2025-03-31@15:19:58 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«کھڑا ہونا»:

    اسلام آباد( ممتازرپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع کی ضامن ہے بلکہ وہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر...
    سٹی42: سینئیر سیاستدان شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے اچانک قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہ جانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، ایسا تو ملک کی تاریخ میں کبھی نہین ہوا۔ شرجیل میمن نے کہا، طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین موڑپر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی۔ شرجیل میمن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پی ٹی آئی کے شریک نہ ہونے پر  اس کی قیادت کی سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔ شرجیل میمن نے  کہا ،  طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ان کیمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔ ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے۔...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جرنیلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ آزاد پھر رہا ہے، اس نے کشمیر کا سودا کیا،  آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، اس کو بھی جیل میں ڈالو۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی انھوں نے ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ فوجی آپریشن بلوچستان مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، علی وزیر آج بھی سکھر جیل میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اس وقت ملک بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہری پانی کے معاملے پر پنجاب کا کیس بھی مضبوط ہے مگر سندھ کے ساتھی جذباتی ہورہے ہیں، باہمی اعتماد سازی تک اس معاملے کو مؤخر کر دینا چاہیے تاکہ مزید دراڑیں نہ پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار ’میں اور آپ (دہشت گردوں سے) نہیں لڑ سکتے، جو لڑ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا، آج تک آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ ووٹ تو آپ سے لیتے گئے لیکن اپنے گھر اور عمارتیں بناتے گئے، میں وہ باتیں کررہا ہوں جو کہ اس منصب پر کوئی نہیں کرتا، سب کو اپنی سیٹ عزیز ہوتی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے 2 سے 3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد...
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔    سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ  کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا...
    لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہاہے،اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، 2013 ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔نوازشریف نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے، ملک کیلئے سیاست کو داؤ پر لگانا پڑے تو لگائیں گے۔  نیویارک میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا گلوبل چیلنجز سے گزر رہی ہے، عالمی مسائل پر بات چیت اور غوروفکر کیلئے جمع ہوئے ہیں، جب بھی امریکا کا دورہ کیا تو پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کو ترجیح دی، جو ملک 2017 میں 3 سال بعد دنیا کی 24 ویں معیشت بن گیا تھا اور دیوالیہ ہونے جا رہا تھا، وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اتحادی حکومت بنی، ہم نے فیصلہ کیا ملک...
    سہون ،زائرین لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پرمزار کے اندر جانے کیلیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ،سیکورٹی اہلکار چوکس کھڑا ہے
    اپنے بیان میں صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انکے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی ہدایات پر بلوچستان کی عوام کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ علی حسن زہری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات...
    اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عدلیہ اور حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر ایوب نے زور دے کر کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے ججوں کو بھی اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی، جس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں بشمول بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے...
    بلاول بھٹو سال دو میں وزیراعظم بن جائیں گے ، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پنڈی گھیپ(سب نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈز کے لیے منتیں کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ بلاول بھٹو کے قریب ہے۔ اور سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔سردار سلیم حیدر نے...
    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم چلیں گے، آمروں اور ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے پہلے میڈیا کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی مگر اب جمہوری حکومتیں یہ کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے علی اعلان صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم...
    بھارت میں ایک بزرگ شخص کو سروس فراہم کرنے میں تاخیر دیکھ کر نوئیڈا کے پلاٹ ڈپارٹمنٹ کے سی ای او نے 16 ملازمین کو سزا کے طور پر 30 منٹ تک کھڑا کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر لوکیش ایم نے سروس کاؤنٹر پر ایک بزرگ شہری کو غیر ضروری طور پر انتظار کرتے ہوئے دیکھا، جس پر انہوں نے عملے کے خلاف فوری کارروائی کی۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معمول کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے دوران جب ڈاکٹر لوکیش نے سروس میں تاخیر نوٹ کی، تو انہوں نے عملے کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق...
    تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججز کا تقرر ہونا تھا، جو پانچ مختلف ہائی کورٹس کے سینئر ججز میں سے لیے جانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور اس معاملے پر کارروائی چند دنوں کے لیے روکنے کی استدعا کی گئی ہے اسے مانا جائے.تاہم یہ نہیں مانی گئی۔ دوسری جانب علیمہ خان نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے فیصلہ کریں وہ رول آف لاء (قانون کی حکمرانی) کے ساتھ...
    احمد منصور:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا،انہوں نے جموں و کشمیر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک   کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...
    ---فائل فوٹو  سابق نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ وکلاء میں ایک واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ تو دوسرا آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔کنونشن سے خطاب کے دوران  ربیعہ باجوہ نے کہا کہ آپ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ربیعہ باجوہ سیاستدانوں کی نااہلی معاملات کے خاتمے کیلئے پرامیدلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ پرامید ہوں سیاستدانوں کی نااہلی کے معاملات ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بہادر ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ربیعہ باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کے خلاف...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی مبینہ طور پر سیلفی کے لیے انتظار کرتے بھارتی فوجی اہلکار کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کڑی تنقید کے زد میں آگئے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ممبئی میں گاڑی سے اتر کر جب ویرات کوہلی جارہے تھے تو ایک فوجی اہلکار فون لے کر بلے باز کے پاس آیا جس کو انہوں نے نظر انداز کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سچن ٹینڈولکر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) فرانس کے جنوبی مغربی شہر پھو میں نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائیرو نے صحافیوں کو بتایا، ’’امریکہ نے ڈالر کے ذریعے، اپنی صنعتی پالیسی کے ذریعے، اس حقیقت کے ذریعے کہ وہ دنیا کی سرمایہ کاری اور دنیا کی تحقیق پر قبضہ کر سکتا ہے، سیاست کی ایک انتہائی جابرانہ شکل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید فرانسیسی وزیر اعظم کی طرف سے یہ الفاظ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے...
    اسلام آباد: آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد...
    سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب ہم چھبیسویں ترمیم کے بارے میں دیکھتے ہیں تو آئین کی روح کو دیکھنا ہے وہ کیا کہتی ہے، جس دن یہ ترمیم پاس ہونا تھی کسی بھی رکن قوم اسمبلی کو اس کے بارے میں اس کے مندرجات کے بارے میں کچھ بتایا نہیں گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ججز کی تقرری و تعیناتی کیلیے مختلف طریقہ کار واضح ہیں، 26ویں آئینی ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی۔ چھبیسویں ترمیم کے اثرات پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب ہم چھبیسویں ترمیم کے بارے میں دیکھتے...
    پی ٹی آئی پر جبر ہورہا ہے معاشرے کو اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ججز کی تقرری و تعیناتی کیلئے مختلف طریقہ کار واضح ہیں، 26ویں آئینی ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی۔ چھبیسویں ترمیم کے اثرات پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب ہم چھبیسویں ترمیم کے بارے میں دیکھتے ہیں تو آئین کی روح کو دیکھنا ہے وہ کیا کہتی ہے، جس دن یہ ترمیم پاس ہونا تھی کسی بھی رکن قوم اسمبلی کو اس کے بارے میں...
۱