2025-02-06@04:11:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1396
«ایکسپریس کا»:
(نئی خبر)
ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون سے اپنے دفاتر ختم کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود اپنے دفاتر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون کی عمارت خالی کرنا ہوگا۔ یہ اقدام ایک میمو کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی جگہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکہ نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ایف بی علی خود بھی ایک سویلین ہی تھے،ان کا کورٹ مارشل کیسے ہوا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ ٹرائل میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس کا1962کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا،جسٹس جمال...
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟ انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے کر...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
تاریخی اعتبارسے خطہ کشمیر کے عوام مشکلات ہی کاشکاررہے ہیں۔اس لیے کہ شاید یہ پہلاخطہ ہے جس کے عوام کوفروخت کیاگیا۔اس طرح خطہ فروخت کیاگیاجیسے یہ کسی کی خالصتاً ذاتی ملکیت ہو۔عوام کی رائے کااحترام کرنے کارواج ہی یہاںظاہرنہیں کیاگیا۔بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضے سے پہلے بھی کشمیری عوام مشکلات کا شکار تھے۔ لیکن برصغیرمیں آزادی کے طلوع ہوتے سورج نے اہلِ کشمیرکوبھی یہ امید بندھائی تھی کہ اب انہیںبھی ان کاخالص حق ملے گا۔انہیں اپنے حقوق کی منزل نظریہ پاکستان ہی میں پنہاں نظرآئی مگر ایک مرتبہ پھر ان کی اْزادی کوطاقت کے ذریعے سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔وادی کشمیر جنتِ نظیر معاہدہ امرتسرکے نتیجے میںلارڈلارنس نے گلاب سنگھ کو75لاکھ میںفروخت کی تھی۔یہ عجیب بات ہی توہے کہ...
اگلے روز ڈاکٹر جناب پروفیسر شہریار احمد شیخ جن کو میں دل کے ڈاکٹر کی بجائے ’’دل دا جانی‘‘ اس حوالے سے کہتا ہوں کہ دلوں کے مرض اور دل کے مریضوں کے لئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحبان آتے ہیں، زیادہ سے زیادہ کسی ڈاکٹر کا شہرہ دس سال رہتا ہے پھر نئے لوگ آ جاتے ہیں اور ان کے نام کا چرچا ہوتا ہے۔ میں نام نہیں لیتا لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ کون کون ڈاکٹر آئے اور دس پندرہ سال بعد ڈاکٹر تو رہے مگر نمبر ون پر قائم نہ رہ پائے۔ پروفیسر ڈاکٹر جناب شہریار احمد شیخ جنہوں نے میاں نوازشریف کے وزرات اعلیٰ کے دور میں پی آئی...
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ...
ماتلی(نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کے اس ایچ او محمود خان پٹھان اور انکی ٹیم بارن چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررے تھے اسی دوران ایک مشکوک لوڈنگ ٹرک کو روکا کیا دوران تلاشی 200کارٹن سگریٹ ملا جس پر FBR کا ٹیکس ادائیگی ٹریکنگ اسٹیکر نہیں لگا ہوا تھا۔اس سگریٹ کی فروخت قانونی طور پر ممنوع ہے ٹیکس چوری کے سگریٹ اسمگلنک کرنے والے شکارپور کے رہائشی صدام حسین بروہی اور کوئٹہ کے طہورخان بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 200 کارٹن سگریٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے اور اس سگریٹ کے کارٹن پر حکومت کو تقریباً 50لاکھ سے 58لاکھ روپے تک ٹیکس چوری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کے انداز پر سخت تنقید کرتے آرہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا افغانستان سے انخلا کا منصوبہ مختلف اور باعزت تھا، بگرام ایئر بیس پر امریکا کو اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے افغانستان سمیت دیگر ملکوں کو دی جانے والی امداد معطل کردی ہے۔ یہ معطلی تین ماہ کے لیے کی گئی، اس دوران ریویو کیا جائےگا۔ نظرثانی کے بعد امداد بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ امداد بحال بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی امداد کی بندش سے افغان کرنسی کی قیمت گری ہے۔ 28 افغان صوبوں میں 50 انٹرنیشنل این...
