2025-01-22@01:08:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7689

«نیمل خاور»:

    کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی دائود چورنگی کے کونسلر عبدالقدوس اور رکن جماعت اسلامی قاری جمال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین...
    کراچی (پ ر)پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ، کراچی پریس کلب کے رکن فوٹو جرنلسٹ نعمان نظامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ، سیکرٹری ڈاکٹر نوید احمد، ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، میڈیا کوآرڈی نیٹر ایم اے جعفری،...
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے طلبہ کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل 13 ویں پاک انڈیا امن کیلنڈ رکا  اجراء کردیا گیا۔ پینٹنگز کے علاوہ امن کیلنڈر میں امن اور بقائے باہمی کے مقصد کی حمایت کرنے والی ممتاز شخصیات کے پیغامات...
    نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سمبر کے دوران برآمدات 7کروڑ 49لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو نومبر کے مقابلے میں 12.08 فیصد زیادہ ہیں۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کو دسمبر میں کویتی برآمدات کے لیے 1766 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے...
    ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر شیخ...
    یوکرینی دارالحکومت پر روسی حملے کے باعث عمارت اور گاڑی تباہ ہوگئی ہے ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین کے دارالحکومت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں صنعتی مقامات کو کو نقصان پہنچا اور کئی مکانات میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ...
    لاہور: ڈرہم یونیورسٹی، برطانیہ اور القادسیہ یونیورسٹی، عراق کے ماہرین آثار قدیمہ نے امریکی جاسوس سیارے سے کھینچی گئی تصاویر کی مدد سے مشہور اسلامی معرکے ’’جنگ قادسیہ‘‘ کا درست مقام دریافت کر لیا۔ یہ مقام عراق اور سعودیہ کی سرحد پہ کوفہ شہر کے نزدیک واقع ہے جس کی تصویریں امریکی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اختلافات سامنے آگئے۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے ایوان میں آنے تک تعاون سے انکار کر دیا اور زیرالتوا معاملات پر وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے...
    کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا...
    کراچی: مثبت معاشی اشاریوں، پاکستان اور چین کے درمیان 25کروڑ ڈالر کے طبی تجارت کے معاہدوں، پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 20فیصد کے اضافے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ  کے باوجود تیزی رہی۔  تیزی کے سبب 53فیصد حصص...
    اسلام آباد: یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا آئینی بنچ 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر بینچ میں تمام ججز کو شامل کرے گا؟ کیس میں درخواست گزار فل کورٹ کی تشکیل کی درخواست کریں گے۔ اب سب کی نظریں 8رکنی آئینی بینچ پر ہیں کہ وہ فل کورٹ بنائیں گے...
    اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد اگلے ہفتے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مسلم لیگ ن...
    حکومت کی جانب سے آفشور ڈیجیٹل سروسز پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا اور ان لینڈ ریونیو کے جونیئر افسر کو کمشنر ایف بی آر کی پیشگی اجازت لیے بغیر گرفتاری کی اجازت دینے پر بھی غور کر  رہی...
    سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو 2 مطالبات پر بات کرنے کا کہا، سپریم کورٹ ججز کا کمیشن بنایا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔...
    سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر تینوں ججز کی طرف سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ آفس کی جانب سے جوڈیشل آرڈر کو نہ ماننا نہ صرف ادارے کی عزت کو کم کرنے کے مترادف ہے بلکہ قانون سے بھی انحراف ہے، اس...
    حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
    جدہ (سید مسرت خلیل) رومانیہ اور ہالینڈ کے تعاون سے بنایا گیا پاک بحریہ کے نئے آف شورپیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ جو پاکستان نیوی کے4 آف شور جہازوں میں سے آخری جہاز ہے جو ترکیہ سے اپنے سفرکا آغاز کرتے ہوئے جدہ انٹرنیشنل اسلامی بندرگاہ پہنچا، جہاں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اورپی...
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت...
    ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گزشتہ 5 سال کے مقابلے 2024ء میں سب سے زیادہ آپریشن کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز تیزی سے جاری ہے، جلد ہی ایس بی سی اے کے قوانین میں ترامیم کرکے...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی۔ طلبہ یونین بحالی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علاقے میں مڈل اسکولوں کی کمی کے باعث پرائمری پاس کرنے والے 46 فیصد طلبہ کے اسکول چھوڑنے پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی، رفاہ عام اور جامعہ ملیہ سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کے...
    میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ...
    وزیراطلاعات پنجاب کا وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے۔ ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے پختون خواتین کے لیے بھی...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ...
    حیدرآباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ‘ڈاکٹرمعراج الہدیٰ‘ نصراللہ چنا اور جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ ریاض العلوم میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی/حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی/نمائندہ جسارت) کے مرکزی رہنما وسابق امیر سراج الحق نے کہا ہیکہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ 470دن اسرائیل کے محاصرے...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان امریکی مرکزی شہر واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا گیا ،دیت سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا جبکہدستور ترمیمی بل 2025ء بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، اسمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ذرائع کے مطابق یہ بیانات پاکستان سے گئی 4 رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے...
    غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 69 خواتین سمیت 90 فلسطینی رہا کرا لیے، جنگی بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اہل غزہ نے پہلی رات صہیونی حملوں کے خوف کے بغیر گزاری۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے...
    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل شہروں (میزائل کمپلیکس) میں سے ایک کی وڈیو جاری کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی، سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور نیوی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کی...
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی کی درخواست پر عمران خان کابینہ نے معاہدہ خفیہ رکھا، وفاقی کابینہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کیے جانے سے قبل ہی برطانیہ سے رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں موصول ہو چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا،گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے حق میں جھکاؤ کو ظاہر کیا، عادل بازئی کبھی بھی ن لیگ کے رکن نہیں رہے مگر الیکشن کمیشن نے صرف ن لیگ کے سربراہ کی بات پر یقین کیا۔عدالت عظمیٰ نے عادل بازئی کو ڈی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حج انتظامات سے متعلق اجلاس ہورہا ہے اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025ء کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی...
    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا، ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب صدر ٹرمپ...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اور آئی پی پی سے معاہدہ ختم ہوگیا جبکہ بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی...
    صدر مملکت سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عمل کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ حماس سے جنگ بندی کے مخالف انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بن گویر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ...
    بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک پہاڑ کو لہٰذا ریکوڈک ریتلے پہاڑوں کا علاقہ ہے‘ یہ علاقہ بلوچستان کے ضلع چاغی کا حصہ ہے‘ افغانستان کی سرحد اس سے 30 کلومیٹر جب کہ ایران کا تفتان بارڈر 100 کلو میٹر دور ہے‘ نوکنڈی ریکوڈک کا سب سے بڑا قصبہ ہے...
    صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عنایت اور نعمت ہے۔ اس حوالے سے قربان علی سالکؔ کا یہ شعر بہت مشہور ہے۔ تنگ دستی اگر نہ ہو سالکؔ تندرستی ہزار نعمت ہے بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی صحت اچھی ہے۔ سچ پوچھیے تو ایمان کے بعد اچھی صحت سب سے بڑی دولت...
    ہر یہودی صیہونی نہیں ہوتا اور ہر صیہونی یہودی نہیں ہوتا۔ مثلاً سابق امریکی صدر جو بائیڈن کرسچن ہیں لیکن خود کو صیہونی کہتے ہیں۔نوم چومسکی یہودی ہیں مگر صیہونی نہیں۔ جب انیسویں صدی کے آخری عشروں میں روس میں یہود مخالف جذبات نے پرتشدد صورت اختیار کر لی اور ( اٹھارہ سو اکیاسی تا...
    اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ حکومت میں میاں شہباز شریف وزیر اعظم منتخب کیے گئے تھے اور تمام اتحادی پارٹیوں کو وزارتیں دی گئی تھیں۔ جے یو آئی کو بھی چوتھے نمبر کی نشستوں پر پانچ وزارتیں ملی تھیں اور...
    آج کی دنیا جدید تصورات کی دنیا ہے۔یہ دنیا میں معلومات ،علم صلاحیت اور مہارتوں کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں پرانے خیالات یا سوچ عملًا کمزور ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ نئے خیالات جنم لے رہے ہیں۔ جدید دنیا پرانے خیالات کو چھوڑ کر نئے خیالات کے ساتھ خود کو جوڑنے کی...
    ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاراچنار میں امن و امان کے قیام کے لیے مستقل حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے...
    صدر پاکستان نے نئے امریکی صدر کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو...