس...
    ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان المبارک سے قبل بریک نہیں لگ رہی عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160روپے فی کلو ہوگئی ہے اور مزید بڑھنے کے امکانات نظرآرہے ہیں سال 2025 کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں چینی کی اوسط قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ جبکہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت 22 روپے فی کلو بڑھی ہے۔موجودہ حکومت نے جون 2024 سے لیکر اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر 7لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ،اکتوبر 2024 میں آخری بار 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اور نومبر کے آخر سے لے کر اب تک چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 فروری 2025ء) کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے۔ لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟کثیرالفریقی، کثیرالجہت یا کثیر الاطراف بنیادی طور پر جیومیٹری کی...
    ویب ڈیسک —  پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحق ایک ضلع میں کارروائی کے دوران” کم از کم 30 شر پسند وں” کو ہلاک کر دیا ہے۔” منگل کے روز جاری فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ ہلاکتیں جنوبی وزیرستان کے علاقے سروراکا میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر رات بھر کے دوران کی جانے والی ایک کارروائی میں ہوئیں۔ یہ آپریشن انٹیلیجینس کی اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کو ’’خوارج ‘‘ قرار دیا گیا ، جو حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان یا عسکریت پسند گروپ ٹی...
    ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے کوٹلی یونیورسٹی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر چودھری عامر یاسین تھے۔ مقررین نے اس موقع پر نوجوانوں کے کردار، مسئلہ...
    معاصر دنیا میں معیشت اور سیاست کا نظام ’فرضی شخصیت‘ کے تصور پر کھڑا ہے۔ ’کمپنی‘ ہی کو لے لیجیے جو قانون کی نظر میں ایک فرضی شخص ہے۔ ایک عام آدمی یہ سمجھتا ہے کہ شیئر ہولڈر کمپنی کے اثاثوں کے مالک ہوتے ہیں جبکہ قانون کی نظر میں اثاثوں کی مالک خود کمپنی  ہی ہوتی ہے۔ کمپنی کو ’کارپوریشن‘ بھی کہا جاتا ہے۔’ریاست‘ بھی قانون کی نظر میں ایک کارپوریشن ہے یعنی ایک فرضی وجود جسے بین الاقوامی قانون شخص مان کر اس پر ذمہ داریاں عائد کرتا اور اس کے لیے حقوق تسلیم کرتا ہے۔ فرضی شخصیت کا نظام چلانے والے افراد، جو ’حقیقی شخصیت‘ رکھتے ہیں،’فرضی شخصیت کے پردے‘ (corporate veil) کے پیچھے چھپے ہوتے ہیں۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سینٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا گزشتہ روز بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفیٰ اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی چیئرمین نے عون عباس، ہمایوں مہمند، فلک ناز چترالی کو رواں سیشن کے لیے معطل کردیا۔ قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش واپڈا ٹائون لاہور جا کر شہید کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے کامیاب ہوگی۔ 26 ویں ترمیم پر میں بات کرنا چاہتا ہوں، جیسے یہ بنائی گئی، اس کو پاس کیا گیا،...
    سکھر(نمائندہ جسارت )سکھرمیں ن لیگ ورکرز کنونشن کی تیاریاں عروج پر،تشہری مہم کے سلسلے میں ریلی کاانعقاد،پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بازی۔ تفصیلات کیمطابق سکھر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی کی جانب سے 28 فروری کو ہونے والے سکھر ورکرز کنونشن کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کیلئے سوشل میڈیا کمپین کا آغاز کردیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کا پاورشو کی تیاریاں عروج پر ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو نیو پنڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی اور سکھر پریس کلب کے سامنے خوب نعرے بازی کی ۔ریلی میں شریک مسلم لیگ ن سکھر کے...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میںدو افراد زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 نجی صفاء یونیورسٹی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں گولی لگنے سے 30 سالہ مصطفی ولد کوثرٰ نامی نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔فائرنگ میں ایک شخص40سالہ مجاہد ولد علی خان بھی زخمی ہوا ،واقعہ لین دین کے تنازہ کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم مجاہد کوحراست میں لے لیا ، ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ کورنگی الیاس گوٹھ رکشہ اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں اکر راہگیر بچی 7سالہ زرگونہ دختر گل محمد جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے ممبرز پریس کلب اور جی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی اسحاق بلوچ کے بڑے بھائی محمد ابراہیم بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم اسحاق بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
    جامشورو(رپورٹ: مظہر خان) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں نئے آنے طلبا کے اِعزاز میں ایک شاندار تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ جس میں لمس فیکلٹیز کے ڈینز اور بلاِول میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرز اور نئے داخل ہونے والے طلباء اور اْن کے والدین نے اورینٹیشن میں شرکت کی۔ اِ س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اُجن نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مشورہ دیا کہ طبی پیشے میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہوگی اور اپنے آپ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔وائس چانسلرجامشورو لیاقت یونیورسٹی آف میڈ یکل اینڈ سائنسز جامشورو اور بلاول میڈیکل کالج جامشورو میں ایم بی بی ایس سیشن 2025 ء کے کورسز...
    جب بھی دو ملکوں کے تعلقات کی بات کی جاتی ہے تو بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ ایک سنگین موضوع کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سیاست اورکئی دیگر عوامل نے ان تعلقات کو پیچیدہ بنا دیا ہے، مگر ایسے میں کچھ شخصیات اُبھرتی ہیں جو اس پیچیدہ صورتِ حال کو ایک نیا زاویہ دیتی ہیں اور ان میں ایک اہم نام تپن بوس کا تھا۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنھوں نے نہ صرف بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کی تھی بلکہ امن انسانیت اور حقوقِ انسانی کے حوالے سے ایک روشن پیغام بھی دیا تھا۔ میری چند ملاقاتیں تپن بوس سے ہوئیں اور ان ملاقاتوں کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پراجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں اوچت، مندوری سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پراجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان خیبر پختونخوا کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو آج کے ناخوشگوار واقعے پر بریفنگ دی گئی جبکہ علی امین گنڈاپور نے گاڑیوں کے قافلوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات کی...
    بلوچستان گڈز اینڈ ٹرک ایسوسی ایشن کی اپیل پر بلوچستان سے دیگر صوبوں کو  پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی ترسیل بند کردی گئی  ہے۔ منگل کے روز مظاہرین نے ٹرکوں کو بلوچستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاجا روک دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور ٹریفک قوانین کے نام پر بھاری جرمانے اور رشوت وصول کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال جاری، مگر کیوں؟ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں داخل ہوتے ہی بلوچستان کے ٹرکوں کو روک لیا جاتا ہے اور پھر مختلف بہانوں سے ان سے رشوت کی مد میں پیسے وصول کیے...
      نیویارک: چینی نیشنل فلم بیورو، چائنا میڈیا گروپ، اور اقوام متحدہ چائنا بک کلب کے مشترکہ اہتمام سے ” نیژا گوز ٹو دی یونائیٹڈ نیشنز ” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیو ہاؤ لیانگ، اقوام متحدہ میں فرانس، روس، یونان اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ فلم کی نمائش کے موقع پر ہال میں کوئی نشست خالی نہیں تھی۔ خصوصی طور پر عارضی نشستوں کے علیحدہ انتظام کے باوجود بھی کئی افراد نے اس فلم کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا، اب دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ کانفرنس میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے کیا۔ اختتامی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا جہاں صدر پاکستان نے شرکاء کی بڑی کمیونٹی سے خطاب...
    اسلام آباد :وفاقی وزیر  امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اسلام آباد میں اسماعیلی مرکز کا دورہ کیا۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ آغا خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے ادارے ملک کے مختلف شعبوں میں شاندار کام کر رہے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ آغا خان نے صحت اور تعلیم کے میدان میں جو اقدامات کیے وہ ایک روشن مثال ہیں اور ان کی...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق...