ماسکو (اے پی پی)روس کے علاقے پرائموری کے نائب گورنر اور ٹائیگر رضاکار یونٹ کے سابق کمانڈر سرگئی ایفریموف ایک جنگی مشن سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقے کے گورنر اولیگ کوزمیاکو نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ سرگئی ایفریموف کرسک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔
پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) کا وفد ملاقات کررہا ہے اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر دے گا۔پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔معاہدوں کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی درآمد کی سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا رعایتی قرض دیا جائے گا۔یہمعاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (SFD) کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ججز کے تبادلوں کے خلاف ایک شور نظر آرہا ہے۔ یقیناً ان تبادلوں کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ اور لاہور ہائی کورٹ سے تبدیل ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر موسٹ جج بن گئے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی اب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس سے بھی جج صاحبان کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ ایک رائے یہ ہے کہ ان تبادلوں کا واحد مقصد جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے۔ لیکن اب تو...
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کی ایک اور ڈرامے کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرفسے آرمی چیف کو ایک نا معلوم خط لکھنے پر تحریک انصاف کا ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں، اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتا چکی ہے کے اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں، خط لکھ کر دہشتگردوں کی سپورٹ کی جارہی ہے، عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں، کیا ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان ایک عرصے سے ایک ہی مہم پر لگے ہوئے ہیں، معلوم نہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی یا جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ججز کا تبادلہ کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں، سوال اٹھانے پر آئیں تو ججز کے خط لکھنے پر بھی سوال اٹھایا...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو کی صدر سے گفتگو کے بعد ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کیلئے روک دیا ہے، ٹیکس کے نفاذ پر امریکی اور میکسیکو کے حکام مشاورت کرینگے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے معاملے پر میکسیکو کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی درآمدات پر ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کے لیے روک دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی صدر سے گفتگو کے بعد ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے، ٹیکس کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ملک معاہدے تک پہنچنے تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تصدیق بھی کردی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور سرحدی معاہدے تک ٹیرف کو روک دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ امریکا اور میکسیکو نے اسمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کا عہد...
رنگپور: مظفرگڑھ کے مقامی قصبے رنگپور میں ایک خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پراپنے بھائیوں سمیت 7افراد پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئےموقف اختیار کیا ہےکہ ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چوری شدہ گوبر کا ٹرک بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا مقدمہ تھا جس کو درج کرنا لازمی تھا، پولیس نے بھی اپنی ذمہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔ ریونیو میں 49 فیصد اضافے کا مطلب گورننس اچھی ہے، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، یہ حکومت ڈمی ہے اس کے پاس اختیار نہیں ہے، حکومت...
احمد منصور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیاترانہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ پیش کردیا۔ گلوکار احمد جہانزیب نےترانہ گایا،ترانے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نےبنائی جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے،5فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ہے۔ ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت...
متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، مگر انہوں نے اس خواہش کو مشروط قرار دے دیا۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی ایک شرط ہے کہ راکھی ساونت یہ واضح کریں کہ آیا ان کا پہلے سے کوئی نکاح ہو چکا ہے، چاہے وہ ہندو یا مسلم مذہب کے تحت ہو۔ مفتی قوی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی پرانے نکاح کی کہانیوں کو راز میں رکھنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے برصغیر کے ایک بڑے علمی، سیاسی اور ادبی خاندان کی ایک خاتون سے...
مفتی قوی بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہشمند نکلے، انہوں نے اداکارہ سے مشروط نکاح کی خواہش کا اظہار کردیا۔ مفتی قوی نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے نکاحوں کی تعداد نہیں بتائیں گے، وہ اپنے نکاحوں کی بات خفیہ رکھیں گے۔ مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برصغیر کے ایک بہت بڑے سیاسی، علمی اور ادبی گھرانے کی ایک خاتون سے بھی نکاح کیا تھا لیکن وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔ مفتی قوی کے مطابق وہ آج بھی جب قبرستان سے گزرتے ہیں تو اپنے نکاح میں رہنے والی...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر ایم او یو (مفاہمتی یادداشت) سائن ہوگیا جس کے تحت پاکستان کو ایک سال کے لیے 1.20 ارب امریکی ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر ملے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے وفد نے سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہی کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے SFD کی کوششوں کو...
کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ رائٹرز کے مطابق واقعے میں اقوام متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے...
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کی کل پیداوار4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول کی سطح سال بہ سال بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین نے جرنل نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں کے کولیسٹرول میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔ میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول میں سالانہ...
کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ امت کو ایک فکری مغالطے میں مبتلا کیا گیا ہے جس کے مطابق اقتدار میں آنے والا حکمران خود بخود اطاعت کا حق دار بن جاتا ہے اور عوام کا فرض بن جاتا ہے کہ وہ اس کے سامنے سر جھکائیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اسی فکری انحراف کا سدباب کرنے کے لیے قیام کیا تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ غلط فہمی جڑ نہ پکڑے کہ ظلم و جبر کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کی اطاعت فرض ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام "حسین سب کا" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ سید جواد...
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، اب اس پر گلوکار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مداح دیوانے ہوتے ہیں۔ ہم ایسے لوگ نہیں ہیں، ہم مہذب لوگ ہیں۔ ادت نارائن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ محبت کو اس طرح ظاہر کرتے ہیں۔ مداح یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملاقات کا موقع ملا ہے اس لیے کوئی ہاتھ ملاتا ہے تو کوئی ہاتھ چوم لیتا ہے ، یہ سب دیوانگی ہوتی ہے اس پر زیادہ دھیان نہیں دینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: ادت نارائن کا لائیو کنسرٹ کے دوران نوجوان خاتون مداح کو بوسہ، صارفین کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین کے لیے نئی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کی شام سے اب تک عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ 500 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکی ہے۔ گلوبل کرپٹو ایم کیپ 14 فیصد تنزلی کے ساتھ 3.49 ٹریلین ڈالر سے 3 ٹریلین ڈالر پر آپہنچی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں نئی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بٹ کوائن جسے مضبوط ترین کرپٹو کرنسی تصور کیا جاتا ہے، ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سے آزادی اظہار رائے کا تحفظ ہوگا، پیکا قانون پر احتجاج کس بات کا ہے؟ اس کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے،صحافی بتائیں کہ کس شق پر اعتراض ہے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کیلئے یہ ایک اچھا اقدام ہے، پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے سمجھ نہیں آرہا پیکا قوانین...
دودی خان کے انکار بعد مفتی قوی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ راکھی سانوت سے شادی کی حامی بھر لی ہے۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی سے بھارتی ادکارہ راکھی سانوت کے اسلام قبول کرنے کے عمل کی تعریف کی اور انہیں ایک قابل احترام عورت قرار دیا۔ راکھی سانوت کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ ’میں ایک شرط کے ساتھ تیار ہوں کہ اگر میری والدہ مجھے شادی کی اجازت دیں، کیوں کہ یہ والدہ کا حکم ہے کہ شادی سے پہلے ان سے پوچھنا ضروری ہے۔‘ مفتی قوی نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں کہا کہ ماضی میں ان کی شادی ایک نامور کنبے کی...
مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں. جنید اکبر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کرلیں تورہا ہوجائیں گے مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں. ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کہاتھا کہ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم...
نادرا نے ڈسٹرکٹ ملیر کے شہریوں کی سہولت کے لیے نیا نادرا مرکز قائم کردیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر گوٹھ صالح محمد میں خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، سینٹر کا افتتاح ایم این اے سید آغا رفیع اللہ اور ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے کیا۔ جاری کردہ بیان کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ مرکز، شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک جگہ دستیاب ہیں، صبح 8:30 بجے تا شام 4:30 بجے تک قومی شناختی کارڈز کے مختلف امور ممکن ہوسکیں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ سینٹر دو عدد ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہے جس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، نئے سینٹر سے صالح محمد گوٹھ، شیدی گوٹھ،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) چین نے بہت کم لاگت پر جدید ترین اے آئی سے چلنے والے چیٹ بوٹ کو گزشتہ دنوں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، جس نے آرٹیفیشیئل انٹیلی جنس (اے آئی) کمیونٹی میں نئی بحث شروع کردی ہے۔ تاہم، چین کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کام کرنے والے دیگر چینی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی طرح، ڈیپ سیک بھی سیاسی طور پر حساس موضوعات پر ردعمل ظاہر کرنے کو حوالے سے 'معذوری' کا اظہار کرتی ہے۔ ڈیپ سیک کی مقبولیت ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے، ٹرمپ ڈیپ سیک حساس موضوعات اور متنازعہ مسائل پر اکثر چکمہ دے دیتی ہے یا چینی حکومت کے منظور کردہ بیانیے کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری کاحلف اٹھا رکھا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 200 آئین کا حصہ نہیں؟ یہ آرٹیکل کہتا ہے کہ صدر کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں، اس کے لیے متعلقہ جج کی مرضی ضروری ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے بھی مشاورت ضروری ہے، کس کو ترجیح دی جائے؟ اس واضح آئینی شق کو یا کسی خط کو؟خیال رہے کہ صدر...
نیویارک (نیوزڈیسک)معروف امریکی دانشور ڈیرن بیٹائی محکمہ خارجہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں تقریر کرنے والے ڈیرن بیٹی کو عوامی سفارتکاری کے لیے بطور قائم مقام انڈر سیکرٹری تعینیات کرنے کا امکان ہے . معروف دانشور ڈیرن بیٹائی نے 2023 میں سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان آخری دو بین الاقوامی صحافیوں میں سے ایک تھا جنہوں نے گرفتاری سے قبل وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کیا۔انٹرویو کے اس اہم حصے میں، ہم بائیڈن حکومت کے ان کی برطرفی میں کردار پر گفتگو کی . I was one of the last two international journalists to interview Prime...
شمالی شام کے شہر منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 خواتین شامل ہیں۔ اس دھماکے میں مزید 15 خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ترک سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کا تعلق زراعت سے منسلک مزدوروں کا ہے۔ اس سے قبل...
ڈاکٹرمصطفی قمر۔ (ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ AHSیونیورسٹی آف سرگودھا )فزیوتھراپی :مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس فزیوتھراپی، جو جسمانی بحالی اور درد کے علاج کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، پاکستان میں ایک تیزی سے مقبول ہونے والا پیشہ بنتا جا رہا ہے۔ یہ شعبہ ان افراد کی زندگیوں میں امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے جو جسمانی معذوری، سرجری کے بعد بحالی یا دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔ محدود وسائل اور ابتدائی مراحل کے باوجود، یہ شعبہ آج پاکستان کے صحت کے نظام کا ایک بنیادی حصہ بن چکا ہے۔پاکستان میں فزیوتھراپی کا آغاز چند اسپتالوں اور محدود عملہ تک محیط تھا، مگر آج یہ شعبہ نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے قصبوں تک پھیل چکا ہے۔ اسپتالوں، کلینکس اور بحالی کے...
ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز دربار راجشاہی ایک بار پھر شہ سرخیوں کا حصہ بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق بی پی ایل کی فرنچائز تاحال اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور اسٹاف کے واجبات ادا نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کر دیے گئے ہیں تاہم ادائیگیوں کی عدم کلیئرنس کی وجہ سے یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں موجود ہیں۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حارث،...
بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی بھتیجی انجنی دھون نے سلمان خان کی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ انجنی دھون نے گزشتہ سال فلم ’’بنّی اینڈ فیملی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اب وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کےلیے بے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سا پورا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں سلمان خان کی سب سے بڑی مداح رہی ہوں۔ مجھے ان کی فلمیں بہت پسند ہیں، خاص طور پر وہ فلمیں جنہوں نے اپنے چچا ڈیوڈ دھون (فلمساز) کے ساتھ کی ہیں۔‘‘ انجنی نے کہا کہ ’’مجھے یقین نہیں آرہا میں سلمان خان...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے جب کہ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس سے زیادہ پر ٹریڈ کررہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 287 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113968 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن مندی، سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب ڈوب گئے بعد ازاں بازارِ حصص میں مندی کا رجحان جاری رہا اور 640 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس کم ہوکر 113615 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا تھا...
نئے منتخب ہونے والے صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یونس علی کو تحریک حسینی پاراچنار کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک حسینی پاراچنار کے آئین کے مطابق ہر 2 سال بعد 3 شعبان المعظم کو سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے نامزد کردہ 2 امیدواروں کی سپریم لیڈر سے توثیق کرانے کے بعد مرکزی کونسل ووٹ کے ذریعے 2 سال کیلئے ایک امیدوار کا انتخاب کرتی ہے۔ مولانا سید تجمل الحسینی کو انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے سال سپریم کونسل کی سفارش پر سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک سال کی توسیع دی تھی۔ جبکہ دوبارہ توسیع...
پاکستان میں اسوقت عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کے معاملات میں ایگزیکٹو کے عمل دخل پر بحث جاری ہے۔ یہ بحث عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا سے ہوتی ہوئی اب ججز کے خطوط اور فیصلوں تک جا پہنچی ہے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج (senior puisne) جسٹس منصور علی شاہ ہوں یا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آدھے درجن کے قریب ججز سب کھل کر عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے علاوہ آئین کی سربلندی کی یاددہانی کراتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کو مختلف خطوط لکھ چکے اور چھبیسویں آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کھلے عام کر چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو اس بات پر...
سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے رکن ڈیموکریٹ پیٹر ویلچ نے کہا ہے کہ یہ ایک غیر منتخب بیوروکریٹ کی طرف سے اختیارات کا غلط استعمال ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیسہ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں طاقت خرید سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی کابینہ کے اہم عہدیدار ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، یو ایس ایڈ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں، غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر ایک سوشل میڈیا ٹاک میں سرکاری کارکردگی کے محکمے (ڈی...
ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جو مادیت پرستی کا دور ہے ہر شے کو روپے پیسے کے ترازو میں تولا جاتا ہے ۔یہاں تک کہ رشتوں ناتوں کو بھی ناپ تول کے جوڑا اور توڑا جاتا ہے ۔ مورگن ہائوزل ایک امریکن قلم کار اور سرمایہ کاری کا ماہر گردانا جاتا ہے اور اس کی پہلی شناخت اس کی ایک معروف کتاب “The Psycholo of Money ہے جس میں اس نے سرمایہ کاری،ذاتی دولت و ثروت اور انسانی رویوں کے نفسیاتی پہلوئوں کو موضوع بنایا ہے اور اپنے نقطہ نظر کو انتہائی سادہ اور موثرپیرائے میں بیان کیا ہے۔مورگن کی تحریر کا سب سے اہم وصف یہ ہے کہ ہر جملے کے جمالیاتی پہلو کو بہر طور...
(گزشتہ سے پیوستہ) مصر کی سیسی حکومت کی پوزیشن البتہ غیر یقینی ہے، سیسی نے ابتدائی طور پر نسل کشی کے آغاز میں اسی طرح کے منصوبوں کو مسترد کر دیا تھا، اور اس نے اس وقت کہا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو انہیں فلسطین کے اندر ہی منتقل کیاجائےاور فلسطینی دھڑوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد انہیں غزہ کی پٹی میں واپس بھیج دیا جائے۔ ہم نے اس حالیہ منصوبے پر بین الاقوامی یا علاقائی کرداروں کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں سنا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اقوام متحدہ، یورپی یونین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت سب نے سر ریت میں گاڑ دیا اور کوئی بیان...
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی خریداری: اوورسیز پاکستانیوں کا ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ
اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی پہلی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی چھوٹ اور پاکستانی روپے میں ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ خاص طور پر سی ڈی اے سیکٹر سی-14 کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد متوقع رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ترقیاتی پیکیج میں اوورسیز پاکستانیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور انہیں امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق، الاٹیز کی جانب سے امریکی ڈالر میں ادائیگی نہیں کی جا رہی...
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ 2024ء پاکستان کیلئے شاندار کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریفوزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال 2024 ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔ شہباز شریف قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت سے ملاقات ہوگی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 6 پر آ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 620 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 6 پر آ گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 620 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی حکام کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج صبح ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی، جام کمال خان اور دیگر وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کے حوالے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر عسکری و سول حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں دہشت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ رکاوٹ یا الجھن آپ کی زندگی کو آسان بنانے کا موقع ہے۔ اپنے اردگرد کے مناظر میں غرق ہوجائیں، غروب آفتاب اور اڑتے ہوئے پرندوں کو دیکھیں، پانی کی چھوٹی چھوٹی لہروں کو دیکھیں، ان چیونٹیوں کو دیکھیں جو اپنے گھروں تک کھانا لے کر جارہی ہیں۔ اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں جو آپ کے پاس پہلے سے نہیں ہے؟ اور جب آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پاس سب کچھ موجود ہے، تو آپ ان ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے جنہیں زندگی کی بے قابو دوڑ میں شاید نظرانداز کر دیا گیا ہو۔ منفی: آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ...
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران متعدد عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں مکانات سمیت متعدد عمارتیں دھماکے سے تباہ کردیں۔اسرائیلی فورسز کی جارحیت سے ایک شخص شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں حماس کے رہنما اور کارکن مقیم تھے۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر جنین میں 23 عمارتیں تباہ کی گئیں۔ ترجمان نے جنوری کے وسط سے اب تک مغربی کنارے میں 50 فلسطینی جنگجوؤں کوشہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ دوسری جانب فلسطینی صدر...
عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا، یہ قرض1.7ٹریلین روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے بعد دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای اے ڈی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ورلڈ بینک باضابطہ طور پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض ترمیم شدہ پی سی 1 کی منظوری کے بعد دیا جائے گا، جس میں نئے ٹائم لائنز شامل کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کی...
کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک ساتھ بیٹھے تھے، چند منٹ پہلے میں بھی وہاں سے روانہ ہوا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ بحیثیت گورنر صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کو ایک کرنے میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی کردار ادا...
کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آزاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوں کی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82 فی صد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوں کی بروقت آمد کی کارکردگی میں سعودیہ محض 0.35 فی صد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پر رہی، اور پروازوں کی بر وقت آمد کی شرح 86.35 فی صد رہی۔سعودیہ نے 2024 میں چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ 192,560 پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کے...
ایوب دور حکومت کا قصہ ہے ، مغربی پاکستان کے گورنر نواب کالا باغ امیر محمد خان تھے،ایک شہری کا بچہ اغوا ہو گیا،مدد کیلئے اس نے گورنر ہائوس کا در کھٹکھٹایا،گورنر نے فوری طور پر متعلقہ پولیس افسر کے بیوی بچوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کیا اور بچہ کی بازیابی تک متعلقہ پولیس افسر کے بچوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی،تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے بعد بچہ بازیاب اور اغوا کار گرفتار ہو گئے،یہ نتیجہ تھانگرانی،احتساب اور مرکزیت کا،اگر چہ کچھ محکمے آزادی کے بعد مادر پدر آزاد ہو گئے تھے جن میں محکمہ پولیس سر فہرست تھا،تا ہم تب تک پولیس کا محکمہ کمشنری نظام کی چھتری تلے قابل احتساب تھا،ہر تھانہ...
یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے پرایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے،اسے سے زیادہ نہیں مجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کیلئے نوٹ چاہئیں،ہاکی اسٹیڈیم سے 10 ہزار بچے چیمپئن بن کر نکلیں گے،گورنر (جرأت نیوز )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک...
کراچی میں انٹر کے طلبہ کی بہت بڑی تعداد میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے محروم ہوگئی۔ آج یہ ایک دلخراش خبر پڑھنے کو ملی۔ خبر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ ’’سندھ حکومت کی ڈومیسائل پالیسی کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک اور او لیول کرنے والے امیدواروں کی نمایاں اکثریت میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے محروم ہوگئی اور ان کی جگہ تینوں صوبوں، وفاق اور اندرون سندھ کے طلبہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ٹاپ نمبر پر آنے والی امیدوار نے اپنا میٹرک اور انٹر اسلام آباد سے کیا ہے جبکہ اس نے ڈومیسائل کراچی کا لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد پبلک ہیلتھ کے ایک ماہ میں سوا کروڑ سے زائد اخراجات ،6لاکھ 43ہزار فیول پر اڑائے، سروس دینے والوں کو 85لاکھ اور پانی اور سیوریج کی منصوبوں پر ایک کروڑ 96لاکھ سے زائد خرچ دکھایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پبلک ہیلتھ کے ایک ماہ میں ایک کروڑ 63لاکھ 57ہزار سے زائد سرکاری بجٹ سے خرچ کئے گئے ہیںموصول اعداد و شمار کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر 5لاکھ 36ہزار،فیول کی مد میں 6لاکھ 43ہزار،سروس دینے والے کے نام پر 85لاکھ55ہزار کی ادائیگی اور سیوریج و پانی منصوبوں کی دیکھ بھال پر ایک کروڑ 96لاکھ 31ہزار سے زائد صرف جنوری میں خرچا دکھایا گیا ہے جو صرف کاغذوں تک محدود ہے زمینی حقیقت اس کے برعکس...
2020 کی دہائی نے سینما کو بے شمار شاندار فلمیں عطا کی ہیں جو اپنی کہانیوں، منفرد دنیا سازی اور غیر معمولی کرداروں کے لیے دلوں پر چھا گئیں۔ اگرچہ ان فلموں نے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی، مگر کچھ فلمیں ایسی ہیں جن کے اختتام میں ایسی کھلیاں چھوڑی گئی ہیں کہ ان کا سیکویل ضرور بننا چاہیے۔ The Creator (2023): مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر مبنی یہ سائنس فکشن تھرلر نہ صرف دل کو چھو لینے والی کہانی بلکہ ایک ایسی دنیا پیش کرتا ہے جہاں انسان اور AI کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں سیکویل کے لیے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ Bullet Train (2022): تیز رفتاری اور مزاحیہ ایکشن سے...
جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کردیا۔ چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلیے پارلیمانی لیڈر کے لیے افتخار عالم ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے طحہ احمد خان اور چیف ویب کے لیے محمد راشدخان کو نامزد کردیا۔ایوان کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے...
نامور کاروباری شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کروایا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اسلام آباد میں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2025 کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ کریں گے۔ انسداد پولیو ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہے اور حالیہ مہم کے دوران پولیو ورکرز ملک کے...
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کرایا۔ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے استفسار کیا کہ کس کو ترجیح دی جائے؟ واضح آئینی شق کو یا کسی خط کو؟ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 200 آئین کا حصہ نہیں جو کہتا ہے صدر کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں، اس کےلیے متعلقہ جج کی مرضی ضروری ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے بھی مشاورت ضروری ہے۔
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت دلتوں پر ظلم کی علامت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں ایک دلت بچی کے ساتھ ہوئی انسانیت سوز حرکت نے پورے ملک کو سکتہ میں ڈال دیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر سیاست دانوں نے بھی کڑا رُخ اختیار کیا ہے۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملے پر اترپردیش کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایودھیا میں بھگوت کتھا سننے گئی ایک دلت بچی کے ساتھ جس طرح کی بربریت ہوئی اسے سن کر کسی بھی انسان کی روح کانپ جائے...
خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلئے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان اور چیف ویب کیلئے ارشاد احمد خان کو نامزد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد...
فوٹو: نمائندہ جنگ پاکستان میں ایک اور برطانوی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (ایل آر این) کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈائوسن، برطانوی ماہر تعلیم اور ایل این آر کی اسسمنٹ منیجر انجیلاکا ڈی پائیوا، ایل آر این کے سربراہ طارق ذوہیب، ضیاالدین یونیورسٹی کی پروچانسلر ڈاکٹر ندا عاصم، برطانوی اسکول کے سربراہ روسیل کولینز، ثمرہ پیران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صدر پاکستان کے مشیر اور سابق چیئرمین سندھ ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر عاصم حسین اور اینیمل یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس ڈاکٹر فاروق حسن اور مختلف اسکولوں کے سربراہان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں تعلیمی...
مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں اغواء ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی...
کیلی فورنیا: اوپن اے آئی نے ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ماڈل “O3 Mini” مفت جاری کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنی پراڈکٹس لانچ کرنے کی رفتار کو تیز کر رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چینی کمپنی ڈیپ سیک (DeepSeek) اے آئی کی دنیا میں ایک بڑا چیلنج بن کر ابھر رہی ہے۔ ڈیپ سیک نے حال ہی میں اپنا AI ماڈل “R1” متعارف کرایا، جس نے امریکی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا، یہ ماڈل اتنا مقبول ہوا کہ ایپل کے ایپ اسٹور پر مفت ایپس میں نمبر ون بن گیا، اور امریکی اسٹاک مارکیٹ کو 1000 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپن اے آئی کے سی ای...
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ’سرینا‘ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔ سرینا ہوٹل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سرینا ہوٹل جو ایک لگژری پراپرٹی ہے کو طالبان نے افغان شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ افغان دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل آغا خان فنڈ فاراکنامک ڈیولپمنٹ کے تحت تقریبا 20 سال سے چلایا جا رہا تھا جہاں اکثرتاجر، کاروباری حضرات اور غیر ملکی مسافر ٹھہرتے تھے۔ سرینا کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل...
کانگریس لیڈر نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی پالیسی خاص طور پر اترپردیش میں دلتوں کے خلاف ظلم و ستم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایودھیا میں تین دن سے لاپتہ ایک دلت لڑکی کی لاش ایک کھیت سے برآمد ہوئی، جس پر قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف دل دہلا دینے والا ہے بلکہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی پالیسی خاص طور پر اتر پردیش میں دلتوں کے خلاف ظلم و ستم میں...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان اور ہندوستان کے سب سے مقبول گلوکار اریجیت سنگھ نے ایک بار پھر شاندار میوزیکل جوڑی بنائی ہے۔ ان کا نیا گانا "جانے تو"، فلم چھاوا میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج اور مہارانی یسو بائی کی لازوال محبت کو اجاگر کرے گا۔ یہ فلم وکی کوشل اور راشمیکا مندنا کے مرکزی کرداروں کے ساتھ لکشمن اُٹیکر کی ہدایت میں بن رہی ہے، جسے دینیش وجن اور میڈاک فلمز پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم 14 فروری 2025 کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ یہ گانا حیدرآباد میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے سامنے لانچ کیا۔ گانے کا ٹیزر پہلے ہی زبردست پذیرائی حاصل کر چکا...
لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف...
وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایک سال میں کی گئی اصلاحات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے رواں برس ایک لاکھ پچاس ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی...
پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ریتو ریبا کے نئے گانے ’ہوا بن کے‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔ اس گانے میں ان کے ہمراہ بھارتی اسٹار منور فاروقی بھی موجود ہوں گے۔ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے ٹیزر کی ریلیز کی اطلاع دی، جو اب یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "محبت کی خوشبو آپ کی طرف آ رہی ہے!" گانے کا ٹیزر ایک دردناک محبت کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں کنزہ اور منور کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد...
سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...
اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے3 ججزکی اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےججزکےخط کےساتھ ہیں، اسلام آبادہائیکورٹ کا چیف جسٹس ہائیکورٹ سےہی لگایاجائے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آزادآوازیں دبانےکےلیےمنتازع ایکٹ کےخلاف میڈیاکےساتھ کھڑےہیں، کل 11 بجے تمام بار کونسلز کے زیر اہتمام وکلا کنونشن ہوگا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل وکلا ہڑتال کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے...
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔ واقعہ کے درج مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے تشدد کیا۔ پولیس نے شہری حسن کے بیان پر ملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔
تبصرۂ کتب ٭1970 ء میں اکتوبر کی ایک بد قسمت صبح کو معروف پاکستانی شاعر اور سابق بیورو کریٹ مصطفی ٰ زیدی کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، وہ اکیلے نہیں تھے ٭ایک نوجوان خوبصورت،شادی شدہ اور ملنے جلنے والوں میں مقبول شہناز گل اس بیڈ روم کے ساتھ والے کمرے میں بے ہوش پائی گئی جس میں مصطفی زیدی کی نعش پڑی ہو ئی تھی ٭میڈیا شہناز گل کے سحر میں یا دوسرے لفظوں میں کہا جائے اس کو مجسم شر کے طور پر پیش کرنے میں مبتلا تھا جو پاکستان میں اسی قسم کے دوسرے واقعات میں مبتلا رہتا ہے ٭کتا ب کے آخر میں مصنفین نے شہناز گل کے بارے میں بے کار باتیں بیان...
جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا اور ملازم کو حراست میں لیا گیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے اور محکمانہ انکوائری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 گھنٹوں کے اندر انکوائری مکمل کرے۔ شیر کے...