    تصویر سوشل میڈیا کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر ٹینکرز کو آگ لگانے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور آفتاب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نیوٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میرے ٹینکر سمیت دیگر ٹینکرز کو 10 سے 15 افراد نے روکا، لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی جس کے بعد تمام ڈرائیورز ٹینکرز سے اتر گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق لوگوں نے میرے ٹینکر سمیت دیگر چار ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ مقدمے کے متن کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مقدمے کے متن کے مطابق حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ٹینکرز کو آگ لگائی۔
    ادھر تل ابیب میں بھی مظاہرین نے تبادلے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بڑے چوک کو بند کر دیا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے وسطی اسرائیل میں شدید ٹریفک جام کی اطلاع دی، قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب اور القدس میں جنوبی اسرائیل کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں کو بند کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں ایک بار پھر قیدیوں کے خاندانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں ٹال مٹول سے کام لینے پر قیدیوں کے خاندانوں نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا ہے۔ اسرائیلی چینل...
    مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ ’’حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے‘‘ جبکہ نیتن یاہو نے ’’مشترکہ حکمت عملی‘‘ پر زور دیا۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک علاقائی اجلاس منعقد کرے گا، جس...
    پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین سینیٹرز کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے بعد ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، نعرے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی وضاحت کرچکا ہوں کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاؤس قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر نے نامناسب روہے کے باعث پی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف کا شدید احتجاج کیا ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو، چیئرمین سینٹ کو بازیاب کرو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے گونجتے رہے اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ ڈائس کے قریب پہنچ...
    آئینی ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بری رکاوٹ ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کے زیر اہتمام 26 ویں آئینی ترمیم اور سیاسی بحران کے موضوع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عوام کے حقوق اور عدلیہ کی بحالی کے لیے ہر تاریخ کا آغاز لاہور ہائی کورٹ بار سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف بھی تحریک یہاں سے...
    لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی خانے سے فرار ہوئے۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔
    —فائل فوٹو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدنان نے ترکیہ کے ویزے کے لیے جعلی دستاویز استعمال کیں جس پر ترکیہ کی ایمبیسی نے ملزم سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ سے ملزم ناصر نے یونان بھجوانے کے لیے شہری سے 27 لاکھ روپے لیے تھے۔ باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ حکام نے مزید بتایا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس پھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اپوزیشن ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کےاحکامات جاری کیے جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ”ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو“ کے نعرے لگائے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل قبول نہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس کا ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے...
    پاکستان آرمی کے عمیر اقبال نے مسٹر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے خاطر علی نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیے۔ گزشتہ روز فائنل مقابلے نشترہال پشاور میں منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، محمد کامران بنگش، سابق ناظم پشاور ارباب محمد عاصم مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ پوائنٹس ٹرافی پوزیشن میں واپڈا نے 169 پوائنٹس کیساتھ پہلی پاکستان آرمی نے 54 پوائنٹس کیساتھ دوسری پاکستان پولیس نے 20 پوائنٹس کیساتھ تیسری، خیبرپختونخوا نے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، پاک ریلوے نے 10 پوائنٹس کیساتھ پانچویں، پنجاب نے 9 پوائنٹس کیساتھ چھٹی،...
    نیتن یاہو کا غزہ پر امریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ “حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے” جبکہ نیتن یاہو نے “مشترکہ حکمت عملی” پر زور دیا۔ سعودی عرب...
    سینیٹ کا منگل کو ہونے والا اجلاس بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ دوران اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سخت کارروائی دیکھنے میں آئی، جس میں اراکین عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کےاحکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین کے مطابق ان تینوں اراکین کی رکنیت موجودہ سیشن تک معطل رہے گی۔ اس فیصلے کے بعد ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی دیکھنے میں آئی۔اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ”ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو“ کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ شبلی فراز...
    اسلام آباد:سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایک مرتبہ پھر متاثر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کی تجویز دی، لیکن اپوزیشن کے نعرے اور...
    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون لاہور پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہرا س ،شہری اپنے گھروں و فاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے سوات ،پشاور سمیت دیگر شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سےچل رہے ہیں، آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان کہا ہے کہ صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں، پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔  وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سندھ میں جانور بندھے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے...